تثویب

تَثویب :مسلمانوں کو اذان کے بعدنماز کے لیے دوبارہ اطلاع دیناتثویب ہے۔ ماخوذازفتاوی رضویہ ،ج۵،ص۳۶۱

تحیۃ المسجد

تَحیَّۃُ الْمَسْجد :کسی شخص کا مسجد میں داخل ہوکربیٹھنے سے پہلے دویاچاررکعت نمازپڑھنا۔ (ماخوذازبہارشریعت، حصہ۴،ص۲۳ )

تحیۃ الوضو

تحیّۃُ:الوضو: وضوکے بعداعضاء خشک ہونے سے پہلے دورکعت نمازپڑھنا۔ (ماخوذازبہارشریعت، حصہ۴،ص۲۴

ترخیم

تَرْخِیْم :منادیٰ کے آخری حرف کوتخفیفاًگرادیناترخیم کھلاتاہے ۔ ماخوذ ازتسہیل النحوص، ۷۴

تصفیق

تَصْفِیْق:سیدھے ہاتھ کی انگلیاں الٹے ہاتھ کی پشت پرمارنے کو تصفیق کہتے ہیں۔ ( ماخوذ ازدر مختار مع ردالمحتار،ج ۲، […]

تعدیل ارکان

 تَعدِیل ارکان :رکوع وسجود وقومہ وجلسہ میں کم از کم ایک بار سبحان اللہ کہنے کی قدر ٹھہرنا۔ (بہارشریعت، حصہ۳،ص۸۶)

تقليد

كسي كے قول و فعل كو اپنے اوپر لازمِ شرعي جاننا يه سمجھ كر كہ اسكا كام همارے لئے حجت […]

تکبیرات تشریق

تکبیرات تَشْرِیق :عرفہ یعنی نویں ذوالحَجّۃ الحرام کی فجر سے تیرھویں کی عصر تک ہر فرض نمازکے بعدبلند آواز کے […]

تلبیہ

تَلبِیہ:وہ وِرْد جو عمرہ اورحج کے دوران حالت احرام میں کیاجاتا ہے ۔ یعنی لَبَّیْک ط اَللّٰھُمَّ لَبَّیْک الخ پڑھنا۔

تنعیم

45 تَنْعِیم:وہ جگہ جہاں سے مکہ مکرمہ میں قیام کے دوران عمرے کے لئے احرام باندھتے ہیں اور یہ مقام […]

تہجد

نمازِتہجّد :نمازعشاپڑھ کرسونے کے بعدصبح صادق طلوع ہونے سے پہلے جس وقت آنکھ کھلے اٹھ کر نوافل پڑھنانمازتہجد ہے۔ (ماخوذازفتاوی […]

تولہ

تولہ :بارہ ماشے کاوزن (فتاوی رضویہ، ج۱۰،ص ۲۹۶