کافور

سفید رنگ کاشفاف مادہ جوایک خوشبوداردرخت سے نکالا جاتاہے ۔

کرامت

ولی سے جو خلاف ِعادت بات صادر ہو۔ اسے کرامت کہتے ہیں بہار ِشریعت ج  1  ص 58

کسم

کُسُم :ایک پھول جس سے شہاب یعنی گہرا سرخ رنگ نکلتاہے اور اس سے کپڑے رنگے جاتے ہیں۔

کشتہ

کشتہ:جواہرات یاپارے کی پھنکی ہوئی شکل جوراکھ ہوجاتی ہے اوراسے بطوردوااستعمال کیاجاتاہے۔

کلی

کَلی :مُثَلَّثِی تراش کاکپڑا جوپاجاموں اور انگرکھوں میں ڈالتے ہیں۔

کھرپی

کُھرپی :چھوٹاکُھرپا(گھاس کھودنے کاآلہ

کولہو

کولُو (کولُھو) :تیل یارس بیلنے کاآلہ۔