• Qur'an

    In Qur'an section, we will upload translations of Qu'an in different languages. The best Urdu translation of Qur'an is "Kanzul Iman", Alhamdulillah it has been translated in many languages of the world. In this section you can also read online the great Tafaseer (Commentary) of Qu'ran, including TAFSEER-E-NAEEMI and others.

    more »

     
  • Hadith

    In Hadith section, you will be able to read online the different collections of Hadith, translation and commentary on Hadith (Sharha). We will try to upload upload Hadith with Urdu translations and Urdu Sharha of Hadiths, in scanned and unicode format, In Sha Allah.

    more »

     
  • Fiqh

    Fiqh section contains big collection of Fatawa written by Sunni Ulema (Scholars of Islam). Alhamdulillah most of the fatawa collections are brought online for the first time. You can find solution of any issue as per the guidance of Qur'an and Sunnah. It includes, Fatawa Ridawiyyah, Fatawa Amjadiyyah, Fatawa Mustafviyyah and a lot more.

    more »

     
  • Dedication

    This website is particularly dedicated to the Revivalist of Islam in the 14th century, i.e. Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi Alaihir Rahmah. We want to bring online the uttermost research work being carried out over his personality and works around the globe. For further details visit "Works on Alahazrat" Section

    more »

     
  • Books of Alahazrat

    Books written by Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi contain extensive research on various branches of Islamic arts & sciences. This website gives you an opportunity to explore this hidden treasure. You can dip into this sea of knowledge by visiting this section

    more »

     
  • Fatawa Ridawiyyah

    Fatawa Ridawiyyah is one of the greatest writtings of Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi. The new translated version of this historical Fatawa consists of 30 volumes and more than 21000 pages. Reading this fatawa with care and memorizing the principles mentioned therein, can take the reader to a big height in Islamic Jurisprudence.

    more »

     
  • Sunni Library

    - Sunni Library is a collection of core Islamic Literature. You can read online the great work and contribution of Sunni Islamic scholars worldwide in general and by the Scholars of Sub Continent in particular.

    more »

     
Login
Username:

Password:

Remember me



Lost Password?

Register now!
Main Menu
Themes

(2 themes)
Fiqh > Q. & Ans. > Namaz / Salat / Prayer / نماز > پہلے قعدہ سے بھول کر کھڑا ہونے لگے تو کیا لوٹ آئے؟

پہلے قعدہ سے بھول کر کھڑا ہونے لگے تو کیا لوٹ آئے؟

Published by Admin2 on 2013/6/6 (974 reads)

New Page 1

مسئلہ ۱۲۲۱: ۲۰ جمادی الاولٰی ۱۳۱۳ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک شخص نماز فرض یا وتر میں پہلا قعدہ بھول کر کھڑا ہوگیا یا کھڑا ہونے لگا تو اس صورت میں کیا حکم ہے لوٹ آئے یا نہ لوٹے؟ اور اگر کھڑا ہوگیا یا کھڑا ہونے کے قریب تھا اس کے بعد لوٹ آیا تو نماز ہوجائے گی یا نہیں؟ اگر ہوجائے گی تو سجدہ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟ بینوا توجروا

الجواب

اگر ابھی قعود سے قریب ہےکہ نیچے کا آدھا بدن ہنوز سیدھا نہ ہونے پایا جب تو بالاتفاق لوٹ آئے اور مذہب اصح میں اس پر سجدہ سہو نہیں اور اگر قیام سے قریب ہوگیا یعنی بدن کا نصف زیریں سیدھا اور پیٹھ میں خم باقی ہے تو بھی مذہب اصح وارجح میں پلٹ آنے ہی کا حکم ہے مگر اب اس  پر سجدہ سہو واجب، اور اگر سیدھا کھڑا ہوگیا تو پلٹنے کا اصلاً حکم نہیں بلکہ ختم نماز  پر سجدہ سہو کرلے  پھر بھی اگر پلٹ آیا بہت برا کیا گناہگار  ہوا، یہاں تک کہ حکم ہے کہ فوراً  كھڑا ہوجائے ، اور امام ایسا کرے تو مقتدی اس کی پیروی نہ کریں کھڑے رہیں یہاں تک کہ وہ پھر قیام میں آئے، مگر مذہب اصح میں نماز  یوں بھی نہ جائے گی صرف سجدہ سہو لازم  رہے گا۔

فی تنویر الابصار والدرالمختار وردالمحتار  (سھوا عن القعود الا ول من الفرض) ولو عملیا اماالنفل فیعود مالم یقید بالسجدۃ

(ثم تذکرہ عادالیہ) وتشھد ولا سھو علیہ فی الاصح ( مالم یستقم قائما) فی ظاھر المذھب وھوالاصح فتح ۱؎

         تنویر الابصار، ردالمحتاراور درمختار میں ہے کہ ( اگر فرض کا قعدہ اول بھول گیا) اگر چہ وہ فرض عملی ہو، رہا معاملہ نفل کا تو لوٹ آئے جب تک رکعت کا سجدہ نہیں کیا (پھر اسے یاد آیا تو اس کی طرف لوٹ آئے) اور تشہد پڑھے اور اصح قول کے مطابق اس پر سجدہ سہو نہیں (جب تک وہ سیدھا کھڑا نہیں ہوا) ظاہر مذہب کے مطابق، اور یہی اصح ہے فتح ۔

 (۱؎ درمختار    باب سجود السہو        مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی    ۱/۱۰۲)

یعنی  اذاعادہ قبل ان یستقیم قائما وکان الی القعود اقرب فانہ لاسجود علیہ فی الاصح وعلیہ الاکثر، امااذا عاد وھو ا لی القیام اقرب فعلیہ سجود السھو کما فی نورالایضاح و شرحہ بلا حکایۃ خلاف فیہ وصحح اعتبار ذلک فی الفتح بما فی الکافی ان استوی النصف الاسفل وظھرہ بعد منحن فھو اقرب الی القیام وان لم یستو فہو اقرب  الی القعود ۲ ؎

یعنی سیدھا کھڑا ہونے سے پہلے لوٹا حالانکہ قعود کے قریب تھا ، تو اب اصح قول کے مطابق اس پر سجدہ سہو نہیں، اور اکثریت کی یہی رائے ہے، اور اگر لوٹا لیکن قیام کے قریب تھا تو اس پر سجدہ سہو لازم ہو جائے گا جیسا کہ نورالایضاح اور شرح میں اسے بلااختلاف ذکر کیا ہے اور کافی کی اس عبارت کو فتح  میں صحیح اعتبار کیا ہے کہ اگر نصف سیدھا مگر پشت ابھی ٹیڑھی تھی تو نمازی قیام کے قریب ،اور اگر  برابر نہیں تو نمازی قعود کے قریب ہوگا ،

 (۲؎ ردالمحتار    باب سجود السہو  مصطفی البابی مصر    ۱/۵۵۰)

وان استقام قائما لایعود وسجدہ للسھو فلو عادالی القعود لا تفسد لکنہ یکون مسیئا   ۳ ؎

اور اگر کھڑا ہوگیا نہ لوٹا تو سجدہ سہو کرے اور اگر اب بھی واپس لوٹ آتا ہے تو نماز فاسد نہ ہوگی

 (۳؎ درمختار        باب سجود السہو  مطبع مجتبائی دہلی    ۱/۱۰۲)

ای  یاثم کما فی الفتح فلوکان اماما لا یعود معہ القوم تحقیقا للمخالفۃ ویلزمہ القیام  للحال شرح المنیۃ عن القنیۃ ۴؎ ۔

البتہ  گناہگار ہوگا جیسا كہ فتح میں ہے اگر و ہ امام ہے اور کھڑا ہوکر واپس لوٹے تو مقتدی اس کی موافقت میں واپس نہ لوٹیں تاکہ مخالفت ظاہر کریں تو اس امام پر اس وقت قیام لازم ہے، شرح المنیۃ میں قنیہ سے ہے

(۴؎ ردالمحتار      باب سجود السہو  مصطفی البابی مصر    ۱ /۵۵۰)

   ویسجد لتاخیر الواجب وھوا الحق بحر۵؎ اھ ملخصا۔ واﷲ تعالٰی اعلم

اورتاخیر واجب کی وجہ سے سجدہ سہو کرنے اور یہی حق ہے بحر  اھ تلخیصاً ۔ واﷲ تعالٰی اعلم (ت)

 (۵؎ درمختار        باب سجود السہو  مطبع مجتبائی دہلی     ۱/۱۰۲)


Navigate through the articles
Previous article الحمد پڑھنے کےبعد اگلی سورت سوچنے تاخیر ہوجائےتو جسے بھولنے کا مرض ہو وہ نماز کیسے پڑھے Next article
Rating 2.80/5
Rating: 2.8/5 (240 votes)
The comments are owned by the poster. We aren't responsible for their content.
show bar
Quick Menu