• Qur'an

    In Qur'an section, we will upload translations of Qu'an in different languages. The best Urdu translation of Qur'an is "Kanzul Iman", Alhamdulillah it has been translated in many languages of the world. In this section you can also read online the great Tafaseer (Commentary) of Qu'ran, including TAFSEER-E-NAEEMI and others.

    more »

     
  • Hadith

    In Hadith section, you will be able to read online the different collections of Hadith, translation and commentary on Hadith (Sharha). We will try to upload upload Hadith with Urdu translations and Urdu Sharha of Hadiths, in scanned and unicode format, In Sha Allah.

    more »

     
  • Fiqh

    Fiqh section contains big collection of Fatawa written by Sunni Ulema (Scholars of Islam). Alhamdulillah most of the fatawa collections are brought online for the first time. You can find solution of any issue as per the guidance of Qur'an and Sunnah. It includes, Fatawa Ridawiyyah, Fatawa Amjadiyyah, Fatawa Mustafviyyah and a lot more.

    more »

     
  • Dedication

    This website is particularly dedicated to the Revivalist of Islam in the 14th century, i.e. Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi Alaihir Rahmah. We want to bring online the uttermost research work being carried out over his personality and works around the globe. For further details visit "Works on Alahazrat" Section

    more »

     
  • Books of Alahazrat

    Books written by Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi contain extensive research on various branches of Islamic arts & sciences. This website gives you an opportunity to explore this hidden treasure. You can dip into this sea of knowledge by visiting this section

    more »

     
  • Fatawa Ridawiyyah

    Fatawa Ridawiyyah is one of the greatest writtings of Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi. The new translated version of this historical Fatawa consists of 30 volumes and more than 21000 pages. Reading this fatawa with care and memorizing the principles mentioned therein, can take the reader to a big height in Islamic Jurisprudence.

    more »

     
  • Sunni Library

    - Sunni Library is a collection of core Islamic Literature. You can read online the great work and contribution of Sunni Islamic scholars worldwide in general and by the Scholars of Sub Continent in particular.

    more »

     
Login
Username:

Password:

Remember me



Lost Password?

Register now!
Main Menu
Themes

(2 themes)
Fiqh > Q. & Ans. > Zakat / زکٰوۃ > سونے چاندی کی زکوۃ کا حساب

سونے چاندی کی زکوۃ کا حساب

Published by Admin2 on 2014/11/4 (1444 reads)

New Page 1

مسئلہ ۲۰:

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ۴۴برس ہوئے جو میں  ۱۳ تولے  ۶ ماشے سونے اور ؎ بھرچاندی کی مالک ہُوئی، چاندی نو دس برس تک بدستور رہی ، گیارھویں سال خرچ ہوگئی، اور سونا دو۲برس تک اُسی قدر رہ کر تیسرے سال پانچ تولہ خرچ ہو گیا کہ سال تمام میں صرف ۸ تولے ۶ ماشے تھا پانچویں سال ڈھائی تولہ اور خرچ ہوا کہ سال تمام میں صرف ۶ تولہ  تھا اور وہی بیالیس برس تک رہا، پھر وُہ بھی اپنے دختر کو ہبہ کردیا، جن برسوں تک وُہ چاندی میرے پاس تھی بلکہ اُس کے بعد بھی سونے کا بھاؤ (   ؎  ) تولہ رہا اور چاندی روپیہ کی روپیہ بھر، اس صورت میں مجھ پر زکوٰۃ کس قدر واجب ہے؟بینوا توجروا۔

الجواب: ظاہر ہے کہ سالِ اوّل میں سونا بقدرِ نصاب بلکہ زائد ہُوا اور چاندی نصاب تک بھی نہ پہنچی تو اُسی کے سونے سے قیمتاًضم کریں گے اُس وقت کے نرخ سے ؎کا ۳ ماشہ ۴ سرخ سونا ہُوا تو گویا اُس سال ۱۶ تولے،۷ ماشہ ۴ سرخ سونا تھا جس میں ۱۵تولے دو نصاب کامل ہیں اُن پر واجب ۴ ماشہ ۴ سرخ سونا اور ڈیڑھ تولہ نصاب خمس ہے جس پر واجب ۳-۳/۵سرخ ، کل واجب ۴ ماشے ۷-۳/۵سرخ، باقی ایک ماشہ ۴ سرخ عفو رہا۔

سالِ دوم بعد اخراج دین زکوٰۃ گویا ۱۶ تولے ۲ماشہ ۷-۲/۵ سرخ سونا تھا جس میں دو ۲ نصاب کامل کا واجب ۴ ماشہ ۴ سُرخ ، باقی ایک تولہ ۲ ماشہ ۴-۱/۵سُرخ عفو، مجموع واجبین ۹ ماشہ ۳ -۳/۵سرخ۔

سال سوم صرف ۸ تولے ۶ ماشے سونا تھا بعد ضم فضّہ ۱۱ تولے ۷ ماشے ۴ سرخ ہوااس سے مجموع واجبین منہا کیا تو ۱۰ تولے ۱۰ ماشے ۲/۵ سرخ سونا بچا کہ ایک نصاب کامل ہے واجب ۲ ماشہ ۲سرخ ،اوردو نصاب خمس واجب ۷-۱/۵ سرخ، کل واجب ۳ ماشہ ۱-۱/۵سرخ ، باقی ۱۰تولے سے جو زائد تھا عفو ہوا۔ کل واجبات ایک تولہ ۴-۴/۵سرخ۔

سا ل چہارم بھی اُتنا ہی سونا یعنی ۱۱تولے۷ ماشے ۴ سرخ تھا بعد اخراج واجبات۱۰تولے ۶ ماشہ ۱/۵سرخ بچاکہ اس پر بھی وہی نصاب کامل و دو۲نصاب خمس کا ۳ماشہ ۱-۱/۵سرخ واجب ہوا، زیادہ کی رتیاں عفو ہیں، کل واجبات ایک تولہ ۳ ماشہ ۶سرخ۔

سال پنجم صرف ۶تولے سونا تھا کہ بعد اخراج واجبات ۴تولہ ۸ماشہ ۲سرخ رہا، یہ بھی نصاب نہیں اور اُدھر چاندی بھی نصاب نہیں، اب اگر سونے کو چاندی کرتے ہیں تو اس کی قیمت ؎ ہوکر ما ؎ کی چاندی ٹھہرتی ہے جس میں دو۲نصاب کامل ما ؎، ایک نصابِ خمس لہ ؎/۳/ ۲-۲/۵پائی، کل ما ؎ /۲ -۲/۵پائی، باقی۱۲ عہ/۹-۳/۵عفو، اور اگر چاندی کو سونا کرتے تو ؎ کا ۳ تولے ۱ ماشہ ۴سرخ سونا مل کر کل سونا ۷تولہ ۹ ماشہ ۶سرخ قرار پاتا ہے جس میں صرف ایک نصاب کامل ، باقی ۳ ماشے ۶سرخ سونا معاف رہے گا۔ ظاہر ہے کہ عصہ اُس عفو سے کہیں زیادہ ہے تو اس صورت میں نفعِ فقراء چاندی ہی کرنے میں ہے لہذا و ہی کریں گے اور ۲ تولہ ۱۰ماشہ ۵-۱/۵سرخ چاندی واجب  مانیں گے۔

سالِ ششم سونا وہی ۴تولہ ۸ ماشہ ۲ سرخ ہے مگر چاندی بوجہ دین سال پنجم گھٹ گئی ؎ کی چاندی کا وزن ۴۶تولے ۱۰ ماشے ۴ سرخ ہے جس سے واجب سالِ پنجم گھٹا کر ۴۳تولے۱۱ ماشے ۶-۴/۵سرخ چاندی بچی۔ کُل کو چاندی کرتے ہیں تو سونے کے ؎؎؎؎ روپیہ کے ۷۰تولے ۳ ماشے ۶ سرخ چاندی مل کر کُل چاندی ۱۱۴ تولے ۳ ماشے ۴-۴/۵سرخ ہوتی ہے جس میں ۱۰۵ تولے کے صرف دو۲ نصاب کامل، باقی ۹ تولے ۳ ماشے ۴-۴/۵سرخ عفو رہے گی ، اور کل کو سونا کرتے ہیں تو ۴۳ تولے ۱۱ ماشے ۶-۴/۵سرخ چاندی کا سونا ۲ تولے ۱۱ ماشے ۱-۱۳/۲۵ سرخ ملا کر کل سونا ۷ تولے ۷ ماشے       ۳-۱۳/۲۵سرخ ہوا جس میں ۷-۱/۲ تو لے نصاب کامل اور صرف ایک ماشہ ۳-۱۳/۲۵ سرخ عفو بچا، پُر ظاہر ہے کہ یہ عفو عفوِ سیم سے بہت کم ہے لہذا اس سال سونا ہی کریں گے اور۲ ماشہ ۲ سرخ طلا واجب مانیں گے، کل واجباتِ ذہب ایک تولہ ۶ ماشہ، فضّہ ۲ تولے ۱۰ ماشے ۵-۱/۵سرخ۔

سال ہفتم چاندی تو وہی ۴۳ تولے ۱۱ ماشے ۶-۴/۵سرخ رہی مگر سونا صرف ۴تولے ۶ ماشے رہا کہ واجب سال ششم نکل گیا جس کا ۶۷تولے ۶ ماشے چاندی کرنے میں کل فضّہ ۱۱۱تولے ۵ ماشے ۶-۴/۵سرخ جس میں وہی دو۲ نصاب کامل نکل کر ۶ تولے ۵ ماشے ۶-۴/۵سرخ عفو ہوگی، اور سونا کرنے میں کل ذہب ۷تولے ۵ ماشے ۱-۱۳/۲۵سرخ ہوتا ہے کہ نصاب سے بھی گھٹ کر سب عفو ہوا جاتا ہے، لہذا اس سال سب چاندی ہی کریں گے اور وہی ۲تولے ۱۰ ماشے            ۵-۱/۵سرخ سیم واجب مانیں گے، اب کل واجباتِ ذہب وہی ایک تولہ ۶ ماشہ، اور فضّہ ۵تولے ۹ماشے ۲-۲/۵سرخ۔

سال ہشتم سونا وہی ۴ تولے ۶ ماشے ،اور چاندی ۴۱تولے ایک ماشہ ۱-۳/۵سرخ رہی کہ واجب سال ہفتم خارج ہو گیا،

ظاہر ہے کہ اب کبھی سونا نہیں کرسکتے کہ جب سال ہفتم چاندی ۲ تولے ۱۰ ماشے ۵-۱/۵ سرخ اس سے زائد تھی وہ اس سونے میں مل کر تو نصاب ذہب نہ بناتی تھی اب اتنی گھٹ کر کس طرح نصاب بناسکے گی، لہذااس سونے کے وہی ۶۷ تولے ۶ماشے چاندی ملا کرکل چاندی ۱۰۸تولے ۷ماشے ۱-۳/۵سرخ مانی، اس میں بھی ۱۰۵ تولے پر وہی ۲ تولے ۱۰ماشے ۵-۱/۵سرخ سیم واجب ہوئی، باقی معاف، وہی کل واجباتِ ذہب ایک تولہ ۶ ماشے، فضہ ۸ تولے ۷ماشے            ۷-۳/۵ سرخ۔

سال نہم واجب سالِ ہشتم گھٹ کر مع سیم ذہب کُل چاندی ۱۰۵ تولے ۸ماشے ۴-۲/۵ سرخ بچی جس پر تولوں کے ۷ تولے کی کسریں عفو ہوکر واجب مذکور لازم آیا،کل واجباتِ ذہب بدستورِ فضہ۱۱ تولے ۶ ماشے ۴-۴/۵سرخ ۔

سال دہم واجب سالِ نہم گھٹ کر کل چاندی ۱۰۲تولے ۹ ماشے ۷-۱/۵سرخ بچی، اب دوسرا نصاب کامل نہ رہا بلکہ صرف ایک نصاب کامل اور چار نصاب خمس ہیں جب پر واجب ۲ تولے ۷ماشے ۴ سرخ، کل واجباتِ ذہب بدستور ۔ فضہ ۱۴ تولے ۲ ماشے ۴/۵سرخ۔

سال یازدہم میں چاندی نہ رہی اور سونا کہ باقی رہا قابلِ نصاب نہیں لہذا دس سال کے بعد آج تک کچھ واجب نہ ہُوا اور کل مطالبہ سونا ڈیڑھ تولہ ، چاندی ۱۴ تولے ۲ ماشے ۴/۵ سرخ لازم آیا۔ واﷲسبحانہ وتعالیٰ اعلم۔


Navigate through the articles
Previous article چوری سے نقصان زکوۃ سے منہا کرنے کی نیت کرنا کیسا؟
Rating 2.70/5
Rating: 2.7/5 (77 votes)
The comments are owned by the poster. We aren't responsible for their content.
show bar
Quick Menu