• Qur'an

    In Qur'an section, we will upload translations of Qu'an in different languages. The best Urdu translation of Qur'an is "Kanzul Iman", Alhamdulillah it has been translated in many languages of the world. In this section you can also read online the great Tafaseer (Commentary) of Qu'ran, including TAFSEER-E-NAEEMI and others.

    more »

     
  • Hadith

    In Hadith section, you will be able to read online the different collections of Hadith, translation and commentary on Hadith (Sharha). We will try to upload upload Hadith with Urdu translations and Urdu Sharha of Hadiths, in scanned and unicode format, In Sha Allah.

    more »

     
  • Fiqh

    Fiqh section contains big collection of Fatawa written by Sunni Ulema (Scholars of Islam). Alhamdulillah most of the fatawa collections are brought online for the first time. You can find solution of any issue as per the guidance of Qur'an and Sunnah. It includes, Fatawa Ridawiyyah, Fatawa Amjadiyyah, Fatawa Mustafviyyah and a lot more.

    more »

     
  • Dedication

    This website is particularly dedicated to the Revivalist of Islam in the 14th century, i.e. Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi Alaihir Rahmah. We want to bring online the uttermost research work being carried out over his personality and works around the globe. For further details visit "Works on Alahazrat" Section

    more »

     
  • Books of Alahazrat

    Books written by Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi contain extensive research on various branches of Islamic arts & sciences. This website gives you an opportunity to explore this hidden treasure. You can dip into this sea of knowledge by visiting this section

    more »

     
  • Fatawa Ridawiyyah

    Fatawa Ridawiyyah is one of the greatest writtings of Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi. The new translated version of this historical Fatawa consists of 30 volumes and more than 21000 pages. Reading this fatawa with care and memorizing the principles mentioned therein, can take the reader to a big height in Islamic Jurisprudence.

    more »

     
  • Sunni Library

    - Sunni Library is a collection of core Islamic Literature. You can read online the great work and contribution of Sunni Islamic scholars worldwide in general and by the Scholars of Sub Continent in particular.

    more »

     
Login
Username:

Password:

Remember me



Lost Password?

Register now!
Main Menu
Themes

(2 themes)
Fiqh > Q. & Ans. > Qir'at/ Reciting / قراءت > آنریری مجسٹریٹ اور ترتیل سے نہ پڑھنے والے کی امامت

آنریری مجسٹریٹ اور ترتیل سے نہ پڑھنے والے کی امامت

Published by Admin2 on 2012/7/16 (1686 reads)
Page:
(1) 2 »

New Page 1

مسئلہ نمبر ۴۷۱: از شہر کٹک ضلعاڑیسہ بخشی بازار     مرسلہ شیخ طاہر محمد عثمان    ۲۵رمضان المبارک ۱۳۱۵ھ

کیا فرماتے ہیں علما ئے دین و شرح متین اس مسئلہ میں کہ آنریری مجسٹریٹ کی امامت جائز ہے یا نہیں ،اور جو ترتیل سے نہ پڑھے اس کی امامت جائز یا ناجائز اور نیز تر تیل کی حد معلوم ہو۔ بینوا توجروا۔

الجواب:  ترتیل کی تین حدیں ہیں ہر حد اعلٰی میں اسکے بعد کی حد ماخوز و ملحوظ ہے۔

حد اوّل :یہ کہ قرآن عظیم ٹھہر ٹھہر کر بآہستگی تلاوت کرے کہ سامع چاہے تو ہر کلمے کو جدا جدا گن سکے

کما قال اللہ تعالٰی

ورتلناہ ترتیلا۱؎

ای انزلناہ نجما نجما علی حسب ما تجددت الیہ حاجات العباد ومثلہ قولہ تعالٰیوقرانا فرقناہ لتقرأہ علی الناس علی مکث ونزلناہ  تنزیلا۲؎۔

  جیسا کہ اﷲ تعالٰی کا ارشاد ہے ورتلناہ  ترتیلا یعنی ہم نے اسے بندوں کی ضرورت کے مطابق  تھوڑا  تھوڑا  نازل فرمایاہے، اسی طرح اﷲ تعالٰی کا یہ فرمان ہے ہم نے قرآن کو تھوڑا تھوڑا کرکے نازل فرمایا تاکہ آپ لوگوں  پر پڑھیں ٹھہر ٹھہر کر اور ہم نے اسے تدریجاً نازل فرمایا.

 (۱؎ القرآن            ۲۵/۳۲)

(۲؎ القرآن            ۷۱/۱۰۶)

الفاظ بہ تفخیم ادا ہوں حروف کو اُن کی صفات شدّت و جہر و امثالہا کے حقوق پورے دئے جائیں اظہار و اخفا و تفخیم و ترقیق وغیرہا محسنات کا لحاظ رکھا جائے یہ مسنون ہے اور اسکا ترک مکروہ و ناپسند اور اسکا اہتمام فرائض و واجبات میں تراویح اور تراویح میں نفل مطلق سے زیادہ جلالین میں ہے :

رتل القراٰن تثبت فی تلاوتہ۳؎(رتل القراٰن کا معنی قرآن کی ٹھہر ٹھہر کر تلاوت کرنا ہے۔ت)

(۳؎ تفسیر جلالین        زیر آیۃ ورتل القرآن الخ         مطبوعہ مجتبائی دہلی    ۲/۴۷۶)

کمالین میں ہے :ای تان واقرأ علی تؤدۃ من غیر تعجل بحیث یتمکن السامع من عداٰیاتہ وکلماتہ ۴؎۔  یعنی قرآن مجید کو اس طرح آہستہ اور ٹھہر کر پڑھو کہ سننے والا اس کی آیات و الفاظ گن سکے۔(ت)

 (۴؎ کمالین علی حاشیہ جلالین زیر آیۃ مذکورہ  مطبوعہ مجتبائی دہلی    ۲/۴۷۶)

اتقان امام سیوطی میں برہان امام  زرکشی سے ہے :کمال الترتیل تفخیم الفاظ والابانۃ عن حروفہ وان لا یدغم حرف فی حرف وقیل ھذا اقلہ ۵؎۔کمال ترتیل یہ ہے الفاظ میں تفخیم (حرف کو پُر کرکے پڑھنا) اورحروف کو جدا جدا کرکے پڑھا جائے ،ایک حرف کو دوسرے حرف سے نہ ملایا جائے ۔بعض نے کہا یہ ترتیل کا کم درجہ ہے۔(ت)

 (۵؎ الاتقان فی علوم القرآن ،  النوع الخامس والثلاثون فی آداب تلاوتہ الخ   مطبوعہ مجتبائی دہلی     ۱/۱۰۶)

اُسی میں ہے:یسن الترتیل فی قرأۃ القراٰن قال اﷲ تعالٰی ورتل القراٰن ترتیلا وروی ابو داؤد وغیرہ عن ام سلمۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہا نعتت قرأۃ النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قرأۃ مفسرۃ حرفا حرفا۱؎۔قرأت قرآن میں ترتیل سنّت ہے جیسا کہ اﷲ تعالٰی کا ارشاد ہے قرآن کو خوب ترتیل کے ساتھ پڑھو، اور ابو داؤد نے حضرت ام سلمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا کے حوالے سے نبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی قرأۃ کی صفت کے بارے میں یوں بیان کیا ہے کہ آپ اس طرح تلاوت فرماتے کہ قرأت مفسر ہوتی اور ایک ایک حرف جدا جدا معلوم ہوتاتھا الخ(ت)

 (۱؎ الاتقان فی علوم القرآن النوع الخامس والثلاثو ن فی آداب تلاوۃ الخ  مطبوعہ مصطفی البابی مصر    ۱/۱۰۶)

حدیث میں ہے :لاتنثروہ نثرالدقل ولا تھذوہ ھذا الشعر قفواعند عجائبہ وحرکوہ بہ القلوب ولا یکون ھم احدکم اٰخر السورۃ ۲؎۔یعنی قرآن کو سُوکھے چھوہاروں کی طرح نہ جھاڑو(جس طرح ڈالیاں ہلانے سے خشک کھجوریں جلد جلد جھڑ جھڑ  پڑتی ہیں اور شعر کی طرح گھاس نہ کاٹو ، عجائب کے پاس ٹھہرتے جاؤ اوراپنے دلوں کو اُس سے تدبر سے جنبش دو اور یہ نہ ہو کہ سورت شروع کی تو اب دھیان اسی میں لگا ہے کہیں جلد اسے ختم کریں۔

رواہ ابوبکر الآجری فی کتاب حملہ القراٰن وعن طریقہ البغوی فی المعالم عن ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ من قولہ والدیلمی مثلہ عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ والعسکری فی المواعظ من حدیث امیر المؤمنین علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ انہ سئل النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم عن قولہ ورتل القراٰن ترتیلا قال فذکرہ۔اسے امام ابوبکر آجری نے ''کتاب حملۃ القرآن'' میں نقل کیا ہے، اور امام بغوی نے معالم میں اسے حضرت عبداﷲ بن مسعودکا قول اور دیلمی نے حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا عسکری نے المواعظ میں حضرت امیر المؤمنین علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ الکریم کے حوالے سے بیان کیاکہ نبی اکرمصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے اﷲ تعالٰی کے ارشاد گرامی ورتل القراٰن ترتیلا کے بارے میں پُوچھا گیا تو آپ نے مذکورہ الفاظ میں تشرح فرمائی(ت)

 (۲؎ الاتقان فی علوم القرآن  بحوالہ الاخبری فی حملۃ القرآن  فی آداب تلاوۃ الخ مطبوعہ مصطفی البابی مصر  ۱/۱۰۶)

دُرمختار میں ہے:یقرأ فی الفرض بالترتیل حرفا حرفا وفی التراویح بین بین وفی النفل لیلالہ ان یسرع بعدان یقرأ کما یفھم۱؎۔فرض نماز میں اس طرح تلاوت کرے کہ جدا جدا ہرحرف سمجھ آئے، تراویح میں متوسط طریقے  پر اور رات کے نوافل میں اتنی تیز پڑھ سکتا ہے جسے وہ سمجھ سکے۔(ت)

 (۱؎ درمختار    باب الامۃ    فصل ویجہر الامام    مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ، ۱/۸۰)

اُس کے بیان تراویح میں ہے:ویجتنب ھذرمۃ القرأۃ ۲؎۔(اور جلدی جلدی قرأت سے اجتناب کرے۔ت)

(۲؎ درمختار     باب الوتر والنوافل    مطبوعہ مجتبائی دہلی        ۱/۹۹)

Page:
(1) 2 »

Navigate through the articles
Previous article قراءت میں غلطی کی صورت میں نماز ہوگی یا نہیں؟ نماز عربی کی بجائے اپنی زبان میں سمجھ کر پڑھیں تو؟ Next article
Rating 2.76/5
Rating: 2.8/5 (280 votes)
The comments are owned by the poster. We aren't responsible for their content.
show bar
Quick Menu