• Qur'an

    In Qur'an section, we will upload translations of Qu'an in different languages. The best Urdu translation of Qur'an is "Kanzul Iman", Alhamdulillah it has been translated in many languages of the world. In this section you can also read online the great Tafaseer (Commentary) of Qu'ran, including TAFSEER-E-NAEEMI and others.

    more »

     
  • Hadith

    In Hadith section, you will be able to read online the different collections of Hadith, translation and commentary on Hadith (Sharha). We will try to upload upload Hadith with Urdu translations and Urdu Sharha of Hadiths, in scanned and unicode format, In Sha Allah.

    more »

     
  • Fiqh

    Fiqh section contains big collection of Fatawa written by Sunni Ulema (Scholars of Islam). Alhamdulillah most of the fatawa collections are brought online for the first time. You can find solution of any issue as per the guidance of Qur'an and Sunnah. It includes, Fatawa Ridawiyyah, Fatawa Amjadiyyah, Fatawa Mustafviyyah and a lot more.

    more »

     
  • Dedication

    This website is particularly dedicated to the Revivalist of Islam in the 14th century, i.e. Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi Alaihir Rahmah. We want to bring online the uttermost research work being carried out over his personality and works around the globe. For further details visit "Works on Alahazrat" Section

    more »

     
  • Books of Alahazrat

    Books written by Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi contain extensive research on various branches of Islamic arts & sciences. This website gives you an opportunity to explore this hidden treasure. You can dip into this sea of knowledge by visiting this section

    more »

     
  • Fatawa Ridawiyyah

    Fatawa Ridawiyyah is one of the greatest writtings of Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi. The new translated version of this historical Fatawa consists of 30 volumes and more than 21000 pages. Reading this fatawa with care and memorizing the principles mentioned therein, can take the reader to a big height in Islamic Jurisprudence.

    more »

     
  • Sunni Library

    - Sunni Library is a collection of core Islamic Literature. You can read online the great work and contribution of Sunni Islamic scholars worldwide in general and by the Scholars of Sub Continent in particular.

    more »

     
Login
Username:

Password:

Remember me



Lost Password?

Register now!
Main Menu
Themes

(2 themes)
Fiqh > Q. & Ans. > Death / Funeral / Graves / موت / جنازہ / قبر > مرحومین کے ایصال ثواب کےطریقوں سے متعلق سوالات

مرحومین کے ایصال ثواب کےطریقوں سے متعلق سوالات

Published by Admin2 on 2014/10/14 (801 reads)

New Page 1

مسئلہ ۱۸۸ تا ۱۹۸: از اودے پور میواڑ محلہ مہاوت دوڑی مرسلہ فتح محمد ورحیم بخش نعلبند ۱۴ رمضان ۱۳۳۸ھ

میرے آقا میرے ہادی، حضرت مولٰنا دام اقبالہ،

متوفی کے نام پر دونوں وقت مساکین کو کھانا کھلانے اور خیرات کرنے سے مرحومہ کو ثواب ملے گا یا نہیں؟

(۲) مرحومہ کے نام پر ایک پانی کا برتن پرندوں کے  پانی کے لیے رکھا ہے اور انھیں اناج بھی ڈالنا ، اور مرحومہ کے نام پر کُتے کو بھی روٹی ڈالنا اس کا ثواب پہنچے گا یا نہیں؟

(۳) بیس روپے کے ہدیہ میں تیس پارے علیحدہ علیحدہ منگاکر مرحومہ کے نام  پر مسجد میں نمازیوں کے پڑھنے کے لیے رکھے ہیں، اور فقیر ومساکین کو جوڑا کپڑا بھی دیا جائے تو ان کا بھی مرحومہ کوثواب ہوتا ہے یا نہیں؟

(۴) مرحومہ کی قبر پر دونوں وقت پھول چڑھانا اور اگر بتّی جلانا اور فاتحہ پڑھنا اس سے بھی ثواب ملے گا؟ اور میرے قبر پر جانے کا حال مرحومہ کو معلوم ہوتا ہے یا نہیں؟

(۵) اور میلاد شریف مرحومہ کے نام سے کرنا اس کا  بھی ثواب ملے گا ؟

(۶) ربیع الاول کے ماہ ختم ہونے کی پنجشنبہ چاند رات کی صبح کو انتقال ہوا اور دوبجے دفن ہوئی اور بعد مغرب تک قرآن پڑھنے والے کو جمعہ کو سپرد کرنے کے لیے رکھا او ریہ جمعہ میں شریک ہوئے یا نہیں؟

(۷) مرحومہ کو شروع نو ماہ کا حمل تھا ، خون جاری ہوکر انتقال ہوا  اور کفن پر بھی خون کا داغ تھا ، گو میّت کو غسل دے دیاتھا مگر وقتِ دفن بھی خون کا داغ نظر آیا، ا س کی نسبت کیا حکم ہے؟

(۸) مرحومہ میرے خواب میں آئیں، ایک کرسی پر بیٹھے ہوئے چھوٹے چھوٹے بچوں کو پڑھاتے ہوئے نظر آئیں، اور کسی روز خواب میں بنگلے باغیچے میں بیٹھے ہوئے خرش وخُرم دیکھنا ور مجھے صبر کے لیے کہنا اور مجھ سےاپنا حال ظاہر کرنا، یہ معاملہ کیسا ہے؟ کوئی دن خواب میں نہیں ٹلتا۔

الجواب

اللہ تعالٰی مرحومہ کو جنت عطافرمائے او رآپ کو صبر جمیل دے۔ لاحول شریف ۶۰ بار پڑھ کر ایک گھونٹ پانی پر دم کر کے  پی لیا کیجئے، مساکین کو کھانا کھلانا اور نیک نیت سے خیرات کرنا جس میں نہ محتاج پر احسان رکھا جائے نہ اس کو تکلیف دی جائے، پرندوں کے لیے پانی رکھنا، دانا ڈالنا حتی کہ روٹی دینا ، مسکین کو کپڑا دینا، میلاد شریف پڑھوانا،۔ یہ سب اجر وثواب کی باتیں ہیں ان کا ثواب میّت کو پہنچتا ہے اور  و ہ اس سے ایسا خوش ہوتا ہے جیسے دنیا میں دوستوں کے ہدیے سے۔ ملائکہ ان ثوابوں کے نور طبق میں رکھ کر میّت کے  پاس لے جاتے ہیں اور اس سے کہتے ہیں کہ اے گہری گور والے ! یہ ثواب تیرے فلاں عزیز یا دوست نے تجھے بھیجا ہے۔ قرآن مجید کے پارے پڑھنے کے لیے مسجد میں رکھنے کا صدقہ جاریہ ہے جب تک وہ رہیں گے اور پڑھے جائیں گے اس ر کھنے والے اور میّت کو ثواب پہنچے گا، اور کیسا ثواب پہنچے گا، ہر حرف پر دس نیکیاں، اور صحیح حدیث میں فرمایا :''میں نہیں فرماتا الم ایک حرف ہے بلکہ الف الگ حرف ہے، لام الگ حرف ہے ، میم الگ حرف ہے ۔''۱؎

 (۱؎ جامع الترمذی    باب ماجاء فی من قرأ حرفا من القرآن    امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی    ۲ /۱۱۵)

میّت کی قبر پر پھول چڑھانا مفید ہے، وہ جب تک تر ہے رب العزت کی تسبیح کرتا ہے اور میّت کادل بہلتا ہے اگر کوئی بتی جلانا اگر تلاوت قرآن کے وقت تعظیم قرآن کے لیے ہو یا وہاں کچھ لوگ بیٹھے ہوں ان کی ترویح کے لیے ہو تو مستحسن ہے۔ ورنہ فضول اور تضییع مال، میّت کو اس سے کچھ فائدہ نہیں۔ قبر مسلم پر جو زیارت کے لیے جاتا ہے میّت اسے دیکھتا ہے اور اس کی بات سنتا ہے۔ اگر دنیا میں اسے پہچانتا تھا اب بھی پہچانا ہے کہ میرا فلاں عزیز یا دوست میرے پاس آیا۔ اوراگر نہیں پہچانتا تھا تو اتنا جانتاہے کہ ایک مسلمان آیا اور ثواب رسانی کرتا ہے۔ جمہ کو سپرد کرنا کوئی چیز نہیں، نہ غیر جمعہ میں مرنے والے کو اس سے جمعہ مل سکے۔ حمل میں انتقال شہادت ہے۔ صحیح حدیث میں فرمایا:المرأۃ تموت بجمع شہیدا ۲؎(عورت جو حمل کی وجہ سے مرے شہید ہے ۔ت)خواب بہت اچھا ہے ان شاء اﷲ ان کے لیے دلیل مغفرت ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم

(۲؎ مؤطا امام مالک    النہی عن البقاء علی المیّت    میر محمد کتب خانہ کراچی    ص۲۱۶)


Navigate through the articles
Previous article مزارات پر فاتحہ وغیرہ کے مسائل ایصال کرتے وقت نام لینا کافی ہے یا والد کا نام بھی؟ Next article
Rating 2.93/5
Rating: 2.9/5 (215 votes)
The comments are owned by the poster. We aren't responsible for their content.
show bar
Quick Menu