• Qur'an

    In Qur'an section, we will upload translations of Qu'an in different languages. The best Urdu translation of Qur'an is "Kanzul Iman", Alhamdulillah it has been translated in many languages of the world. In this section you can also read online the great Tafaseer (Commentary) of Qu'ran, including TAFSEER-E-NAEEMI and others.

    more »

     
  • Hadith

    In Hadith section, you will be able to read online the different collections of Hadith, translation and commentary on Hadith (Sharha). We will try to upload upload Hadith with Urdu translations and Urdu Sharha of Hadiths, in scanned and unicode format, In Sha Allah.

    more »

     
  • Fiqh

    Fiqh section contains big collection of Fatawa written by Sunni Ulema (Scholars of Islam). Alhamdulillah most of the fatawa collections are brought online for the first time. You can find solution of any issue as per the guidance of Qur'an and Sunnah. It includes, Fatawa Ridawiyyah, Fatawa Amjadiyyah, Fatawa Mustafviyyah and a lot more.

    more »

     
  • Dedication

    This website is particularly dedicated to the Revivalist of Islam in the 14th century, i.e. Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi Alaihir Rahmah. We want to bring online the uttermost research work being carried out over his personality and works around the globe. For further details visit "Works on Alahazrat" Section

    more »

     
  • Books of Alahazrat

    Books written by Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi contain extensive research on various branches of Islamic arts & sciences. This website gives you an opportunity to explore this hidden treasure. You can dip into this sea of knowledge by visiting this section

    more »

     
  • Fatawa Ridawiyyah

    Fatawa Ridawiyyah is one of the greatest writtings of Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi. The new translated version of this historical Fatawa consists of 30 volumes and more than 21000 pages. Reading this fatawa with care and memorizing the principles mentioned therein, can take the reader to a big height in Islamic Jurisprudence.

    more »

     
  • Sunni Library

    - Sunni Library is a collection of core Islamic Literature. You can read online the great work and contribution of Sunni Islamic scholars worldwide in general and by the Scholars of Sub Continent in particular.

    more »

     
Login
Username:

Password:

Remember me



Lost Password?

Register now!
Main Menu
Themes

(2 themes)
Fiqh > Q. & Ans. > Death / Funeral / Graves / موت / جنازہ / قبر > آدمی مرنے کے قریب ہو تو کیا کرے

آدمی مرنے کے قریب ہو تو کیا کرے

Published by Admin2 on 2013/12/6 (994 reads)

New Page 1

مسئلہ نمبر۱: از جس پور،محلہ پہاڑ گنج چوکڑی توپ خانہ ،متصل سورج پول،  مرسلہ حکیم اﷲ بخش،    ۱۳رمضان ۱۳۳۸ھ

(۱) جس وقت آدمی علیل ناقابلِ صحت مثلاً مدقوق ہوجائے ، اُمید زیست نہ رہے تو اس کو شرعاً کیا کرنا چاہئے ؟اورعزیز واقارب کو کیا کرنا چاہئے ؟

(۲) جنازے اٹھانے میں کس طرف سے سبقت کی جائے؟

الجواب

(۱) آدمی ہر وقت موت کے قبضہ میں ہے، مدقوق اچھا ہوجاتا ہے اور وہ جو اس کے تیمارمیں دوڑتا تھا اُس سے پہلے چل دیتا ہے، ہر قت وصیّت تیار رہنی چاہئے جس میں اپنے پسماندوں کو توحیدِالٰہی عزوجل رسالت پناہی صلی اﷲ تعالٰی  علیہ وسلم واستقامت عقائد اہلسنّت واتباعِ شریعت واصلاحِ ذات بین،وحدت وقربِ اولیاء،ود وری وتنفراز کفاروضلال وفسق کی ہدایت ہواور بعد کو کچھ ترکہ چھوڑے تو اس کا شرعی کافی انتظام جس میں نزاع نہ رہے اور اپنی تجہیز وتکفین میں اتباع سنّت کی ہدایت،اوران پر لازم ہے کہ اس پر عمل کریں۔اورسب سے پہلے خود اپنی اصلاح، گناہوں سے توبہ، اﷲ اور رسول کی طرف رجوع،موت کا خوشی کے ساتھ انتظار کرنا کہ آتے وقت ناگواری نہ ہو،اس وقت  کی ناگواری معاذاﷲ بہت سخت ہے،عیاذاً باﷲ اس میں سوءِ خاتمہ کاخوف ہے ،نبی صلی اﷲ تعالٰی  علیہ وسلم فرماتے ہیں :من احب لقاء اﷲ احب اﷲ لقاء ہ ومن کرہ لقاء اﷲ کرہ لقاء ہ ۱؎۔جو اﷲ سے ملنا پسند کرے گا اﷲاس کا ملنا پسند فرمائےگا اورجواﷲ سے ملنے کو مکروہ رکھے گا اﷲ اسکا ملنا مکروہ رکھے گا۔

 (۱؎ صحیح بخاری     باب من احب لقاء اﷲ الخ        مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی    ۲ /۹۶۳

    صحیح مسلم     باب من احب لقاءاللہ الخ            مطبوعہ نور محمد اصح المطابع کراچی     ۲/ ۳۴۳)

صحابہ کرام نے عرض کی: یارسول اﷲ! ہم میں کون ایسا ہے کہ موت کو مکروہ نہ رکھے۔ فرمایا:یہ مراد نہیں بلکہ جس وقت دَم سینہ پر آئے اُس وقت کا اعتبار ہے اُس وقت جو اﷲ سے ملنے کو پسند رکھے گا اﷲ تعالٰی  اس سے ملنے کو دوست رکھے گا۔ اور ناپسند تو ناپسند اپنے ذمہ نماز یا روزہ یا زکوٰۃ جوکچھ باقی ہو فوراً بقدرِ قدرت اس کی ادا میں مشغول ہو حج نہ کیا ہو اور فرض تھا تو دیر نہ لگائے۔ بوجہ مرض طاقت نہ رہی توحج بدل کرادے اگر اخیر دم تک طاقت نہ پائے گا ادا ہوجائے گا، ورنہ جب قوت پائے خود ادا کرے،حقوق العباد جس قدر ہوں جو ادا کرنے کے ہیں ادا کرے،جو معافی چاہنے کے ہیں معافی چاہے اوراس میں اصلاً تاخیر کو کام میں نہ لائے کہ یہ شہادت سے بھی معاف نہیں ہوتے، معافی چاہنے میں کتنی ہی تواضع کرنی پڑے اُس میں اپنی کسرِ شان نہ سمجھے اس میں ذلت نہیں ذلت اس میں ہے کہ جس روز بارگاہِ عزّت میں حاضر ہو،اس طور پر کہ ،اُس کا حق د بایا ہے، اُسے بُرا کہا ہے، اُس کی غیبت کی ہے، اسے مارا ہے، اور   وہ حقدار اس سے لپٹیں، اُس کی نیکیاں اُن کو دی جائیں، اُن کے گناہ اُس پر رکھے جائیں اور جہنم میں پھینک دیا جائے والعیاذ باﷲتعالٰی ، جب تک زیست ہے آیات واحادیثِ خوف کے ترجمے اکثر سُنا اور دیکھا کرے، اور جب وقت برابر آجائے، اُسے آیات واحادیث رحمت مع ترجمہ سُنائیں کہ جانے کہ کس کے پاس جارہاہوں تاکہ اپنے رب کے ساتھ نیک گمان کرتا اُٹھے

 

رزقنا اﷲ تعالٰی بجاہ حبیبہ الاکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم (اﷲ تعالٰی  اپنے حبیب اکرم صلی اﷲ تعالٰی  علیہ وسلم کے طفیل اسے نصیب کرے۔ت)واﷲ تعالٰی  اعلم۔

 (۲) جنازہ کو یوں لے چلیں کہ سرہانہ آگے کی جانب ہو اور پہلے سرہانے کا داہنا پایہ اپنے داہنے شانے پر لے، پھر پائینتی کادہنا، پھر سرہانے  کا بایاں پھر پائینتی کا بایاں، اورہر بار کم از کم دس قدم چلے، یہ ایک دَور ہُوا۔اس پر چالیس گناہ کبیرہ معاف ہونے کی بشارت ہے،حسب طاقت وحالت جتنے دورے ممکن ہو کرے۔واﷲ تعالٰی  اعلم۔


Navigate through the articles
مرتے وقت صرف لا الہ الا اللہ کہنا کافی ہے؟ Next article
Rating 2.68/5
Rating: 2.7/5 (247 votes)
The comments are owned by the poster. We aren't responsible for their content.
show bar
Quick Menu