مائے مستعمل

وہ قلیل پانی جس سے حدث دورکیاگیاہویادورہواہویابہ نیت تقرُّب استعمال کیاگیاہو،اوربدن سے جداہوگیاہواگرچہ کہیں ٹھہرانہیں روانی ہی میں ہو۔   […]

ماتريديه

اہلسنت كا وه گروه جو فروعي عقائد ميں امامُ الهديٰ حضرت ابومنصور ماتريدي رحمة الله عليه كا پيروكار ہے ماتريديه […]

ماشہ

ماشہ: ۸ رتی کا وزن (فتاوی رضویہ، ج۱۰،ص ۲۹۸

مباح

مُباح :وہ جس کا کرنا اور نہ کرنا یکساں ہو۔ (بہارشریعت ،حصہ۲،ص ۵)

مباشرت فاحشہ

مرد اپنے آلہ کو تندی کی حالت میں عورت کی شرمگاہ یاکسی مرد کی شرمگاہ سے ملائے۔یاعورت ،عورت باہم ملائیں […]

متشابہ

جس کی مراد عقل میں نہ آسکے اور یہ امید بھی نہ ہو کہ رب تعالیِ بیان فرمائے۔ اسے متشابہ […]

مثقال

مِثْقال :ساڑھے چارماشہ کاوزن (فتاوی رضویہ، ج۱۰،ص ۲۹۶

مثل اول

مثل اول :کسی چیزکاسایہ ،سایہ اصلی کے علاوہ اس چیز کے ایک مثل ہوجائے۔

مثل ثانی

مثل ثانی :کسی چیز کاسایہ ،سایہ اصلی کے علاوہ اس چیز کے دومثل ہوجائے ۔

محال شرعی

محال شرعی:وہ شے جس کاپایاجاناشرعی طورپرناممکن ہواسے محال شرعی کہتے ہیں ،مثلاً کافرکاجنت میں داخل ہوناوغیرہ۔ (دیکھئے تفصیل المعتقد المنتقد،ص۲۸تا۳۲ […]

محال عادی

محال عادِی :وہ شے جس کاپایاجاناعادت کے طورپرناممکن ہواسے محال عادی کہتے ہیں ،مثلاً کسی ایسے شخص کاہوامیں اڑناجس کوعادۃً […]

محکم

جس کے معنیِ بالکل ظاہر ہوں اور وہی کلام سے مقصود ہوں اس میں تاویل یا تخصیص کی گنجائش نہ […]

مدرک

مُدْرِک :جس نے اول رکعت سے تشہُّد تک امام کے ساتھ (نماز)پڑھی اگرچہ پھلی رکعت میں امام کے ساتھ رکوع […]

مدولین

مد و لین :واو، ی، الف ساکن اور ما قبل کی حرکت موافق ہو تو اس کو مدو لین کہتے […]

مذی

وہ سفید رقیق (پتلا)پانی جوملاعبت (دل لگی) کے وقت نکلتاہے۔ تحفۃ الفقہاء ،ج ۱، ص۲۷

مرتد

مرتد :وہ شخص ہے کہ اسلام کے بعد کسی ایسے امر کاانکار کرے جوضروریات دین سے ہو یعنی زبان سے […]

مرگی

مِرگی :ایک اعصابی مرض جس میں آدمی اچانک زمین پرگرکربے ہوش ہوجاتاہے ہاتھ پیرٹیڑھے ہوجاتے ہیں اورمنہ سے جھاگ نکلتاہے۔ […]

مسبوق

مَسْبُوق :وہ ہے کہ امام کی بعض رکعتیں پڑھنے کے بعد شامل ہوااور آخر تک شامل رہا۔ (بہارشریعت، حصہ۳،ص۱۵۶)

مستامن

مستامن :اس کافر کوکہتے ہیں جسے بادشاہ اسلام نے امان دی ہو۔ (فتاوی فیض الرسول، ج۱،ص۵۰۱

مُستجاب

مُسْتَجاب:رکن یمانی اور رکن اسود کے بیچ کی جنوبی دیوار یہاں ستر۰ ۷ ہزار فرشتے دعاپر اٰمین کہنے کے لئے […]

مستجار

مُسْتَجار:رکن یمانی او رشامی کے بیچ میں مغربی دیوار کا وہ حصہ جو ”ملتزم” کے مقابل یعنی عین پیچھے کی […]

مستحب

وہ کہ نظرِ شرع میں پسند ہو مگرترک پر کچھ ناپسندی نہ ہو، خواہ خود حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ […]

مستور

مَسْتُور :پوشیدہ،مخفی،وہ شخص جس کاظاہرحال مطابق شرع ہو مگر باطن کاحال معلوم نہ ہو۔ (ماخوذازبہارشریعت ،حصہ۵،ص۱۱۱)

مسجد بیت

مسجد بیت :گھرمیں جوجگہ نمازکے لیے مقررکی جائے اسے مسجدبیت کہتے ہیں۔ (ماخوذ ازفتاوی رضویہ، ج۲۲، ص۴۷۹)

مسعٰی

مَسْعٰی:میلین اخضر ین کا درمیانی فاصلہ جہاں دوران سعی مرد کو دوڑنا سنت ہے ۔