• Qur'an

    In Qur'an section, we will upload translations of Qu'an in different languages. The best Urdu translation of Qur'an is "Kanzul Iman", Alhamdulillah it has been translated in many languages of the world. In this section you can also read online the great Tafaseer (Commentary) of Qu'ran, including TAFSEER-E-NAEEMI and others.

    more »

     
  • Hadith

    In Hadith section, you will be able to read online the different collections of Hadith, translation and commentary on Hadith (Sharha). We will try to upload upload Hadith with Urdu translations and Urdu Sharha of Hadiths, in scanned and unicode format, In Sha Allah.

    more »

     
  • Fiqh

    Fiqh section contains big collection of Fatawa written by Sunni Ulema (Scholars of Islam). Alhamdulillah most of the fatawa collections are brought online for the first time. You can find solution of any issue as per the guidance of Qur'an and Sunnah. It includes, Fatawa Ridawiyyah, Fatawa Amjadiyyah, Fatawa Mustafviyyah and a lot more.

    more »

     
  • Dedication

    This website is particularly dedicated to the Revivalist of Islam in the 14th century, i.e. Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi Alaihir Rahmah. We want to bring online the uttermost research work being carried out over his personality and works around the globe. For further details visit "Works on Alahazrat" Section

    more »

     
  • Books of Alahazrat

    Books written by Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi contain extensive research on various branches of Islamic arts & sciences. This website gives you an opportunity to explore this hidden treasure. You can dip into this sea of knowledge by visiting this section

    more »

     
  • Fatawa Ridawiyyah

    Fatawa Ridawiyyah is one of the greatest writtings of Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi. The new translated version of this historical Fatawa consists of 30 volumes and more than 21000 pages. Reading this fatawa with care and memorizing the principles mentioned therein, can take the reader to a big height in Islamic Jurisprudence.

    more »

     
  • Sunni Library

    - Sunni Library is a collection of core Islamic Literature. You can read online the great work and contribution of Sunni Islamic scholars worldwide in general and by the Scholars of Sub Continent in particular.

    more »

     
Login
Username:

Password:

Remember me



Lost Password?

Register now!
Main Menu
Themes

(2 themes)
Fiqh > Q. & Ans. > Imam / امامت > مسائل دین سے ناواقف شخص کو امام بنانا کیسا؟

مسائل دین سے ناواقف شخص کو امام بنانا کیسا؟

Published by Admin2 on 2012/7/19 (1272 reads)

New Page 1

مسئلہ نمبر ۵۷۰ :از پیلی بھیت مسجد جامع    مرسلہ مولوی احسان صاحب    ۳۰ رجب ۱۳۰۸ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک شخص کو کہ نہ حافظ قرآن ہے نہ مسائل دان نہ علمِ قرأت سے واقف ایک معمولی اردوخواں بلکہ بازار میں کتب فروشی و نعلین فروشی کی دکان کرنےوالا ہے ایک مسجد کا امام بننا چاہتا ہے حالانکہ دو عالم متقی ومحتاط اسی مسجد میں اور بھی موجود ہیں اور مہتمم مسجد واکثر نمازی اس شخص کی امامت سے راضی نہیں اس صورت میں ایسے امام کے حق میں کیا حکم ہے اور ان علماء کی اقتداء کی نسبت کیا ارشاد ہے؟ بینوا تو جروا

الجواب: صورتِ مسئولہ میں اُس شخص کو امام بننا جائز نہیں اگر امامت کرے گا گنہگار ہوگا جب لوگ اسکی امامت اس وجہ سے ناپسند رکھتے ہیں کہ اُس سے زیادہ علم والے موجود ہیں تو اُسے امامت کرنا شرعاً منع ہے۔درمختار میں ہے :لو ام قوماوھم لہ کارھون ان الکراھۃ لفساد فیہ اولانھم احق بالامامۃ منہ کرہ لہ ذلک تحریما۱؎الخاگرکوئی کسی قوم کا امام بنا حالانکہ وہ لوگ اس کو برا جانتے ہیں تو اگران کی نفرت امام کے اندر کسی خرابی کی وجہ سے ہے یا اس وجہ سے کہ وہ لوگ بنسبت امام مذکور کے امامت کے زیادہ مستحق ہیں تو اس شخص کو امام ہونا مکروہِ تحریمی ہے الخ۔(ت)

(۱؎ درمختار        باب الامامۃ             مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی         ۱/۸۳)

پس شخص مذکور ہر گز امامت نہ کرے بلکہ جو سنّی صحیح العقیدہ غیرفاسق کہ حروف بقدر صحت نماز ٹھیک ادا کرتا اور وہاں کے نمازیوں میں سب سے زیادہ مسائلِ نماز کا علم رکھتا ہو اسی کوامام کیا جائے کہ حق صاحبِ حق کو پہنچے اور مقتدیوں کی نماز بھی خوبی و خوش اسلوبی پائے ۔حدیث شریف میں ہے :ان سرکم ان تقبل صلٰوتکم فلیؤمکم علماؤکم۲؎ رواہ الطبرانی فی الکبیر عن مرثد الغنوی رضی اﷲ تعالٰی عنہ وفی الباب عن ابی عمر وعن ابی امامۃ الباھلی رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔اگر تمھیں اپنی نماز مقبول ہونا منظور ہے تو چاہئے کہ تمھارے علماء تمھاری امامت کریں۔ اس کوطبرانی نے المعجم الکبیر میںحضرت مرثد غنوی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے اور اس مسئلہ کے بارے میں حضرت ابو عمرو اورحضرت ابو امامہ الباہلی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے بھی حدیث بیان کی گئی ہے۔

 (۲؎ مجمع الزوائد    باب الامامۃ         مطبوعہ دارالکتاب بیروت        ۲/۶۴

   المعجم الکبیر        مااسند مرثد لغنوی        مطبوعہ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت    ۳/۳۲۸)

نوٹ: المعجم الکبیر میں فلیؤمکم علماء کم کی جگہ فلیومکم خیارکم ہے اور مجمع الزوائد فلیومکم علماء کم ہے اس لئے مجمع الزوائد سے حوالہ نقل کیا ہے (نزیر احمد سعید )

کیا یہ شخص جس کے جہل کے باعث اکثر نمازی اس کی امامت سے ناراض ہین اُن سخت وعیدوں سے خوف نہیں کرتا جو ایسے امام کے حق میں آئیں ۔حضور پُر نورسید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ثلثۃ لایقبل اﷲ منھم صلٰوۃ من تقدم قوماوھم لہ کارھون ۔۳؎ ۔تین اشخاص ہین جن کی نماز اﷲ تعالٰی قبول نہیں فرماتا ایک وہ جو لوگوں کی امامت کرے اور وہ اسے ناپسند رکھتے ہوں ۔

 (۳؎ سنن ابی داؤد    باب الرجل یؤم القوم ھم لہ کارھون    مطبوعہ آفتاب عالم پریس لاہور    ۱/۸۸ )

اخرجہ ابوداؤدوابن ماجۃ عن عبداﷲ ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ وفی الباب عن ابن عباس وعن عمرو ابن حارث وعن جنادۃ ابن امیۃ وعن ابی امامۃ الباھلی رضی اﷲ تعالٰی عنھم۔اسکو ابوداؤد اورابن ماجہ نے حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔اور اس بارے میں حضرت ابن عباس ، حضرت عمروبن حارث ،حضرت جنادہ بن امیہ اور حضرت ابو امامہ باہلی رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے بھی حدیث مروی ہے۔

دوسری حدیث میں ہے :من ام قوما وفیھم اقرأ لکتاب اﷲ منہ و اعلم ،لم یزل فی سفال الی یوم القیامۃ ۱؎۔اخرجہ العقیلی عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔جو کسی قوم کی امامت کرے اور اُن میں وہ شخص موجود ہو جو اس سے زیادہ قارئ قرآن و ذی علم ہے وہ قیامت تک پستی و خواری میں رہے گا۔اس کو عقیلی نے ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے نقل کیا ہے۔

 (۱؎ کتاب الضعفاء الکبیر   ترجمہ نمبر ۱۹۶۳ء   الہیثم بن عقاب کوفی  مطبوعہ دارالکتب العلمیہ بیروت    ۴/۳۵۵)


Navigate through the articles
Previous article رباعی نماز میں ایک رکعت ملی تو دوسری میں قعدہ کرے جس لڑکے کے افعال اچھے نہ ہوں اسکے پیچھے نماز کیسی؟ Next article
Rating 2.85/5
Rating: 2.9/5 (324 votes)
The comments are owned by the poster. We aren't responsible for their content.
show bar
Quick Menu