• Qur'an

    In Qur'an section, we will upload translations of Qu'an in different languages. The best Urdu translation of Qur'an is "Kanzul Iman", Alhamdulillah it has been translated in many languages of the world. In this section you can also read online the great Tafaseer (Commentary) of Qu'ran, including TAFSEER-E-NAEEMI and others.

    more »

     
  • Hadith

    In Hadith section, you will be able to read online the different collections of Hadith, translation and commentary on Hadith (Sharha). We will try to upload upload Hadith with Urdu translations and Urdu Sharha of Hadiths, in scanned and unicode format, In Sha Allah.

    more »

     
  • Fiqh

    Fiqh section contains big collection of Fatawa written by Sunni Ulema (Scholars of Islam). Alhamdulillah most of the fatawa collections are brought online for the first time. You can find solution of any issue as per the guidance of Qur'an and Sunnah. It includes, Fatawa Ridawiyyah, Fatawa Amjadiyyah, Fatawa Mustafviyyah and a lot more.

    more »

     
  • Dedication

    This website is particularly dedicated to the Revivalist of Islam in the 14th century, i.e. Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi Alaihir Rahmah. We want to bring online the uttermost research work being carried out over his personality and works around the globe. For further details visit "Works on Alahazrat" Section

    more »

     
  • Books of Alahazrat

    Books written by Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi contain extensive research on various branches of Islamic arts & sciences. This website gives you an opportunity to explore this hidden treasure. You can dip into this sea of knowledge by visiting this section

    more »

     
  • Fatawa Ridawiyyah

    Fatawa Ridawiyyah is one of the greatest writtings of Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi. The new translated version of this historical Fatawa consists of 30 volumes and more than 21000 pages. Reading this fatawa with care and memorizing the principles mentioned therein, can take the reader to a big height in Islamic Jurisprudence.

    more »

     
  • Sunni Library

    - Sunni Library is a collection of core Islamic Literature. You can read online the great work and contribution of Sunni Islamic scholars worldwide in general and by the Scholars of Sub Continent in particular.

    more »

     
Login
Username:

Password:

Remember me



Lost Password?

Register now!
Main Menu
Themes

(2 themes)
(1) 2 »
Published by Admin2 on 2012/5/30 (1129 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اذان کے بعد صلاۃ کہنا جس طرح یہاں رمضان مبارک میں معمول ہے جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/30 (1146 )
اذان دینا اندرمسجد کے آپ نے فرمایا تھا مکروہ ہے،میں نے یہاں کے لوگوں سے ذکر کیا اُن لوگوں نے کتاب کا ثبوت چاہا اُمید کہ نام کتاب مع بیان مقام کہ فلاں مقام پر لکھاہے تکلیف فرماکر لکھا جائے اور یہ بھی لکھا جائے کہ کون سا مکروہ ہے؟
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/31 (926 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ جمیع وقت پنجگانہ نماز میں بعد اذان کے لازم پکڑنا مؤذن کا ہر نمازی کوبآواز بلانا اور نمازیوں کااسی لحاظ سے اذان پر خیال نہ رکھنا بلکہ بعد اذان کے بُلانے سے آنا اس صورت میں بلانا مؤذن کا بعد اذان کے چاہئے یا نہیں،دوسرے یہ کہ امام کے انتظار میں وقت میں تاخیر کرنامقتدیوں کو درست ہے یا نہیں؟اور فجر کی سنتیں بعد جماعتِ فرض مسبوق ادا کرے درست ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/31 (961 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مؤذن کی بغیر اجازت دوسرا شخص اقامت کہہ سکتا ہے یا نہیں؟درصورت عدمِ جواز بدون اجازتِ مؤذن سائل حدیث شریف سے سند چاہتاہے اور کہتاہے کہ حضرت بلال رضی اللہ تعالٰی عنہ اذان کہتے اور اقامت دوسرے صاحب کہاکرتے۔ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/31 (1187 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ خطیب کے سامنے جو اذان ہوتی ہے مقتدیوں کو اُس کا جواب دینا اور جب وہ خطبوں کے درمیان جلسہ کرے مقتدیوں کو دُعا کرناچاہئے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/31 (862 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسائل میں اذان دینی واسطے بارش کے درست ہے یا نہیں؟
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/31 (748 )
دفعِ وبا کے لئے اذان درست ہے یا نہیں؟
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/31 (767 )
بعد دفن میت قبر پر اذان جائز ہے یا نہیں؟
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/31 (799 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ بعض لوگ کہتے ہیں اذان دہنے ہاتھ کو ہونا چاہئے کہ دہنے ہاتھ کو فضیلت ہے اور بعض کہتے ہیں بلکہ بائیں ہاتھ کو، اس میں شرعاً کیاحکم ہے؟ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/31 (993 )
اذان واقامت کس جانب کو چاہئے۔ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/31 (800 )
"کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اذانیں واسطے طلبِ باراں کے مسجدوں میں کہنا درست ہے
یا نہیں؟ اور اس طرح سے بھی واسطے طلبِ باراں کے اذانیں کہنے کا ثبوت ہے کہ امام سورہ پڑھے اور ہرمبین پر اذان کہے اور سب مقتدی بھی اس کے ساتھ اذانیں کہیں،مطلق اذان میں کانوں میں انگلیاں رکھ کر ان کو ہلانا اور گھمانا کیسا ہے؟ بینّوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/31 (931 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین بے وضو اذان کہناجائز ہے یا ناجائز؟
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/31 (1280 )
سوال: اے علماء(اللہ تعالٰی تم پر رحم فرمائے)اس بارے میں تمہاری کیا رائے ہے، کیا نبی اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے خود اذان دی ہے یا نہیں،اگرچہ تمام عمر میں ایک دفعہ ہو۔ اور میت پر نماز جنازہ کے وجوب کی ابتداء کب ہُوئی؟سب سے پہلے کس کی نمازِ جنازہ پڑھائی گئی؟کیا یہ مدینہ منورہ میں لازم ہوئی یا مکہ مکرمہ میں؟سب سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے کس صحابی کی نمازِ جنازہ ادا فرمائی؟اس صحابی رضی اللہ تعالٰی عنہ کا نام کیا ہے؟ بینوا توجّروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/31 (1012 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے ہندہ سے مسجد کے اندر زناکیا نعوذباللّٰہ من ذلک اب زید مسجد میں مؤذن رہ سکتا ہے یا نہیں؟ اور جو لوگ زید کو مسجد میں رکھنے کے واسطے کوشش اور حجت کرتے ہیں اُن کے بارے میں کیا حکم ہے؟ بینّوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/31 (837 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین صلاۃ کے بارہ میں کہ بروز جمعہ بعض مسجدوں میں لوگوں نے بعد اذان کے صلاۃ کامعمول رکھا ہے اکثر آدمی اذان سُن کر مسجدمیں فوراً حاضر نہیں ہوتے صلاۃ کے منتظر رہتے ہیں جب اذان سے کچھ دیر کے بعد صلاۃ ہوتی ہے تو مسجد میں حاضر ہوتے ہیں یہ فعل جائز ہے یا ناجائز، اور بعد اذان کے مسجد کے اندر سے کسی باہر کے شخص کو نماز کے واسطے پکارنا درست ہے یا نادرست؟
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/31 (793 )
ماقولکم رحمکم اللّٰہ تعالٰیاس مسئلہ میں کہ جمعہ کے دن دونوں اذان بآوازِ بلند چاہئے یا اوّل بآوازِ بلند اور ثانی پست کرکے؟ بینوا توجّروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/31 (741 )
اگر نمازیوں کو نماز کے وقت سے گھنٹہ آدھ گھنٹہ پہلے ان کی اجازت سے یا بغیر اجازت اُن کے مکانوں پر جاکر فجرکی نماز کے واسطے بتاکید جگادیا جائے تو جائز ہے یا نہیں؟
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/31 (838 )
اذان مسجد میں صبح کاذب میں کہنا چاہئے یا صبح صادق میں؟
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/31 (826 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں صلاۃ پکارنا عیدین وجمعہ میں کیسا ہے؟ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/31 (814 )
سوائے اذان کے آواز دینا کہ چلو جماعت تیار ہے یاکسی نمازیِ پنج وقتہ یا امام کو آواز دینا یا روز کے نمازی آنے والوں کا وقتِ آخرتک انتظار کرناکیساہے؟ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/31 (1035 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید دعوٰی کرتا ہے کہ جب تک سب مقتدی کھڑے نہ ہولیںاور صف سیدھی نہ ہو اورامام اپنی جانماز پر کھڑا نہ ہو تب تک اقامت نہ کہی جائے اور عمرو دعوٰی کرتا ہے کہ مقتدی اور امام کو پہلے ہی سے کھڑا ہونا ضروری نہیں بلکہ اقامت شروع کی اور مؤذن ''حی علی الفلاح''تک پہنچ جائے اُس وقت امام ومقتدی کھڑے ہوجائیں اور جس وقت ''قدقامت الصلاۃ'' کہے تب امام تکبیر کہے اب ان دونوں میں کون حق پر ہے، دیگر صورتِ مسئلہ یہ ہے کہ اگر کوئی شخص نمازِ جمعہ میں امام کو تشہد میںپائے یا سجدہ سہو میں اب جمعہ اُس کا ادا ہوگیا یا نہیں؟
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/6/1 (903 )
ایک طالب علم اذان میں حی علی الصلاۃ ایک بار دہنی طرف منہ پھیر کر کہتے ہیں اور پھر بائیں طرف مُنہ پھیر کر ایک بار حی علی الفلاح کہتے ہیں اور پھر دہنی طرف منہ پھیر کر ایک بار حی علی الصلاۃ اور پھر بائیں طرف منہ پھیر کر حی علی الفلاح کہتے ہیں اور اس طرح اذان دینے کو افضل کہتے ہیں اور حاشیہ ہدایہ کا حوالہ دیتے ہیں کہ اس میں اس طرح آیا ہے،یہ قول اُن کا درست ہے یا نہیں؟ اور اس طرح اذان دیا کریں یا نہیں؟ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/31 (781 )
بعد اذان کے پھر کسی خاص شخص کو پکارنا بالخصوص خودی والے کو درست ہے یا نہیں؟
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/31 (991 )
یہاںیہ دستور ہے کہ نماز پنجگانہ وعیدین ونمازِ جنازہ میں شہروں اور قریہ وغیرہ سب جاصلاۃ صلاۃ پکار کر کہتے ہیںیہ صلاۃ پکارنا کیسا ہے کس زمانہ وکن بزرگوں سے ابتدا جاری ہے اس کے پکارنے سے نماز میں خلل ہے یا نہیں، یہاں چند صاحبان صلاۃپکارنا بدعت یعنی ناجائزسمجھتے ہیں ازراہِ مہربانی جواب تحریر کریں۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/31 (775 )
مسئلہ یوں کہ زیداقامت کے قبل درود شریف بآوازبلندپڑھتاہے اوراس کے ساتھ ہی اقامت یعنی تکبیر شروع کردیتا ہے کہ جس سے عوام کو معلوم ہوتا ہے کہ درود شریف اقامت کا جزئ ہے اور عمرو درود شریف نہیںپڑھتا صرف اقامت کہتا ہے تو زید کو یہ فعل اس کا ناپسند آتا ہے اور اصرار سے اس کو پڑھنے کو کہتا ہے اس صورت میں درود شریف جہر سے پڑھنا اور زید کا اصرار کرنا کیسا ہے؟ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/31 (886 )
باعثِ استفساریہ ہے کہ اگرصبح کی اذان لوگوں کوسحری کے وقت کے اختتام سے آگاہی کے واسطے صبح صادق نکلنے سے آٹھ یا دس منٹ پہلے دے دی جایاکرے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے؟ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/6/5 (899 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ سنّتِ جمعہ پڑھنے کے لئے ملک گجرات کے بعض مقام میں جو ایک صلاۃ سنت قبل جمعہ پڑھنے کے واسطے مؤذن بلند آوازسے روز جمعہ کے پکارتا ہے اور بغیر صلاۃ سنت قبل الجمعہ پکارنے کے سنت قبل الجمعہ کی لوگ نہیں پڑھتے اوراس صلاۃ سنت قبل جمعہ کا مسجد میں جمع ہوکرانتظار کرتے ہیں تاکہ مؤذن یہ صلاۃ سنت کی پکارے توسنت قبل جمعہ پڑھیں الفاظ یہ ہیں:الصلاۃ سنۃ قبل الجمعۃ الصلاۃ رحمکم اللّٰہ (جمعہ سے پہلی سنتیں ادا کرو اللہ تم پر رحم فرمائے۔ ت)کیا ان الفاظ سے صلاۃ کہنافرض ہے یا واجب ہے یا سنّت ہے یا مستحب ہے اور کس مجتہد نے اسلام میں اس کو جاری کیاہے اور یہ صلاۃ سنت قبل الجمعہ اگر کوئی شخص نہ پکارے اور سُنتیں جمعہ کی پڑھ لے تو سنتیں ہوجاتی ہیں یا نہیں اور نہ پکارنے سے مرتکب گناہ کا ہوگایا نہیں، نماز جمعہ اور سنتِ جمعہ میں بھی نہ پکارنے سے قصور لازم آتاہے یا نہیں، اور نہ کہنے والا مذہب امام اعظم کامقلّد رہتا ہے یا وہابی نجدی ہوکر اسلام سے خارج ہوجاتا ہے،کیا وہ بے ایمان ہوجاتا ہے،کیا تثویب جس کو فقہائے حنفیہ نے مستحسن فرمایا ہے وہ یہی صلاۃ سنت قبل الجمعہ ہے یااُس کی کوئی اور صورت ہے؟ مستند کتب حنفیہ سے ثبوت مع دلائل تحریر فرماکر اجرِ عظیم پائیں مہر مع دستخط علمائے کرام ثبت ہو۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/6/2 (864 )
نمازِ جمعہ میں اذان کے بعد پھر صلاۃ کہنا جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/6/5 (762 )
ایک بار اذان ہوچکی ہے کہ کسی دُوسرے شخص نے لاعلمی میں پھر اذان پڑھنا شروع کردی درمیان میں کسی ہمسایہ نے اطلاع دی کہ پڑھی جاچکی ہے اب یہ شخص معاً رک جائے یا اذان کو پُورا پڑھے۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/6/2 (877 )
اقامت صف کے دہنی جانب کہی جائے یا بائیں، اس میں کوئی فضیلت دہنے بائیں کی ہے یا نہیں فقط۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/6/2 (1231 )
"کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں کہ:
(۱)جمعہ کی اذان ثانی جو منبر کے سامنے ہوتی ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے زمانہ میں مسجد کے اندر ہوتی تھی یا باہر؟
(۲)خلفائے راشدین رضی اللہ تعالٰی عنہم کے زمانہ میں کہاں ہوتی تھی؟
(۳)فقہ حنفی کی معتمد کتابوں میں مسجد کے اندر دینے کو منع فرمایا اور مکروہ لکھا ہے یا نہیں؟
(۴)اگر رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم اور خلفائے راشدین رضی اللہ تعالٰی عنہم کے زمانہ میں اذان مسجد کے باہر ہوتی تھی اور ہمارے اماموں نے مسجد کے اندر اذان کو مکروہ فرمایا ہے تو ہمیں اسی پر عمل لازم ہے یا رسم ورواج پر، اور جو رسم ورواج حدیث شریف واحکامِ فقہ سب کے خلاف پڑجائے تو وہاں مسلمانوں کو پیرویِ حدیث وفقہ کا حکم ہے یا رسم ورواج پر اڑارہنا؟
(۵)نئی بات وہ ہے جو رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم وخلفائے راشدین واحکام ائمہ کے مطابق ہو یا وہ بات نئی ہے جو اُن سب کے خلاف لوگوں میں رائج ہوگئی ہو؟
(۶)مکہ معظمہ ومدینہ منورہ میں یہ اذان مطابق حدیث وفقہ ہوتی ہے یا اس کے خلاف، اگر خلاف ہوتی ہے تو وہاں کے علمائے کرام کے ارشادات دربارہ عقائد حجت ہیں یا وہاں کے تنخواہ دار مؤذنوں کے فعل اگرچہ خلافِ شریعت وحدیث وفقہ ہوں؟
(۷)سنت کے زندہ کرنے کا حدیثوں میں حکم ہے اور اس پر سَو شہیدوں کے ثواب کا وعدہ ہے یا نہیں، اگر ہے تو سنت زندہ کی جائے گی یا سنت مردہ۔ سنت اُس وقت مُردہ کہلائے گی جب اُس کے خلاف لوگوں میں رواج پڑ جائے یا جو سنت خود رائج ہو وہ مُردہ قرار پائے گی؟
(۸)علماء پر لازم ہے یا نہیں کہ سنتِ مردہ زندہ کریں، اگر ہے تو کیا اُس وقت اُن پر یہ اعتراض ہوسکے گاکہ کیا تم سے پہلے عالم تھے، اگر یہ اعتراض ہوسکے گا تو سنت زندہ کرنے کی صورت کیا ہوگی؟
(۹)جن مسجدوں کے بیچ میں حوض ہے اُس کی فصیل پر کھڑے ہوکر منبر کے سامنے اذان ہوتو بیرون مسجد کا حکم اداہوجائیگا یا نہیں؟
(۱۰)جن مسجدوں میں منبر ایسے بنے ہیں کہ ان کے سامنے دیوار ہے اگر مؤذن باہر اذان دے تو خطیب کا سامنا نہ رہے گا وہاں کیا کرنا چاہئے؟ امید کہ دسوں مسئلوں کا جداجدا جواب مفصل مدلل ارشاد ہو،
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/6/2 (765 )
حضرت جناب مخدوم ومحترم ومکرم ومعظم ادام اللہ تعالٰی برکاتکم،السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، یہ بات کہ اس اذان کا کب سے داخل مسجد ہونامعمول ومروج ہُوا،یقینی طور سے محقق نہیں ہوا، علی الباب اذان کا مسنون ہونا اگر کسی کتاب فقہ میں نظر پڑا ہوتو لکھئے اکثر لوگ اس کے طالب ہیں فقط۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/6/2 (921 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں بروز جمعہ بزمانہ حضرت تاجِ مدینہ ختم المرسلین کَے اذانیں ہواکرتی تھیں اور ان کے کون کون موقع تھے۔ آیا پہلی اذان جو ہوتی ہے وہ کہاں ہوتی تھی اور دوسری جو اس زمانہ میں وقتِ خطبہ خطیب کے سامنے قریب منبر ہوتی ہے وہ کہاں ہوتی تھی اوراگر حضرت کے زمانہ میں ایک ہی ''اذان علی باب المسجد'' ہوتی تھی تو دوسری جو خطیب کے سامنے قریبِ منبرہوتی ہے وہ کس کے حکم سے شروع ہوئی اور ائمہ کرام کے نزدیک اس کے جواز کی بابت کیا حکم ہے؟ فقط۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/6/2 (918 )
اذان جو خارج مسجد کہنامسنون ثابت ہوا ہے اب بنظر رفع فساد پھر بدستورِ قدیم اذان منبرکے پاس دینا جائز ہے یا نہیں کیونکہ درصورت عدمِ جواز فساداورفتنے کا احتمال قوی ہے بینوا بالصواب وتوجروا یوم الحساب۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/6/2 (930 )
اذان ثانی جمعہ خارج مسجدصحن کے نیچے جُوتے اتارنے کی جگہ اگر کہی جائے تو اس میں کچھ حرج ہے یا بابِ مسجد پر ہی ہونا ضروری ہے،ان دونوں میں کسی بات میں اولویت ہوگی یامساوی حالت، دوم یہ کہ محرابِ مسجد بھی اس بارے میں بابِ مسجد کے قائم مقام ہوسکتی ہے یانہیں،دیوبندی صاحب کامقولہ ہے کہ محرابِ مسجد خارجِ مسجد کاحکم رکھتی ہے اور اسی لئے اُس میں امام کاکھڑا ہونا جائز نہیں(حالانکہ اپنے نزدیک یہ بات نہیں آئندہ جو مفتی صاحب فرمائیں)سوم یہ کہ اگر باب مسجد دالان وصحنِ مسجد کے بالمقابل نہ ہو بلکہ شمالاً وجنوباً واقع ہواورصحن مسجد مشرقی جانب حد دیوار سے ملا ہوا ہو اور اس کے بعد کوئی جگہ خارج مسجد نہ ہوتووہاں کیا کیا جائے اوراذانِ ثانی کہاں ہواور خطیب کہاں بیٹھے تاکہ مؤذن کا مقابلہ فوت نہ ہو۔ چہارم یہ کہ اذان مذکور باب مسجدپرجودی جائے تو وہ باب مسجد کے وسط میں کھڑے ہوکر یا اس سے پرے نیچے اترکر،یہاں تو آج وسط باب پر کہی گئی ہے آئندہ جیسا ارشاد ہو والسلام فقط۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/6/2 (1068 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مسجد متصل دفترچھوٹی ریل،کی میں ہم لوگ نمازِ جمعہ پڑھا کرتے ہیں وہاں جو شخص نماز پڑھاتے ہیں وہ خطبہ کے وقت اذان مسجدکے اندر دلوایاکرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دوسری اذان جمعہ کی خطبہ کے وقت خلیفہ ہشام نے مسجد کے اندر لوگوں سے دلوانا شروع کی ہے وہ بدعت حسن ہے یعنی وہ بدعت سیہ نہیں ہے اور بدعتِ حسن کے کرنے کو کسی نے بھی عالموں میں سے منع نہیںکیاہے اوررسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم سے ہمیشہ اذان کامسجد کے دروازہ پر ہونا ثابت نہیں ہے اس وجہ سے جو لوگ مسجد کے اندر اذان دلواتے ہیں ان کو منع نہیں کرناچاہئے کیونکہ وہ بدعتِ حسن کرتے ہیں اور سنتِ مواظبہ کو نہیں چھوڑتے لہذا عرض یہ ہے کہ مسجد کے دروازے کے اوپرہمیشہ ہونااذان کاثابت ہے یا نہیں اورسنت مواظبہ ہے یانہیںاور اذان مسجد کے اندر دینے سے سنت چھُوٹ جائے گی یانہیںاور بدعت ہوگی تو کون سی ہوگی بدعت حسن ہوگی یا بدعت سیئہ ہوگی،اگر بدعت حسن ہوگی تو اس کو منع کرناچاہئے یانہیں اوراگر بدعت سیئہ ہوگی تو منع کرنا چاہئے یا نہیں اور منع کرنے والا کون ہوگا اور اس کے پیچھے نماز جائز ہوگی یا نہیں اور اذان خطبہ والی کو اندر دلاناکس نے شروع کیا ہے؟ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/6/2 (1041 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اذان میں جس وقت مؤذن حی علی الصلاۃ حی الفلاح کہے تو سامع کو اس کے جواب میں کیاکہنا چاہئے۔ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/6/5 (775 )
کیافرماتے ہی علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اذان میں حی علی الصلاۃ حی علی الفلاح کے وقت مؤذن دائیں بائیں رُخ کرتا ہے آیااقامت میں بھی دائیں بائیں رُخ کرناسنّت ہے یانہیں، بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/6/5 (838 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اشھد ان محمدارسول اللّٰہ جو اذان واقامت میں واقع ہے اُس میں انگوٹھوں کا چُومنا جو مستحب ہے اگر کوئی شخص باوجود قائل ہونے استحباب کے احیاناعمداً ترک کرے تو وہ شخص قابلِ ملامت ہے یا نہیں۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/6/2 (853 )
حضور پُرنور کے نام مبارک سُن کر ہاتھ چُوم کر آنکھوں پر لگانا کیسا ہے؟
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/6/2 (804 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اذان کے وقت انگوٹھے چُومنااس کا جو طریقہ ہو اوردعا وغیرہ اور جس جس موقع پر کیا جائے مفصل اطلاع بخشیے۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/6/5 (926 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہمارے یہاں دستور ہے کہ قبل صلاۃ عیدین دو۲ شخص کھڑے ہوکر کانوں میں انگلیاں دے کر الصلٰوۃ یرحمکم اللّٰہ الصلٰوۃ کئی مرتبہ پڑھتے ہیں آیا یہ فعل جائز ہے یا بدعت، رسول مقبول صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم سے یہ فعل منقول ہے یا نہیں؟
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/6/3 (981 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ رسولِ خدا صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کا نام مبارک سن کر درود شریف ہم پڑھتے ہیں لیکن ہاتھوں کو چُومتے نہیں یہاں یک شخص کہتا ہے کہ جو ہاتھ نہ چُومے وہ مردود وملعون ہے، اب گزارش ہے کہ ہاتھ چُومناکیساہے اور چُوما جائے تو کیا ذمّے گناہ ہوگا اگر چُومنا منع ہے تو وہ شخص کو جو نہ چُومنے والوں کو کلماتِ مندرجہ بالا کہتا ہے اُس کے لئے کیا حکم ہے آیا وہ کافر ہوا یا اسلام میں رہا؟
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/6/4 (919 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ امام مقتدیوں کو جب تکبیر نماز کہی جائے تو تکبیر شروع ہوتے ہی کھڑاہونا چاہئے یا جب حی علی الفلاح مکبّر کہے تب کھڑے ہوں اور مقتدی وامام اس میں یعنی قیام وقعودمیں مساوی ہیں یا ہر ایک کے واسطے جداگانہ حکم ہے، مثلاً جو کہے کہ مقتدی بیٹھے رہیں اور حی علی الفلاح پر کھڑے ہوں لیکن امام فوراً جب تکبیر شروع ہو کھڑاہوجائے اس کا فعل صحیح ہے یا غلط؟
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/6/5 (815 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مسجد کے حجرہ میں امام ہو اور تکبیر مکبّر شروع کردے اب امام حجرہ سے روانہ ہو ختم تکبیر سے پہلے حی علی الفلاح کے وقت یا بعد ختم تکبیر مصلّے پر پہنچ جاوے اس میں کوئی قباحت تو نہیں ہے بصورت احیانا یا بصورت دواما، ہر دوصورت کا کیا حکم ہے؟
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/6/4 (933 )
تکبیر سے پہلے کچھ لوگ بیٹھے ہوئے ہوں اور کچھ لوگ کھڑے ہوں تو کیا تکبیر شروع ہوتے ہی سب کو کھڑا ہوجانا چاہئے یا بیٹھ جانا چاہئے، اگر بیٹھے رہیں تو کس لفظ پر کھڑا ہونا چاہئے، اگر تکبیر شروع ہوتے ہی فوراً کھڑے ہوجائیں تو کچھ حرج نہیں ہے۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/6/5 (815 )
مسجد میں بلااذان نماز جماعت درست ہے یا نہیں اور تنگ وقت کی وجہ سے صرف تکبیر جماعت کے لئے کافی ہے یا نہیں؟ بینّوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/6/5 (765 )
"(۱) اذان سنّت ہے یا واجب؟
(۲) اذان نابالغ دے تو جائز ہے یا ناجائز؟
(۳) تکبیر واجب ہے یا سنّت؟
(۴) مصلّی پر امام نہ ہوتو تکبیر جائز ہے یا ناجائز؟
"
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/6/5 (920 )
"کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید بہت ہی پکّا سُنّی ہے اہلسنّت کے طریقہ پر قدم بقدم چلتا ہے ایک ذرّہ بھی وہابیت کا نقص نہیں پایا جاتا وہابیوں سے منتفر رہتا ہے الغرض عقائد میں کسی قسم کی خرابی نہیں ایسے شخص کو بکر وہابی وکافر کہتا ہے چونکہ بکر نے زید کو بوقت اذان کے حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے نامِ مبارک پر انگشت کو بوسہ لیتے ہوئے اور درود شریف بآوازِ بلند پڑھتے ہوئے نہ دیکھا زید کہتا ہے کہ اذان کا جواب دینا اور درود شریف حضور کے نام مبارک پر اس وقت پڑھنا دل میں چاہئے لہذا میں دل میں پڑھتا ہوں اور جوابِ اذان دیتا ہوں اور زید انگشت چُومنے سے انکار بھی نہیں کرتا ہے اس وجہ سے بکر نے زید کو اسلام سے خارج کرکے کفر میں داخل کردیا ہے اور زید کے عقائد کی حالت بھی ہے
اس صورت میں بکر کا یہ کلام زبان سے نکالنا صحیح ہے یا نہیں، اگر صحیح نہیں تو بکر پر شارع علیہ السلام کا کیا حکم جاری ہوگا؟ بینّوا توجّروا۔
"
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

Published by Admin2 on 2012/6/5 (892 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ تکبیر کے شروع ہونے کے وقت امام ومقتدی کو کھڑا رہنا چاہئے یا بیٹھ جانا چاہئے اور بیٹھ جانے میں کیا فضیلت ہے اور کھڑا رہنے میں کیا نقصان ہے؟
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاذان و الاقامت
  Print article

(1) 2 »
RSS Feed
show bar
Quick Menu