• Qur'an

    In Qur'an section, we will upload translations of Qu'an in different languages. The best Urdu translation of Qur'an is "Kanzul Iman", Alhamdulillah it has been translated in many languages of the world. In this section you can also read online the great Tafaseer (Commentary) of Qu'ran, including TAFSEER-E-NAEEMI and others.

    more »

     
  • Hadith

    In Hadith section, you will be able to read online the different collections of Hadith, translation and commentary on Hadith (Sharha). We will try to upload upload Hadith with Urdu translations and Urdu Sharha of Hadiths, in scanned and unicode format, In Sha Allah.

    more »

     
  • Fiqh

    Fiqh section contains big collection of Fatawa written by Sunni Ulema (Scholars of Islam). Alhamdulillah most of the fatawa collections are brought online for the first time. You can find solution of any issue as per the guidance of Qur'an and Sunnah. It includes, Fatawa Ridawiyyah, Fatawa Amjadiyyah, Fatawa Mustafviyyah and a lot more.

    more »

     
  • Dedication

    This website is particularly dedicated to the Revivalist of Islam in the 14th century, i.e. Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi Alaihir Rahmah. We want to bring online the uttermost research work being carried out over his personality and works around the globe. For further details visit "Works on Alahazrat" Section

    more »

     
  • Books of Alahazrat

    Books written by Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi contain extensive research on various branches of Islamic arts & sciences. This website gives you an opportunity to explore this hidden treasure. You can dip into this sea of knowledge by visiting this section

    more »

     
  • Fatawa Ridawiyyah

    Fatawa Ridawiyyah is one of the greatest writtings of Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi. The new translated version of this historical Fatawa consists of 30 volumes and more than 21000 pages. Reading this fatawa with care and memorizing the principles mentioned therein, can take the reader to a big height in Islamic Jurisprudence.

    more »

     
  • Sunni Library

    - Sunni Library is a collection of core Islamic Literature. You can read online the great work and contribution of Sunni Islamic scholars worldwide in general and by the Scholars of Sub Continent in particular.

    more »

     
Login
Username:

Password:

Remember me



Lost Password?

Register now!
Main Menu
Themes

(2 themes)
Fiqh > Q. & Ans. > Death / Funeral / Graves / موت / جنازہ / قبر > نومسلم عورت کی نماز جنازہ کا حکم

نومسلم عورت کی نماز جنازہ کا حکم

Published by Admin2 on 2013/12/16 (763 reads)

New Page 1

مسئلہ نمبر ۳۳: سیّد محمد شاہ  (پتا انگریزی میں پڑھا نہ گیا)    ۱۸ذیقعدہ  ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک مسلمان نے نو مسلم عورت سے عقد کیا تھا، دو۲ برس کے بعد ۲۹رمضان ۱۳۳۹ھ کو دنیائے فانی سے ملک عدم کو رخصت ہوئی۔ اس مسلمان کا یہاں کوئی وارث اور نہ تھا اس نے مسلمانوں کو اطلاع دی، انہوں نے جواب دیا ہم تمہاری عورت کا جنازہ نہیں اُٹھائیں گے نہ قبرستان میں جگہ دیں گے کیونکہ تم نماز نہیں پڑھتے ہو اور مسجد کمیٹی وخلافت کمیٹی وغیرہ میں چندہ بھی نہیں دیتے کبھی ہماری کمیٹیوں میں شرکت نہیں کرتے ، لہذا تم اور کوئی انتظام کرو۔اس شخص نے جواب دیا اگر میراعذر قابلِ اعتماد ہو تو مجھ کو معافی دیجئے جو سزا میرے لئے آپ لوگ قرار دیں قبول کرتا ہوں۔ اگر میرا قصور ہے تو مجھے سزا دیں اور معافی دے کر میّت کو اٹھائیں۔ ان لوگوں نے مطلق انکار کردیا جو خلافت کمیٹی کے ممبران و سیکریٹری وپرزیڈنٹ ہیں۔ تب اُس نے ہندو سے التجا کی، اسکی بیکسی بے بسی دیکھ کر ہنود اس محلہ میں آئے اور مسلمانوں کو سمجھایا، بمشکل تمام راضی ہوئے مگر غسل دینے والی عورت کو روک دیا۔ مجبوراً اس نے اپنے ہاتھ سے غسل دیا اور کفن پہنایا۔ بعد اس کے چار پانچ مسلمان،انہوں نے کہا ہم تم پر آٹھ روپیہ جُرمانہ کرتے ہیں،اگر منظور ہو تو ہم میّت اُٹھائیں ورنہ ہم اپنے اپنے گھر جاتے ہیں۔وُہ چونکہ مصیبت زدہ تھا راضی ہوا۔ غرض صبح آٹھ بجے کی میت بارہ ۱۲ بجے شب اُٹھائی گئی۔اب عرض ہے کہ آیا حدیث شریف میں یہی فرمان ہے اور خدا اور اسکے رسول کا یہی حکم ہے تو مجھے مطلع فرمائیں،اور اگر یہ حرکت مطابقِ شرع نہ ہو توان کی کیا سزا شرعاً و قانوناً ؟بینواتوجروا

الجواب

اُن لوگوں نے سخت ظلم کیا اور شدیدجرم کیا، اگر سلطنتِ اسلام ہوتی حاکمِ اسلام اُن میں ایک ایک کو کوڑے لگاتا، قیدکرتا، اور  وُہ آخرت میں عذابِ جہنم کے مستحق ہیں۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی  علیہ وسلم فرماتے ہیں :الصلٰوۃ واجبۃ علیکم علی کل مسلم براکان اوفاجراوان عمل الکبائر ۱؎۔(ملخصاًّ)ہر مسلمان کے جنازے کی نماز تم پر فرض ہے نیک ہو یا بد، اگرچہ اس نے گناہِ کبیرہ کئے ہوں۔

 (۱؎ سنن ابوداؤد   باب فی الغزو مع ائمۃ الجور        مطبوعہ آفتاب عالم پریس لاہور    ۱ /۳۴۳

مشکوٰۃ المصابیح بحوالہ ابی داؤد     باب الامامۃ        مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی        ص۱۰۰)

خصوصاً جس مسلمان نے رمضان مبارک میں انتقال کیاتو وہ بحکمِ حدیث شہید ہے۔خلافت کمیٹی میں چندہ نہ دینا یا اُس میں شریک نہ ہونا کوئی جرم نہیں، بلکہ مسجد میں چندہ نہ دینا بھی گناہ نہیں، نہ کہ جہاں امر بالعکس ہو، نماز

نہ پڑھنا ضرور کبیرہ شدیدہ ہے مگر اس کا گناہ اس کی بی بی کے سر باندھنا کون سی شریعت ہے ۔اﷲ تعالٰی  فرماتا ہے :ولا تزروازرۃ وزر اُخرٰی ۱ ؎۔ (کوئی جان کسی دوسری جان کا بوجھ نہیں اُٹھاتی ۔ت)

 (۱؎ القرآن      ۶/ ۱۶۴   و     ۱۷/ ۱۵   و    ۳۵/ ۱۸   و     ۳۹/ ۷)

آٹھ روپے کہ انہوں نے لئے سخت حرام اوراُن کے حق میں مثل سُوئر کے ہیں۔ اُن پر فرض ہے اُسے واپس کردیں۔قال اﷲ تعالٰیلاتاکلوااموالکم بینکم بالباطل ۲؎۔اﷲ تعالٰی  فرماتا ہے :اپنے مال آپس میں ناحق نہ کھاؤ۔(ت)

 (۲؎ القرآن        ۲ /۸۸)

وقال صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم علی الید مااخذت حتی تودیہ۳ ؎۔رواہ احمد والاربعۃ والحاکم عن سمرۃ بن جندب رضی اﷲ تعالٰی عنہ بسند احسن۔حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی  علیہ وسلم فرماتے ہیں : ہاتھ نے جولیا اس کے ذمہ ہے یہاں تک کہ اسے ادا کردے۔اسے امام احمد ،ابوداؤد ، ترمذی ،نسائی ، ابن ماجہ اور حاکم نے سَمُرہ بن جندب رضی اﷲ تعالٰی  عنہ سے بہ سندحسن روایت کیا۔(ت)

 (۳؎ مسنداحمد بن حنبل حدیث سمرہ بن جندب رضی اﷲ تعالٰی  عنہ مطبوعہ دارالفکر بیروت  ۵ /۸)

اوراُس شخص نے عورت کو غسل دیا یہ اُسے جائز نہ  تھا، شوہر عورت کے بدن کو بعد انتقال ہاتھ نہیں لگا سکتا، اُسے چاہئے تھا کہ کسی سمجھ والی لڑکی یا لڑکے کو نہلانے کا طریقہ بتاتا اور اپنے سامنے اُس سے نہلواتا، یا کوئی اور عورت اگر چہ اُجرت پر ملتی اس سے غسل دلاتا۔اوراگر کچھ ممکن نہ ہوتا توا پنے ہاتھوں میں کپڑے کی تھیلیاں چڑھاکر اُس کے چہرے اور کہنیوں تک ہاتھوں کا تیمم کرادیتا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔


Navigate through the articles
Previous article مرتے وقت صرف لا الہ الا اللہ کہنا کافی ہے؟ بعد جنازہ فاتحہ و سورہ اخلاص کا ثبوت Next article
Rating 2.61/5
Rating: 2.6/5 (177 votes)
The comments are owned by the poster. We aren't responsible for their content.
show bar
Quick Menu