• Qur'an

    In Qur'an section, we will upload translations of Qu'an in different languages. The best Urdu translation of Qur'an is "Kanzul Iman", Alhamdulillah it has been translated in many languages of the world. In this section you can also read online the great Tafaseer (Commentary) of Qu'ran, including TAFSEER-E-NAEEMI and others.

    more »

     
  • Hadith

    In Hadith section, you will be able to read online the different collections of Hadith, translation and commentary on Hadith (Sharha). We will try to upload upload Hadith with Urdu translations and Urdu Sharha of Hadiths, in scanned and unicode format, In Sha Allah.

    more »

     
  • Fiqh

    Fiqh section contains big collection of Fatawa written by Sunni Ulema (Scholars of Islam). Alhamdulillah most of the fatawa collections are brought online for the first time. You can find solution of any issue as per the guidance of Qur'an and Sunnah. It includes, Fatawa Ridawiyyah, Fatawa Amjadiyyah, Fatawa Mustafviyyah and a lot more.

    more »

     
  • Dedication

    This website is particularly dedicated to the Revivalist of Islam in the 14th century, i.e. Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi Alaihir Rahmah. We want to bring online the uttermost research work being carried out over his personality and works around the globe. For further details visit "Works on Alahazrat" Section

    more »

     
  • Books of Alahazrat

    Books written by Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi contain extensive research on various branches of Islamic arts & sciences. This website gives you an opportunity to explore this hidden treasure. You can dip into this sea of knowledge by visiting this section

    more »

     
  • Fatawa Ridawiyyah

    Fatawa Ridawiyyah is one of the greatest writtings of Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi. The new translated version of this historical Fatawa consists of 30 volumes and more than 21000 pages. Reading this fatawa with care and memorizing the principles mentioned therein, can take the reader to a big height in Islamic Jurisprudence.

    more »

     
  • Sunni Library

    - Sunni Library is a collection of core Islamic Literature. You can read online the great work and contribution of Sunni Islamic scholars worldwide in general and by the Scholars of Sub Continent in particular.

    more »

     
Login
Username:

Password:

Remember me



Lost Password?

Register now!
Main Menu
Themes

(2 themes)
(1) 2 »
Published by Admin2 on 2012/7/15 (880 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ تلاوت کلام مجید مُصلِّی یا غیر مُصلِّی پر باترتیب پڑھنا فرض ہے یا واجب یا سنّت یا مستحب؟ اور امام نماز میں بے ترتیب سورہ پڑھے تو اس پر کیا حکم ہے؟
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/15 (2301 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مقتدی کو امام کے پیچھے قرأت سورہ فاتحہ یااورکسی سورت کی جائز ہے یا نہیں ۔بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/15 (879 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں جو حافظ نماز میں اس طرح قرآن مجید پڑھتا ہو کہ نہ تو صحیح اعراب کا دھیان رکھتا ہے اور نہ اوقاف لازمہ پر وقف کرتا ہے اور ماضی جمع متکلم کے صیغے ایسے ادا کرتا ہے کہ سامعین کو جمع مونث غائب کا شبہ ہوتا ہے اور اکثر جگہ حروف و کلمات بھی فروگذاشت ہوجاتے ہیں تو اس کے سُننے میں کچھ ثواب کی امید یا باکل نہیں اور نماز اس کے پیچھے درست ہے یا نہیں اور یہ عذر ترکِ جماعت کے لئے مقبول ہوگا یا نہیں یا دوسری مسجد میں جماعت کے لئے جانا ضروری ہے یا صرف فرض جماعت سے ادا کرے باقی نماز مکان پر پڑھے۔(بیان کرو اور اجر پاؤ۔ت)
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/15 (962 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر امام یا منفرد تیسری یا چوتھی رکعت میں کچھ قرأت جہر سے پڑھ جائے تو سجدہ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (1985 )
کیا فرماتے ہین علمائےدین اس مسئلہ میں کہ ایک شخص جسے لوگوں نے مسجد جامع کا امام معین کیا جمعہ وجماعات میں گروہ مسلمین کی امامت کرتا ہے اور سورہ فاتحہ شریف میں بجائے الحمد والرحمن والرحیم کے الھمد والرہمن والرہیم بہ ہائے ہوز پڑھتا ہے، ایسے شخص کو امام بنانا جائز ہے یا نہیں اور اس کے پیچھے نماز درست ہوگی یا نہیں ؟ بینوا تو جروا۔
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (1819 )
ماہرین شریعت پر پوشیدہ نہ رہے کہ ضاد کا مشتبہ الصوت ہونا ساتھ ظائے معجمہ کے جملہ کتب تفسیر و فقہ و صرف و تجوید سے ثابت ہے کہ بخلاف دال کے ضاد اور دال میں سات صفتوں کا فرق ہے اور قاعدہ کلیہ جملہ کتبِ فقہیہ کا یہ ہے کہ جن دونوں حرفوں میں فرق بآسانی ممکن ہے اُس کے بدل جانے سے نماز فاسد ہوتی ہے اور اگر فرق دو حروف میں مشکل ہے تو اکثر کا مذہب یہ ہے نماز فاسد نہیں ہوتی اور یہی مذہب متاخرین کا معتدل و پسندیدہ ہے او ر مذہب متقدمین کا یہ ہے کہ ضاد کے ظاء پڑھنے سے بھی نماز فاسد ہوتی ہے پس لفظ ولاالضالین کی جگہ دالین پڑھنے سے سب کے نزدیک نماز فاسد ہوتی ہے اور ظاء پڑھنے سے اکثر کے نزدیک فاسد نہیں ہوتی ،اور اسی پر فتوٰی ہے، حاصل یہ کہ جس شخص سے مخرج ضاد کا نہ آوے وہ ظاء پڑھے ھذاھوالحق والصواب تو مسلمانوں کو چاہئے کہ بہت جلد اس کے عامل ہوجائیں واﷲ اعلم بالصواب فی الواقع بمذہب مختار جمہور ضاد کی ظاء پڑھے یا ذال نماز فاسد نہ ہو گی واﷲ اعلم ۔
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (749 )
درج مسائل نماز میں علماء کرام کی کیا رائے ہے خواہ نماز فرض ہو یا نفل کہ ہر رکعت میں ایک سورت کا تکرار کرنا کیسا ہے؟
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (754 )
در یک رکعت چند سورت خواند (ایک رکعت میں متعدد سورتیں پڑھناکیسا ہے؟
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (800 )
یک سورت فروگزاشتہ خواندن (ایک سُورت چھوڑ کر پڑھنا کیسا ہے؟
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (760 )
دریک رکعت یک سورت یا یک رکعت یک آیت چند بار خواندن (ایک رکعت میں کسی سورت یاآیت کا تکرار کے ساتھ پڑھنا کیسا ہے؟
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (812 )
از یک سورۃ طویلہ آیات متفرقہ در رکعات خواندن مثلاً دراولٰی آیت الکرسی ودر ثانیہ اٰمن الرسولطویل سورت سے مختلف رکعات میں متفرق آیات پڑھنا کیسا ہے ؟ مثلاً پہلی رکعت میں آیت الکرسی اور دوسری میں اٰمن الرسول۔
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (885 )
سورہ معکوس خواندن(الٹی سورت پڑھنا کیسا ہے؟
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (692 )
کمی و بیشی در قرأت رکعات کردن (رکعتوں میں قرأت کی کمی بیشی کیسی ہے؟
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (782 )
پس سورت اسمائے الٰہی ضم کرد (سورت کے ساتھ اسمائے الٰہی کا ملانا کیسا ہے؟
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (890 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرح متین اس مسئلہ میں کہ زید کو متولی صاحب اور اہلِ محلہ نے جو نماز پڑھنے مسجد میں آتے ہیں امام کیا اور زید حرفوں کو مخارج سے ادا کرتا ہے اب اس میں چند آدمی یہ کہتے ہیں کہ تم ضاد نہیں پڑھتے بلکہ ضاد کو مشابہ ظاء کے پڑھتے ہو ،اور زید کہتا ہے کہ میں مخارج سے ادا کرتا ہوں اور تم لوگ زبان کو دانتوں سے لگا کر نکالتے ہوئے''د'' ہے اور میں داڑھ سے زبان کی نوک لگاکر نکالتا ہوں وہ''ضاد'' ہے اور ایک شخص کبھی نماز پڑھا دیتا ہے وہ ضاد کو مخارج ''د''سے ادا کرتا ہے آیا ان میں کس کے پیچھے نماز جائز ہوگی صاف صاف فرمایئے کلام اﷲ وحدیث رسول اﷲ سے بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (831 )
کیا فرماتے علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی شخص نماز میں ضاد کو مشتبہ بظاء پڑھے تو اس کی نماز صحیح ہوگی یا نہیں؟ اور اس شخص کا کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (850 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ امام مغرب میں رکوع لقد صدق اﷲ رسولہ پڑھ رہا تھاجب فی الانجیل تک پڑھ لیا آیت پارہ ۲۲ متشابہ لگا اُس کے بعد یہ آیت انما یریداﷲلیذھب تک پڑھی پھر جب یاد آیا اُسے چھوڑ کر مقام اصل سے شروع کیا اور نماز ختم کی اور سجدہ سہو نہ کیا اس صورت میں نماز ہوئی یا نہیں۔بینوا توجروا ۔
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (864 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کہتا ہے کہ امام جب نماز میں کھڑا ہو کر قرأت شروع کرے اگر اس وقت بعذریعنی قرأت بند ہونے کی وجہ گلا صاف کرنے کے لئے کھانسا تو نماز جائز ہو جائے گی۔عمرو کہتا ہے نہیں کہ خواہ کسی حالت میں ہو یا عذر یا بلاعذر اگر پے در پے تین مرتبہ کھانساتونماز باطل ہوجائے گی، اس مسئلہ میں کون حق پر ہے۔بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (1135 )
بیضاوی مین قرأت بضنین کو بتایا اور ضاد کا مخرج اور ظاء کا اس سے محشی اشارہ بتاتا ہے قرأتین واحد نہ کی جائیں اس کے متعلق جو جو حاشیے یا شرح ہوں ان میں سے یہ بات بتائی جائے کہ کوئی باوجود مخرجین جدا ہونےکے اور استعلا واطباق میں ایک ہونے کو مشتبہ الصوت کون کون بتاتا ہے اور اس قضیہ کا کیا حال ہے صرف مشتبہ الصوت مان لینے سے ظواد یا دواد صحیح ہوسکتا ہے فقہانے دواد مفخم اور ظواد ودواد مستہجن کا صریح حکم کیابتایا ہے ؟بینوا توجروا
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (1425 )
کیا فرماتے ہیں علما ئے دین و شرح متین اس مسئلہ میں کہ آنریری مجسٹریٹ کی امامت جائز ہے یا نہیں ،اور جو ترتیل سے نہ پڑھے اس کی امامت جائز یا ناجائز اور نیز تر تیل کی حد معلوم ہو۔ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (780 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اکثر جہلا کو قواعدِتجوید سے انکار ہے اور ناحق جانتے ہیں۔
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (831 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ اکثر نمازی معنٰی نماز کے نہیں جانتے ہیں اور نہ کلمہ شریف کے معنٰی جانتے ہیں پس جاننا معنی کلمہ شریف اور نماز کے اوپر عمل کرنا بہت ضروری ہے پس اگر اہلِ عرب اور عربی جاننے والے عربی میں پڑھیں اور باقی اہل زبان اپنی اپنی زبان میں عربی کا ترجمہ کرکے پڑھیں تو نماز درست اور صحیح ہے یا نہیں یعنی انگریزی خواں انگریزی میں اور ناگری والے ناگری میں اور اردو والے اردو میں پنجگانہ نماز پڑھیں ؟ بینوا تؤجروا(بیان کرو اور اجر پاؤ۔ت)
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (892 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کی عادت ہمیشہ نمازِمغرب میں باقرأت ایک یا نصف رکوع یا سورہ والضحٰی یا الہٰکم یا والشمس حالتِ امامت میں پڑھنے کی ہے بعض مقتدی اس کو ناپسند کرتے ہیں اور بعض اس طریقہ کو ناپسند بوجہ طوالت ،ایسی صورت میں امام اپنی عادت کے موافق کرے یا مقتدیوں کی تابعداری اختیار کرے اور یہ سورتیں ایسے وقت میں کچھ زیادہ تو نہیں ،ایک روز نمازِمغرب میں زید نے ۱۶ پارہ کا ۳ رکوع "افحسب الذین کفروا"اور دوسری رکعت میں ۲۹ پارہ کا آخری رکوع "ان المتقین فی ظلٰل" پڑھا اس سے زیادہ پڑھنے پر مقتدی نہایت شاکی ہوئے ،اور ایک مولوی صاحب نے فرمایا کہ یہ امام گنہگار ہوتے ہیں اتنا بڑا رکوع پڑھنے سے ایسی صورت اور ایسے وقت میں نہیں چاہئے منع آیا ہے،پست ہمّت مقتدیوں کی شکایت شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ اورامام صاحب پر شرعاً کیا الزام اور گناہ ہے؟ سو آدمی کی جماعت میں دومقتدی علیل پیرانہ سالی کی وجہ سے زیادہ شکایت اور امام کو بُرا جانیں وہ بھی الزام دینے سے گناہگار ہیں یا نہیں؟
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (856 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے نماز میں بعد الحمد ﷲ اور تین یا زائد آیتوں کے کہا قال رسول اﷲ پھر رکوع کردیا یا قرآن مجید اور تلاوت کی تو اس صورت میں نماز ہوئی یا نہیں؟ اور سجدہ سہو حاجت ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (809 )
"کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں:
۱۔ اﷲ کے الف کو حذف کرکے پڑھے تو جائز ہے یا نہیں؟
۲۔ الف کے لام کو پُر کرنا سنّت ہے یا نہیں؟
۳۔ الف اﷲ کو تکبیرات میں کچھ دراز کرکے پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
۴۔ قعدہ اولٰی میں شک ہُوا مگر یقین نہیں اور سجدہ سہو کا کیاتو نماز جائز یا نہیں؟
۵۔ جس نماز میں سہو نہ ہوا اور سجدہ سہو کا کیا تو نماز جائز ہے یا نہیں؟
۶۔ ہاتھ ملا کر دُعا چاہئے یا علیحدہ علیحدہ کرے۔بینوا تو جروا۔
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (792 )
نماز چار رکعت میں زید اس طرح پڑھتا ہے اول رکعت میں بعد سورہ فاتحہ سورہ یس شریف ،دوسری میں سورہ دخان شریف، تیسری میں سورہ تنزیل ، چوتھی میں سورہ ملک ،اس طرح سے یہ نماز پڑھنا خلافِ ترتیب ہوگا یانہیں اور تنزیل سے کون سی سورۃ مراد ہے؟بینوا تو جروا۔
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (772 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی شخص نماز میں سورہ فاتحہ میں لفظ نستعین اورمستقیم کی جگہ نسعین اورمسقیم بدون تاء کے پڑھے تو اس کی نماز باطل ہو گی یا مکروہ یا نہیں ؟ جواب دیجئے مؤجبِ ثواب ہے۔
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (1053 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و شرع متین ان مسائل میں کہ سورہ فاتحہ سے ایک آیت کا تلاوت کرنا نماز میں فرض ہے یا اس کے ماسوا دوسری سورت میں سے ایک آیت پڑھنا فرض ہے مثلاً زید نے نماز پڑھی اور فقط الحمدﷲ رب العٰلمین پڑھ کر بھُول گیا اور رکوع و سجود کیا اور سجدہ سہو کیاسلام پھیرا اس حالت میں نماز زید کی ہوئی یا نہیں ؟ اور نیز دوسری صورت یہ ہے کہ امام صاحب نے نماز پڑھائی اور وہ تشہد کرنا اول کا بھول گئے اور مقتدی نے دومرتبہ کھڑے ہونے امام سے پیشتر کہا التحیات ﷲ مگر امام صاحب کھڑے ہوگئے اور قرأت بالجہر پڑھی اور فقط سورہ فاتحہ پڑھ کر رکوع کیا اور سجدہ سہو کیا اس صورت میں مقتدی کی نماز میں کوئی نقصان آیا یا نہیں؟ اور نیز اس صورت میں کہ امام صاحب قرأت بھول گئے اور مقتدی نے لقمہ دیا اور امام صاحب نے نہیں لیا تو نماز مقتدی میں کوئی نقصان آیا یا نہیں ؟اوروقتِ ظہر میں اگر جماعت ہو رہی ہو تو شریک ہو جاوے اور چار رکعت سنّت جو رہیں ان کا پڑھنا کس وقت اولٰی ہے آیا دو پہلے پڑھے یا چار؟ بینواتو جروا۔
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (777 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ نمازِ فجر وعشاء میں سورہ طوال پڑھنا مسنون ہے یا نہیں؟ اور اگر ایسے وقت کہ ابتدائی وقت ہو او ر طولٰی بآسانی پڑھی جائے گی اور الم تر وغیرہ سے پڑھا دے اور مقتدی جماعت سے محروم رہیں تو جماعت خلاف سنت اور مخالفت سے جماعت مکروہ ہوگی یا نہیں؟ بینوا توجروا۔
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (796 )
"کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ امام کے پیچھے لفظِ آمین کو کس قدر آواز سے کہے اگر برابر والے نمازی جو اس سے دوسرے یا تیسرے درجے پر ہیں سنیں تو کوئی حرج ہے یا نہیں؟
(۲) سوائے لفظ اٰمین کے اور کچھ پڑھے تو کس قدر آواز سے پڑھنا چاہئے؟
(۳) حقّہ ، تمباکو کو پینے والے کے منہ کی بُو نماز میں دوسرے نمازی کو معلوم ہوئی تو کوئی قباحت تو نہیں؟
بینوا تو جروا۔
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (821 )
الحمد شریف قرآن شریف سے ہے نماز میں کیوں واجب کی گئی؟ اور سورت کا ملانا کیوں فرض رکھا گیا؟اور اگر مصلّی الحمد بھُول جائے تو اس پر سجدہ سہو واجب ہوتا ہے اور آیتیں پڑھنا بھُول جائے تو نماز جاتی رہتی ہے ا ُس کے بدلے سجدہ سہو نہیں رکھا گیا اس کی کیا وجہ ہے اور الحمد واجب ٹھہری اور مقتدی پیچھے امام کے الحمد نہیں پڑھتا ہے اورالحمد کے نہ پڑھنے سے سجدہ سہو لازم آتا ہے تواُ س مقتدی کی نماز بغیر سجدہ سہو کئے ہوئے کیونکر صحیح ہوجاتی ہے؟ بینوا توجروا
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (871 )
امام نے جمعہ میں ایک آیت پڑھی بسبب بھول جانے کے اُس کو دوسری بار پڑھ کر دوسری آیتوں کی طرف منتقل کیا ایسی صورت میں نماز مکروہ تحریمی یا تنزیہی یا جائز بلاکراہت یا سجدہ لازم ہے یا نہیں ؟ بینوا تو جروا
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (763 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ نماز میں مثل سورہ والّیل کے درمیان چھوڑ کر پڑھنا اگر چہ سہواً ہو کیسا ہے مثلاً رکعت اولٰی میں والشمس اور رکعت ثانیہ والضحٰی پڑھے ۔
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (758 )
اس میں کیا حکمت ہے کہ فرضوں کی دو کعت خالی اور دورکعت بھری پڑھی جاتی ہیں اور سنّت اور نفلوں میں قرأت لازم ہو کر چاروں بھری ہوگئیں ۔واﷲ تعالٰی اعلم
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (786 )
زید نے اوّل وقت نماز پڑھی اور بعد فراغ سنن مغرب سے دورکعت نفل جماعت سے بالجہر سوا پارے سے پڑھے پھراُس کے متصل نمازِ عشاء کا وقت آیا یہ دونوں نفل جو ما بین عشاء و مغرب باجماعت جہر سے پڑھے جائز ہیں یا نہیں؟
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (810 )
حضرت کی خدمت میں یہ عرض ہے کہ اذاجاء کے آخرمیں جو پڑھا کرتے ہیںانہ کان تواباکے پاس پڑھا کرتے تھے مولٰینا امجد علی صاحب تو وہ ذرا سا لکھ دیجئے گا،فقط۔
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (720 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ا س مسئلہ میں کہ صبح کی نماز طلوع آفتاب سے کس قدر پہلے ہونا چاہئے اور کتنی آیتیں پڑھنا چاہئے اور اگر کوئی خرابی نماز میں ہوجائے تو کیا اسی آیت کو جو کہ پہلے پڑھی گئی اُس کی مقدار پڑھنا چاہئے یا کم ، بینوا تو جروا۔
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (809 )
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے نماز پڑھائی والعصر ان الانسان لفی خسر الا الذین میں الّاپڑھ کر وقف کیا پھر الا الذین اٰمنوسے آخر تک ختم کیا نماز درست ہے یا نہیں وقیل من (سکتہ) راق وظن انہ الفراق میں سکتہ کیسا ہے اور لفظ من کے نون کو راق کی رامیں ادغام نہ کرنا کیسا ہے؟
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (976 )
"از موضع گھورنی ڈڈاکخانہ کرشن گڑھ ضلع انڈیا ۶جمادی الاولٰی ۱۳۳۶ھ
ض را مشابہ صوت ظ مجمعہ باید خواند یا مماثل صوت دال مہملہ ،و ہر کہ دال محض خواند نمازش روابود یا نہ ودریں ملک را تقریباً ہمہ خواص و عوام مشابہ دال می خوانند و خوائند ہ ض مشابہ ظ از بس قلیل بینوا تو جروا۔ض کو ظاء معجمہ کی آواز یا دال مہملہ کی آواز کے مشابہ پڑھنا چاہئے اور جو اسے محض دال پڑھے اس کی نماز درست ہوگی یا نہ؟ ہمارے ملک میں تقریباً تما م خواص و عوام اسے دال سے مشابہ پڑھتے ہیں ظاء کے مشابہ بہت قلیل لوگ پڑھتے ہیں جواب دے کر اجر پاؤ۔(ت)
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (839 )
زید کہتا ہے کہ مخارج حروف معلوم کرنا اور ان سے حروف نکالنا فرض ہے ہاں باوجود کوشش کے اگرما ینبغی ادا نہ ہوئے تو اس قدر میں معذور رہے گا اور اگر مخارج ہی نہیں معلوم یا معلوم ہیں نکالتا نہیں تو نماز ہر گز نہ ہوگی اگر صحیح ہے تو اکثر مسلمان فرض کو چھوڑدیں یا کسی حرام کے مرتکب ہوں تو اس فعل سے ساقط یاحلال نہ ہوجائے گا یوں تو اکثر مسلمان نماز ہی نہیں پڑھتے اورجو پڑھتے ہیں اُن میں اکثر مواضبت نہیں کرتے سَو میں ننانوے۹۹ یا اس کے قریب غیبت سے پر ہیز نہیں کرتے تو قول زید صحیح ہے یا نہیں؟
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (984 )
یہ ارشاد فرمائیں کہ قرآن کریم کی اس قدر تجوید کہ حرف اپنے غیر سے ممتا ز رہے فرض عین ہے کتب فقہ میں مذکور ہے اگر ہے تو کس کتاب میں کس جگہ ؟ جناب کی نظر میں اس بارہ میں صرع تصریح کس کتاب کی ہے؟ اوراگر کوئی حدیث اس بارہ میں اس وقت پیشِ نظر ہو تو اُس کا ارشاد ہو۔
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (779 )
" صاحبزادہ حضرت سیّد شاہ محمد میاں صاحب دامت برکاتہم
والا نامہ میں متعلق تجویدارشاد جناب ہے دو ایک حرف کہ دوسرے سے تبدیل اگر عجزاً ہو تو مذہب صحیح و معتمد میں مفسد نماز ہے جبکہ مفسد معنی ہو یا امام ابی یوسف کے الخ مجھے اس میں تامل ہے کہ الثغ کی نماز صحیح ہے جبکہ وہ اپنی سعی و کوشش اور صحیح حروف نکالنے میں کوتاہی نہ کرتا ہو اس کوشش کے بعد کوئی تقیید مفسد معنی یا غیر مفسد معنی کی خود جناب نے بھی اپنے اصلاح رسالہ مباحث امامت میں نہیں زائد فرمائی۔
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (876 )
حرف ضاد کو بصورتِ دواد یعنی دال پر پڑھتے ہیں یہ صحیح ہے یا غلط؟ اگر غلط ہے تو نماز فاسد ہوتی ہے یا نہیں ؟ اور اکثر لوگ ض اور ظ میں بسبب ہونے مشابہت کے فرق نہیں کرسکتے ان کی نماز درست ہوتی ہے یا نہیں؟
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (743 )
کیا سورہ تبّت کانماز میں پڑھنا بہتر ہے؟
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (767 )
چہ می فرمایند علمائے دین دریں مسئلہ کہ در لَمَا یتفجر منہ الانھٰرخواندہ شد لمّا نماز شدبغیر کراہت یا نہ ؟اس مسئلہ میں علمائے دین کی کیا رائے ہے کہ ایک شخص نے لما یَتَفَجَّرُ مَنْہُ الْاَنْھٰرمیں لَمَّاشد کے ساتھ پڑھا نماز بغیر کراہت کے درست ہوگی یا نہیں؟
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (957 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و شرع متین اس مسئلہ مین کہ نماز ِ جمعہ میں اما م الحمدکی تین آیتوں سے زیادہ پڑھ چکا ہو اور قرأت سے رک گیا ہو پیچھے سے کسی مقتدی نے لقمہ دیا اس نے بجائے لقمہ لینے کے خود سورت کو اعادہ کیا، جس آیت پر رُکا تھا اس آیت کو نکال کر سورت کو پُورا کیا بعد ازاں رکوع و سجود وغیرہ کیا بعد میں لقمہ دینے والے مقتدی سے امام نے کہا کہ تمہاری نماز باطل ہوگئی اب سوال یہ ہے کہ اس صورت میں مقتدی کو لقمہ دینا چاہیئے یا نہیں ؟اور ایسی صورت میں لقمہ دینا جائر ہے یا نہیں ؟ اور صورت مسئولہ میںمقتدی کی نماز ہوگئی یا نہیں؟
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (855 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ تجوید سے پڑھنا فرض ہے کیونکہ قرآن کاصحیح طور سے پڑھنا فرض ہے ،تو صحیح پڑھنا بغیر تجوید کے آہی نہیں سکتا تو اس وجہ سے تجوید بھی فرض ہے بتائیے کہ کون حق پر ہے ؟ فقط محمد ظہور الحسن طالب علم
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (803 )
جو شخص حافظ ہو قاری نہ ہو اعراب میں غلطی کرتا ہو یعنی زیر کا زبر جےسے غیر المغضوب کے غ پر زیر پڑھتا ہو اور ایّاک کے کاف پر زیر پڑھتا ہو نماز مکروہ تحریمی ہو سکتی ہے یا نہیں اور معنی بدلتے ہیں یا نہیں اور داڑھی بھی کترواتا ہے۔ اور مغرور و متکبّرجو جس ہوا پر کھڑا زیر جیسے ربّہٖ اس کو آیت پر وقف آجانے پر وقف کے وقت ربّہ پڑھے یا ربّہٖ۔
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (796 )
"کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ پارہ دوم ۲ نواں رکوع تیسری آیت یعنی کانَ النَّاسُ امّۃً وَّاحدۃً کو باظہار تنوین پڑھنا چاہئے یاوقف کے ساتھ یعنی واحدۃً یا واحدہ
(۲) اوّل رکعت میں ایک بڑی آیت اور دوسری رکعت میں دو تین چار چھوٹی آیتیں پڑھ سکتے ہیں یا نہیں جیسے آیت مذکور کو پُوری اوّل رکعت میں پڑھا اور دوسرے میں ام حسبتم ان تد خلوا الجنّۃسے دو ۲ آیتیں وما تفعلوامن خیر فان اﷲ بہ علیم تک ،تو جائز ہے یا نہیں۔بینوا تو جروا
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

Published by Admin2 on 2012/7/16 (878 )
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ آیت ما یجوز بہ صلٰوۃ کتنی مقدار ہے؟
فتاویٰ رضويه جلد ششم باب القراة
  Print article

(1) 2 »
RSS Feed
show bar
Quick Menu