• Qur'an

    In Qur'an section, we will upload translations of Qu'an in different languages. The best Urdu translation of Qur'an is "Kanzul Iman", Alhamdulillah it has been translated in many languages of the world. In this section you can also read online the great Tafaseer (Commentary) of Qu'ran, including TAFSEER-E-NAEEMI and others.

    more »

     
  • Hadith

    In Hadith section, you will be able to read online the different collections of Hadith, translation and commentary on Hadith (Sharha). We will try to upload upload Hadith with Urdu translations and Urdu Sharha of Hadiths, in scanned and unicode format, In Sha Allah.

    more »

     
  • Fiqh

    Fiqh section contains big collection of Fatawa written by Sunni Ulema (Scholars of Islam). Alhamdulillah most of the fatawa collections are brought online for the first time. You can find solution of any issue as per the guidance of Qur'an and Sunnah. It includes, Fatawa Ridawiyyah, Fatawa Amjadiyyah, Fatawa Mustafviyyah and a lot more.

    more »

     
  • Dedication

    This website is particularly dedicated to the Revivalist of Islam in the 14th century, i.e. Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi Alaihir Rahmah. We want to bring online the uttermost research work being carried out over his personality and works around the globe. For further details visit "Works on Alahazrat" Section

    more »

     
  • Books of Alahazrat

    Books written by Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi contain extensive research on various branches of Islamic arts & sciences. This website gives you an opportunity to explore this hidden treasure. You can dip into this sea of knowledge by visiting this section

    more »

     
  • Fatawa Ridawiyyah

    Fatawa Ridawiyyah is one of the greatest writtings of Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi. The new translated version of this historical Fatawa consists of 30 volumes and more than 21000 pages. Reading this fatawa with care and memorizing the principles mentioned therein, can take the reader to a big height in Islamic Jurisprudence.

    more »

     
  • Sunni Library

    - Sunni Library is a collection of core Islamic Literature. You can read online the great work and contribution of Sunni Islamic scholars worldwide in general and by the Scholars of Sub Continent in particular.

    more »

     
Login
Username:

Password:

Remember me



Lost Password?

Register now!
Main Menu
Themes

(2 themes)
Published by Admin2 on 2012/5/22 (1941 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ روزہ نفل میں جو نیت کو قبل زوال کے کرنے کو لکھا ہے اور زوال کے وقت جو نماز مکروہ ہے تو اس وقت سے کیا مراد ہے اور بڑھ سے بڑھ یہ وقت کس قدر ہے؟ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/22 (1913 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زوال کا وقت جس میں نماز ناجائز ہے کیا ہے؟ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/22 (988 )
ثالثہ:بڑھ سے بڑھ یہ وقت کس قدر ہے؟
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/22 (692 )
حضرت مولٰنا العلام والحبر القمقام حامی السنۃ قامع البدعۃ بقیۃ السلف حجۃ الخلف مولانا الحاج المولوی احمد رضاخان صاحب مدظلہ العالی بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ واضح رائے عالی متعالی ہوکہ ان دنوں یہاں کہ علما بلکہ چار پانچ علمائے ہند مثل حضرت مولانا مولوی لطف اللہ صاحب علی گڈھی وجناب مولوی محمد منصور علی خان صاحب مراد آبادی وجناب مولوی محمد یعقوب صاحب اعظم گڈھی وغیرہم نے مثلین سوی الزوال کا فتوٰی دیا بعدہ، مولوی عبدالوہاب صاحب بہاری صدر مدرس مدرسہ نظامیہ نے سب علماء کے فتوے کو رَد کردیا اور لکھا کہ امام اعظم رحمۃ اللہ تعالٰی قول مثلین سے رجوع کرکے قول صاحبین کی طرف آگئے ہیں اب التماس ہے کہ آپ اس مسئلہ میں کیا فرماتے ہیں۔ خادم الطلبہ محمد عبدالخالق
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/22 (1514 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ یہاں کلکتہ میں آج کل آفتاب 61/2بجے طلوع ہوتا ہے اور پونے چھ بجے غروب اور نمازِ عصر پونے چار بجے ادا کی جاتی ہے کہ اُس وقت سایہ سوائے سایہ اصلی کے دو مثل کسی طرح نہیں ہوتا اس صورت میں نماز مذہب مفتی بہ کے موافق ہوئی یا نہیں اور ایسی حالت میں جماعت میں شریک ہونا چاہیئے یا جماعت کا ترک اختیار کیا جائے صرف حکم چاہتا ہوں مجھے دلائل کی ضرورت نہیں، بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/22 (1378 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ عصر کا وقت مستحب و وقت مکروہ کیا ہے؟ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/22 (811 )
"کیا فرماتے ہیں علمائے دین اِن مسائل میں:
(۱) فرض وسنّت ہر دو کا اولیٰ وقت کیا ہے؟
(۲) امسال وقت صلاۃ عیدالفطر انتہا درجہ کب تک تھا جس نے بعد ساڑھے گیارہ بجے نماز پڑھی اس کی نماز ہوئی یا نہیں؟
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/22 (2505 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ نماز مغرب کا وقت افق شرقی کی جڑ سے سیاہی نمودار ہوتے ہی معاً ہوجاتا ہے یا جب سیاہی بلند ہوجاتی ہے اُس وقت آفتاب ڈوبتا ہے برتقدیر ثانی وہ بلندی کتنے گز ہوتی ہے اور آبادیوں میں سیاہی شرق سے نظر آنے پر نماز کا وقت سمجھا جائے گا یا نہیں۔ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/22 (985 )
تنگ وقت نماز ادا کرنے والے کو اللہ تعالٰی ویل فرماتا ہے اور آپ خود تنگ وقت ادا فرماتے ہیں اس کی تفصیل بیان فرمادے گا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/23 (1099 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ قطع نظر شفق سُرخ وسپید کے باتفاق علمائے حنفیہ بعد غروبِ آفتاب کے ایک گھنٹے بیس منٹ کے بعد ہمیشہ وقت عشاء کا آجاتا ہے یا نہیں؟ بینّوا توجّروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/23 (851 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ وقت ظہر کا عصر کا مغرب وعشا وفجر کا کب تک رہتا ہے خصوص مغرب کا وقت کب تک رہتا ہے؟
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/23 (748 )
ماہِ جون وجولائی واگست میں نمازِ ظہر کا وقتِ مستحب کے بجے سے شروع ہوتا ہے اور کَے بجے تک رہتا ہے؟
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/23 (879 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ مسجد نالہ میں ظہر کی نماز وقت ۲/۱ ۲ پر باجماعت ہوتی ہے اور عصر کی نماز ۲/۱ ۴ پر باجماعت ہوتی ہے یہ وقت نماز کے ایامِ سرما میں تنگ سمجھے جائیں گے یا کچھ کمی بیشی ان اوقات میں کی جائے۔ بعض صاحب فرماتے ہیں کہ ظہر ۲ بجے اور عصر ۴ بجے ہونی چاہئے ان دو۲ وقتوں میں اوّل کی پابندی کی جائے یا ثانی کی دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ بازار کی مسجد میں ہر جماعت یعنی ایک ہی وقت کی کئی جماعت کے واسطے تکبیر اور اذان ہر مرتبہ پڑھی جائے یا صرف جماعت اوّل ہی میں اور محلّہ کی مسجد میں جماعت ثانی میں تکبیر اور اذان ہونی چاہئے یا نہیں اور بازاری مسجد میں ہر جماعت اولیٰ کا ثواب ہے یا نہیں۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/23 (805 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں بعض اشخاص ذی علم اور مولوی سوال کرتے ہیں کہ آپ کے اعلٰیحضرت مولٰنا مولوی حاجی مفتی قاری صاحب کیوں نمازِ جمعہ وقت کھوکر پڑھتے ہیں وقت قطعی نہیں رہتا ہے اور دیگر نمازیں بھی اخیر وقت پر پڑھتے ہیں، سائل نے اس کے جواب میں یوں کہا کہ وقت کھونا نہیں ہے بلکہ درمیان وقت جمعہ ادا ہوتا ہے اور کُل نمازیں بھی درمیان وقت میں پڑھتے ہیں کیونکہ امام اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کا یہ طریق ہے اور رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم درمیان وقت میں پڑھتے تھے کیونکہ جبریل علیہ السلام نے پہلے روز اوّل وقت اور دوسرے روز اخیر وقت پڑھا اور کہا کہ وقت اِن دونوں نمازوں کے درمیان ہے اس پر وہ لوگ جواب دیتے ہیں کہ اکثر ہم لوگ دُور دُور تک سَیر کو گئے ہیں بمبئی، مکّہ شریف، مدینہ شریف اور ہندوستان کے کل شہروں میں مولوی اول وقت اداکرتے ہیں کیا وہ حنفی مذہب نہیں ہیں دیگر دیہات میں مولوی جمعہ کی نماز جائز کرتے ہیں اور اعلٰحضرت منع کرتے ہیں حنفی مذہب سے خلاف ہے ہر قسم کے سوال کرتے ہیں خیر ان کا لکھنا مناسب نہ جانا حضور جو کچھ تحریر فرماویں جواب دیا جائے گا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/23 (830 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ امام نابینا نے صبح کی نماز پڑھاتے وقت ایسی بڑی سورت پڑھی کہ جب نماز شروع کی تھی اُس وقت سُورج نہیں نکلا تھا اور جب سلام پھیرا تو سُورج نکل آیا یہ نماز ہوئی نہیں، بینوا توجّروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/23 (879 )
حضور پُرنور بعد سلام نیاز گزارش ضحوہ کبرٰی نکالنے کا کیا قاعدہ ہے ایک بار پہلے ارشاد ہوا تھا مگر غلام بھُول گیا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/25 (1064 )
علم توقیت کے بارے میں ایک غلطی کا ازالہ
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/24 (819 )
"شخصے در نماز فجر بودکہ ناگاہ بشنید کہ گوئندہ میگفت کہ آفتاب برآمد الحال ایں کس در نماز است نماز را بگذار د بازواپس اعادہ کند یا سلام بدہد بعد ازطلوع ا ۤفتاب بخواند، بینوا توجّروا۔
کوئی آدمی فجر کی نماز پڑھ رہا تھا اچانک اس نے سنا کہ کوئی کہہ رہا ہے ''سورج نکل آیا ہے'' اب یہ آدمی جو فی الحال نماز میں ہے اپنی نماز پُوری کرکے اس کا اعادہ کرے یاسلام پھیردے اور طلوع کے بعد دوبارہ پڑھے؟ بینوا توجّروا۔ (ت)
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/25 (688 )
"سوال دوم:چہ میفرمایند علمائے دین کہ امام نماز صبح را ایں قدر تاخیر میکند کہ ازبرآمدنِ آفتاب پنج دقیقہ یا دہ دقیقہ مہماند کہ سلام میدہدایں طور نماز بغیر کراہت ادامیشود یانہ، بینوا توجروا۔
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ ایک امام صبح کی نماز اتنی تاخیر سے پڑھاتا ہے کہ سلام پھیرنے کے بعد سورج طلوع ہونے میں صرف پانچ منٹ یا دس منٹ باقی رہتے ہیں کیا یہ نماز بغیر کراہت کے ادا ہوجاتی ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔ (ت)
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/25 (831 )
"(۱) فجر کی نماز کا مستحب وقت کون سا ہے اور جس جگہ اُفق صاف نظر آتا ہو وہاں طلوع کی کیا پہچان ہے؟
(۲) ظہر کا اول وقت کَے بجے ہوتا ہے اور ضلع میرٹھ میں کَے بجے سے کَے بجے تک رہتا ہے اور جماعت کَے بجے ہونا چاہئے موسم گرما اور موسم سرما کب سے کب تک مانے جاتے ہیں اور ان میں ظہر کے مستحب اوقات کیا ہیں؟
(۳) عصر کا مستحب وقت کون سا ہے، جماعت کَے بجے ہونا چاہئے؟
(۴) جس جگہ اُفق نظر آتا ہو وہاں غروب کی کیا پہچان ہے اور غروب سے کتنی دیر بعد مغرب کی اذان اور جماعت ہونا چاہئے اور مغرب کا وقت کتنی دیر تک رہتا ہے؟
(۵) عشا کا وقت مغرب سے کتنی دیر بعد ہوتا ہے؟
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/25 (821 )
ظہر کی نماز کا اصل وقت کب سے کب تک ہوتا ہے
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/25 (777 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ اوقاتِ نماز جو شارع علیہ السلام نے معین فرمائے ہیں ان کے بیچ میں کسی نماز کا فاصل وقت مقرر کرنا جائز ہے یا حرام؟
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/25 (773 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی امام عادتاً مغرب کی اذان اُس وقت دَلاوے کہ اُس شہر کی سب مساجد میں یقینا نماز ہوچکی ہو مثلاً ۲۰ منٹ کے بعد اور اپنے پیر کے دکھانے کو یعنی اُس کی موجودگی میں بیس۲۰ منٹ قبل قصداً ایسا کرے اور ساتھ ہی اس کے جو سجود وقعود کہ وہ عادتاً کرتا تھا اپنے پیر کی موجودگی اُس سے سہ گنے وقت میں ادا کرے تو یہ اذان ونماز کہاں تک ریا ومکاری پر دال ہے۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/25 (771 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ طلوع آفتاب ہونے کے کتنی دیر کے بعد نماز قضا پڑھنے کا حکم ہے اور وہ شخص جس نے کہ سنّتیں فجر کی نہ پڑھی ہوں اور دس بارہ منٹ طلوع میں باقی ہوں نماز پڑھا سکتا ہے یا نہیں، اسی طرح پر ظہر کی سنت بے پڑھے امامت کرسکتا ہے یا نہیں، بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/25 (853 )
علمائے دین کیا فرماتے ہیں ایک مولوی صاحب مولود شریف عشا سے لے کر ایک بجے رات تک پڑھتے اور نمازِ عشا بعد مولود شریف کے ایک بجے کے بعد پڑھتے ہیں بغیر عذر کے، فقط۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/25 (797 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ نمازِ مغرب اور افطاار کا حکم ایسے وقت دینا کہ چند حضار مسلمانوں کو غروب میں کلام ہوگیا ہے اور ان دونوں کا صحیح وقت کیا اور اس کی شناخت کیا ہے؟
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/25 (854 )
(۲) نمازِ مغرب اور اذانِ عشا میں کس قدر فاصلہ درکار ہے، کیا جس جگہ پر بحساب دھُوپ گھڑی قریب سواسات بجے شام کو اذانِ مغرب ہوتی ہو وہاں آٹھ بجے فرضِ عشا پڑھ سکتے ہیں، اور یہ جو کہا جاتا ہے کہ کم ازکم ایک گھنٹا پچیس منٹ کا فاصلہ اذانِ مغرب واذانِ عشا میں ہونا چاہئے، اس کا کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/25 (1373 )
کیا فرماتے ہیں علماءِ دین اس مسئلہ میں کہ جو فرائض نماز میں داخل ہیں، ان کی فرضیت ہر نماز میں یکساں ہے یا صرف فرضی نمازوں کے ساتھ مختص ہے؟ بینوا توجّروا۔ (ت)
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/26 (905 )
نہار عرفی وشرعی میں کیا فرق ہے؟ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/6/5 (816 )
"(۱) ۱۴/ اگست کو دھوپ گھڑی سے ۱۱ بج کر ۱۷ منٹ پر اور مدراس ٹائم سے ۱۱ بج کر ۳۳ منٹ سے ضحوہ کبرٰی شروع ہوا اور دھوپ گھڑی سے ۱۲ بجے اور ریلوے ٹائم سے ۱۲ بج کر ۱۶ منٹ پر تمام ہوا تو ضحوہ کبرٰی سے لے کر حقیقی نصف النہار تک کوئی نماز مثل عیدیں وجنازہ درست ہے یا نہیں؟
(۲) مدراسی ٹائم شرعی وقت سے جنوری فروری میں ۲۰ منٹ آگے ہوتا ہے جبکہ شرعی وقت میں ۱۲ بجتے ہیں تو مدراسی ٹائم میں ۱۲ بج کر ۲۰ منٹ آتے ہیں اگر کسی مسجد میں مدراسی ٹائم سے گھڑی ہو اُسی حساب سے ۱۲ بج کر ۱۰ منٹ باقی ہیں اور زوال دھوپ گھڑی سے مانا جائے گا یا مدراسی ٹائم سے اور یومِ جمعہ کو زوال ہوتا ہے یا نہیں؟
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/30 (811 )
"(۱) صبح کاذب اور صبح صادق کی مجھے قَطعی پہچان نہیں ہے کہ صبح صادق کتنی دیر کی ہوتی ہے کل میعاد لگادی جائے کہ گھنٹہ بھر کا یا کم وبیش مجھے لفظوں میں شک رہتا ہے اور بارہ۱۲ مہینے ایک ہی برابر ہوتا ہے یا کچھ فرق ہے ہر مہینہ کی علیحٰدہ علیحٰدہ میعاد لگادیجئے تاکہ تسکین ہو۔
(۲) تہجد کے وقت بیس۲۰ رکعت قضا پڑھے تو ہر نیت کے ساتھ اقامت کرے یا کہ پہلی نیت کے۔ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/30 (803 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ اوقاتِ نماز کو مقرر کرنا چاہئے یا جس وقت خاص لوگ آلیں اس وقت نماز شروع کرنا چاہئے، بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/30 (866 )
نمازِ عصر کے بعد قرآن شریف پڑھنا دیکھ کر یا زبانی امام اعظم رحمہ اللہ تعالٰی کے نزدیک جائز ہے یا نہیں، بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/30 (862 )
بعد نماز عصر کے اور فجر کے سجدہ کرنا یا فقہ پڑھنا امام اعظم رحمہ اللہ تعالٰی کے نزدیک جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجّروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/30 (717 )
"(۱) زید نے نمازِ فجر طلوعِ آفتاب سے پہلے شروع کی اور اُس کے نماز پڑھنے میں آفتاب نکل آیا تو وہ نماز ہوئی یا نہیں؟
(۲) نمازِ مغرب غروبِ آفتاب سے پہلے شروع کی اور نماز پڑھتے ہی میں آفتاب غروب ہوگیا تو نماز ہوئی یا نہیں؟ بینوا توجرّوا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/30 (874 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ فجر کی نماز جو اصحاب حنفیہ کے یہاں اسفار میں ہے کہ وہ کس وقت سے شروع ہوتا ہے اور طلوعِ آفتاب سے کتنے پر نماز ختم ہونی چاہئے، اس کی کیا مقدار ہے اور بعد اختتام نمازِ فجر کتنے منٹ طلوعِ آفتاب کو باقی رہنا چاہئیں: مفصّل طور پر بیان فرمایا جائے، بینوا توجّروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/30 (825 )
جناب پیر صاحب قبلہ السلام علیکم، بعد سلام علیک کے واضح ہوکہ جمعہ کا وقت جاڑے کے دنوں میں کتنے بجے تک رہتا ہے اور گرمیوں میں کتنے بجے تک رہتا ہے خلاصہ حال سے براہِ مہربانی اطلاع دیجئے اور عصر کا وقت کتنے بجے تک رہتا ہے یہ بھی اطلاع دیجئے ایک شخص اعتراض کرتے ہیں جمعہ کے وقت کا اس وجہ سے آپ کو تکلیف دی فقط والسّلام۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/30 (896 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ سفر کے عذر سے جس میں قصر لازم آتا ہے دو۲ نمازوں کا جمع کرنا جائز ہے یا نہیں۔ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/30 (835 )
مولٰنا المولوی جناب مولوی احمد رضا خان صاحب قادری الحنفی البرکاتی البریلوی ادام برکاتکم والطافکم السلام علیکم وعلٰی من لدیکم حضرت قاضی مفتی ارتضا علی خاں صاحب جو وقت اخراج کے اس طور سے کہ پہلے ایک تختہ اصطر لاب اپنے سامنے رکھے تھے اور دودائرہ ہندیہ پتھّر پر تیار کرکے اصطر لاب پر شاقول پھرائے اور دائرہ ہندیہ پر نظر کرکے ایسا ایک ہی کامل محنت کرکے یہ رسالہ لکھے ہیں آپ اس سے عرض کرتا ہوں کہ مدراس تیرہ۱۳درجہ پر واقع ہے اور یہ معکسر بنگلور دوسوسترہ میل پر ساڑھے سترہ درجہ پر ہے ہم اس حساب سے ۵ لحظہ بڑھ کر لیتے ہیں اس رسالہ میں جو ۱۵ لحظہ دیری کرنا لکھے ہیں حاجت نہیں ریلوے حساب سے مدراس اور یہاں دو۲ لحظہ ہی کا فرق ہے اگر ۵ لحظہ تاخیر کریں تو کافی رہا آپ کا بریلی شہر اس حساب کے موافق ہرگز نہ ہوگا کیونکہ اغلباً شاید چودہ۱۴ درجہ پر ہے، بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/30 (1927 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ وقت فجر کا کس وقت سے شروع ہوتا ہے اور کب تک رہتا ہے اور جو شخص نہایت اندھیرے میں اول وقت نمازِ فجر پڑھے اور لوگوں کو اُسی وقت پڑھنے کی تاکید کرے اور کہے بعد روشنی کے نماز مکروہ ہوتی ہے وہ شخص سچّا ہے یا نہیں اور وہ نماز اُس کی مستحب وقت پر ہوئی یا نہیں، اور مستحب وقت اس نماز کا کیا ہے؟ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

Published by Admin2 on 2012/5/30 (1358 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ وقت مستحب ظہر کا گرما میں کیا ہے اور جو شخص موسم مذکور میں بعد زوال اوّل وقت نمازِ ظہر پڑھے اور لوگوں کو بھی تاکید کرے کہ وقت اولٰی یہی ہے، آیا وہ شخص حق پر ہے یا ناحق پر، بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد پنجم باب الاوقات
  Print article

RSS Feed
show bar
Quick Menu