• Qur'an

    In Qur'an section, we will upload translations of Qu'an in different languages. The best Urdu translation of Qur'an is "Kanzul Iman", Alhamdulillah it has been translated in many languages of the world. In this section you can also read online the great Tafaseer (Commentary) of Qu'ran, including TAFSEER-E-NAEEMI and others.

    more »

     
  • Hadith

    In Hadith section, you will be able to read online the different collections of Hadith, translation and commentary on Hadith (Sharha). We will try to upload upload Hadith with Urdu translations and Urdu Sharha of Hadiths, in scanned and unicode format, In Sha Allah.

    more »

     
  • Fiqh

    Fiqh section contains big collection of Fatawa written by Sunni Ulema (Scholars of Islam). Alhamdulillah most of the fatawa collections are brought online for the first time. You can find solution of any issue as per the guidance of Qur'an and Sunnah. It includes, Fatawa Ridawiyyah, Fatawa Amjadiyyah, Fatawa Mustafviyyah and a lot more.

    more »

     
  • Dedication

    This website is particularly dedicated to the Revivalist of Islam in the 14th century, i.e. Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi Alaihir Rahmah. We want to bring online the uttermost research work being carried out over his personality and works around the globe. For further details visit "Works on Alahazrat" Section

    more »

     
  • Books of Alahazrat

    Books written by Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi contain extensive research on various branches of Islamic arts & sciences. This website gives you an opportunity to explore this hidden treasure. You can dip into this sea of knowledge by visiting this section

    more »

     
  • Fatawa Ridawiyyah

    Fatawa Ridawiyyah is one of the greatest writtings of Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi. The new translated version of this historical Fatawa consists of 30 volumes and more than 21000 pages. Reading this fatawa with care and memorizing the principles mentioned therein, can take the reader to a big height in Islamic Jurisprudence.

    more »

     
  • Sunni Library

    - Sunni Library is a collection of core Islamic Literature. You can read online the great work and contribution of Sunni Islamic scholars worldwide in general and by the Scholars of Sub Continent in particular.

    more »

     
Login
Username:

Password:

Remember me



Lost Password?

Register now!
Main Menu
Themes

(2 themes)
Fiqh > Q. & Ans. > Death / Funeral / Graves / موت / جنازہ / قبر > مسجد کے باہر جنازہ پڑھنے میں تکلیف ہو تو کیا کریں؟

مسجد کے باہر جنازہ پڑھنے میں تکلیف ہو تو کیا کریں؟

Published by Admin2 on 2014/5/29 (789 reads)

New Page 1

مسئلہ نمبر ۶۷ تا ۷۰: از فیروز آباد ضلع آگرہ  محلہ کوٹلہ     مرسلہ مسکین تاج محمد ۱۱   شوال ۱۳۳۷ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں:

(۱) رمضان المبارک کے الوداعی جمعہ کو جامع مسجد میں مسلمانوں کا جنازہ آیا، نمازیوں کی بہت زیادہ کثرت تھی، نماز جنازہ اگر بیرون مسجد پڑھائی جائےگی تو نہ صفیں سیدھی ہوں گی بسبب قبروں اور درختوں کے اور نہ نمازی آسکیں بسبب زیادتی کے، اور دھوپ تکلیف دی تھی روزہ داروں کو ،اس صورت مذکورہ عذرات کو مدنظر رکھتے ہوئے نمازِ جنازہ فرش مسجد پر پڑھائی جائے یا نہیں،اور ثواب ہوگا یا نہیں؟

(۲) اس شخص کے واسطے کیا حکم ہے کہ وہ جانتاہے کہ تمام مسلمانوں سے عذرات مذکورہ بالاصحیح ہیں اور اندورن  مسجد جنازہ آگیا ہے اور نماز جمعہ بھی ہوچکی ہے مگر  وہ جنازہ کو مسجد سے باہر کرتا ہے اور باہر کرکے نماز جنازہ پڑھاتا ہے اورجائے کی تنگی اور صفوں کی شکستگی اور روزہ داروں کے دھوپ میں کھڑے ہونے کی پروا ہ0 نہ کرتے ہوئے نمازیوں کی خواہش شرکت نماز جنازہ فوت کرے کیا حکم ہے؟

(۳) اگر کوئی عذر نہ ہو اور نمازِ جنازہ مسجد میں پڑھ لی جائے تو نماز ہوگی یا نہیں، اور ثواب ہوگا یا نہیں؟

(۴) اگر بعد نمازِ جمعہ نمازِ جنازہ پڑھ لی جائے تو اولٰیہے یا سنت وغیرہ پڑھنے کے بعد نماز جنازہ پڑھنا اولٰی ہے؟ بینواتوجروا۔

الجواب

(۱) جنازہ مسجد میں رکھ کر اس  پر نماز مذہب حنفی میں مکروہ تحریمی ہے،

تنویرالابصار میں ہے :کرھت تحریما فی مسجد جماعۃ ھی فیہ واختلف فی الخارجۃ والمختارالکراھۃ ۱؎۔مسجدِ جماعت میں نمازِ جنازہ مکروہ تحریمی ہے جبکہ جنازہ مسجد کے اندر ہو، اور اگر باہر ہے تواس بارے میں اختلاف ہے، مختار یہ ہے مکروہ ہے (ت)

(۱؎ دُرمختار    باب صلٰوۃ الجنائز     مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی    ۱ /۱۲۳)

نماز جنازہ بہت ہلکی اور جلد ہونے والی چیز  ہے اتنی دیر دھوپ کی تکلیف ایسی نہیں کہ اُس کے لئے مکروہِ تحریمی گوارا کیا جائے اور مسجد کی بے حرمتی روا رکھیں۔ رہی نماز، وہ ادا ہوجائےگی، فرض اُتر جائے گااور مخالفت حکم کاگناہ اورنفسِ نماز کا ثواب اﷲ عزوجل کے ہاتھ، جیسے کوئی مغصوب زمین میں نمازِ  پنجگانہ پڑھے۔

(۲) اُس نے مذہب پر عمل کیا، جوبات مذہب میں منع تھی اُس سے روکا، نمازِ جنازہ فرض کفایہ ہے جومسلمان تنگیِ جاکے سبب نہ مل سکے اور ملنے کی خواہش رکھتے تھے اور انہیں ان شاء اﷲ العزیز ملنے ہی کا ثواب ہے۔ حدیث میں ہے: جو جماعت کی نیت سے مسجد چلا ،نماز ہوچکی ،اس کے لئے ثواب لکھ گیا۔

قال اﷲتعالٰیفقد وقع اجرہ علی اﷲ ۲؎۔اﷲ تعالٰی کافرمان ہے: تواس کااجر خداکے ذمہ کرم  پر ثابت  ہے۔(ت)

 (۲؎القرآن  ۴ /۱۰۰)

وقال صلی اﷲتعالٰی  علیہ وسلم انمالکل امر مانوی  ۱؎۔اور رسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا آدمی کے لئے وہی ہے جس کی اس نے نیت کی(ت)

 (۱؎ صحیح البخاری    باب کیف کان بدء الوحی    مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی    ۱ /۲)

نماز ہوجائے گی، اور اب مخالفت کا گناہ اورزیادہ کہ محض بلاوجہ ہے، اور ثواب کا جواب اوپر گزرا۔

(۴) سنت سے فارغ ہوکر نمازِ جنازہ پڑھیں، نوافل و وظائف قطعاً بعد کو رکھیں۔

درمختار میں ہے :فی البحر قبیل الاذان عن الحلبی الفتوی علی تاخیر الجنازۃ عن السنۃ ۲؎۔بحر میں اذان سے ذرا پہلے حلبی صاحب حلیہ سے نقل ہے کہ فتوٰی اس  پر  ہے کہ جنازہ سنت کے بعد ہوگا۔(ت)

 (۲؎ درمختار        باب العیدین      مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی     ۱ /۱۱۴)

ہاں اگر جنازہ کی حالت ایسی ہوکہ دیر میں متغیر  ہوجائے گا تو پہلے جنازہ پڑھیں پھر سنت وغیرہ۔

اشباہ میں ہے :اجتمعت جنازۃ و سنۃ وقتیۃ قدمت الجنازۃ ۳؎۔ واﷲ تعالٰی  اعلمجنازہ اورسنت وقتیہ دونوں جمع ہوں تو جنازہ مقدم ہوگا۔(ت) واﷲتعالٰی  اعلم۔

 (۳؎ الاشباہ والنظائر     القول فی الدین         مطبوعہ  ادارۃ القرآن کراچی        ۲ /۶۱۸ ، ۶۱۷)


Navigate through the articles
Previous article بعد جنازہ فاتحہ و سورہ اخلاص کا ثبوت قبر پر عاشورہ کے دن پانی چھڑکنا کیسا ہے؟ Next article
Rating 2.71/5
Rating: 2.7/5 (221 votes)
The comments are owned by the poster. We aren't responsible for their content.
show bar
Quick Menu