• Qur'an

    In Qur'an section, we will upload translations of Qu'an in different languages. The best Urdu translation of Qur'an is "Kanzul Iman", Alhamdulillah it has been translated in many languages of the world. In this section you can also read online the great Tafaseer (Commentary) of Qu'ran, including TAFSEER-E-NAEEMI and others.

    more »

     
  • Hadith

    In Hadith section, you will be able to read online the different collections of Hadith, translation and commentary on Hadith (Sharha). We will try to upload upload Hadith with Urdu translations and Urdu Sharha of Hadiths, in scanned and unicode format, In Sha Allah.

    more »

     
  • Fiqh

    Fiqh section contains big collection of Fatawa written by Sunni Ulema (Scholars of Islam). Alhamdulillah most of the fatawa collections are brought online for the first time. You can find solution of any issue as per the guidance of Qur'an and Sunnah. It includes, Fatawa Ridawiyyah, Fatawa Amjadiyyah, Fatawa Mustafviyyah and a lot more.

    more »

     
  • Dedication

    This website is particularly dedicated to the Revivalist of Islam in the 14th century, i.e. Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi Alaihir Rahmah. We want to bring online the uttermost research work being carried out over his personality and works around the globe. For further details visit "Works on Alahazrat" Section

    more »

     
  • Books of Alahazrat

    Books written by Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi contain extensive research on various branches of Islamic arts & sciences. This website gives you an opportunity to explore this hidden treasure. You can dip into this sea of knowledge by visiting this section

    more »

     
  • Fatawa Ridawiyyah

    Fatawa Ridawiyyah is one of the greatest writtings of Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi. The new translated version of this historical Fatawa consists of 30 volumes and more than 21000 pages. Reading this fatawa with care and memorizing the principles mentioned therein, can take the reader to a big height in Islamic Jurisprudence.

    more »

     
  • Sunni Library

    - Sunni Library is a collection of core Islamic Literature. You can read online the great work and contribution of Sunni Islamic scholars worldwide in general and by the Scholars of Sub Continent in particular.

    more »

     
Login
Username:

Password:

Remember me



Lost Password?

Register now!
Main Menu
Themes

(2 themes)
Fiqh > Q. & Ans. > Imam / امامت > میوزک کے شوقین امام کی امامت کا حکم

میوزک کے شوقین امام کی امامت کا حکم

Published by Admin2 on 2012/7/19 (1090 reads)

New Page 1

مسئلہ نمبر ۵۸۱: ازشہر کہنہ بریلی    ۱۳۱۱ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کو شوق قرآن و حدیث کا نہایت درجہ کا ہے مگر بسبب فکر معاش کے نہیں ہوسکتا ہے اور اقرار کرتا ہے کہ اگر خداوند کریم میری اس فکر کو دُورکردے تو میں اس شوق کو عمر بھر نہیں چھوڑوں گا اور کبھی بچپن سے شوق راگ وغیرہ کا اس کو زید نہیں تھا اور اب جس وقت سے ایک بزرگ کامل یعنی مولوی فضل الرحمن صاحب کا مرید ہُوا ہے اس درجہ کا شوق راگ وغیرہ کا اُس کوہو گیا کہ بیان سے باہر یعنی رنڈی اگر ناچتی ہو تو وہاں کھڑا ہوجاتا ہے اور ستار کا اس قدر شوق ہے کہ رات کے ۹ بجے فرصت ہوتی ہے فکر معاش سے تو اُس وقت سے لے کر ۲بجے تک بلکہ بعض روز تمام رات ستار بجاتا ہے، اور اگر منع کرو تو کہتا ہے میرے واسطے دعا کرو تاکہ خداوند کریم مجھے اپنی محبت عنایت کرے ،اور اگر دریافت کرو کہ جناب مولوی صاحب نے ان چیزوں کا حکم تم کو دیاہے؟ تو کہتا ہے کہ نہیں ؎

مبادا ہیچ دل بے عشق بازی

                اگر باشد حقیقی یا مجازی (خدا کرے کہ کوئی دل بغیر عشق کے نہ رہے خواہ عشق حقیقی ہو یا مجازی)

اور قرآن مجید اچھا جانتا ہے عمدہ جاننے میں شک نہیں بلکہ اس کے مقابلے میں اس جگہ پر لوگ غلط پڑھتے ہیں ایسے شخص کے پیچھے نماز صحیح ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔

الجواب: نماز اس شخص کے پیچھے بلا شبہ صحیح ہے۔

لما تقرر فقھا وحدیثا وکلاما من جواز الصلٰوۃ خلف کل بروفاجر ۱؎۔کیونکہ فقہی ،حدیثی اور کلامی طور پر ثابت ہوچکا ہے کہ ہر نیک اور فاجر کے پیچھے نماز جائز ہے(ت)

 (۱ غنیـۃ المستملی شرح منیۃ المصلی  فصل فی الامامۃ وفیھا مباحث    مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور    ص۵۱۴)

مگر کراہت رکھتی ہے لہذا دوسرے شخص کو جو ایسے امور سے خالی اور باوجود اس کے سُنّی صحیح العقیدہ وقاری صحیح القرأت ہو امام مقرر کرلیں، ہاں اگریہ بیان سچ ہے کہ وہاں اس شخص کے علاوہ سب غلط خواں ہیں یعنی حروف میں تمیز نہیں رکھتے اور قرأت میں وہ غلطیاں کرتے ہیں جن سے نماز فاسد ہوتی ہے جب تک کوئی سنّی صحیح القرأت نہ ملے اسی شخص کی اقتداء کریں

فان تصحیح الصلٰوۃ اھم من دفع الکراھۃ (کیونکہ نمازکی تصحیح دفع کراہت سے اہم ہے ۔ت) واﷲ تعالٰی اعلم۔

سوال مکرر: مکرر یہ کہ چونکہ سائل نے یہ سوال اپنے ہاتھ سے لکھا ہے لہذا بعض امر پوشیدہ کیا وہ یہ کہ اس شخص کے عقائد بھی کچھ ٹھیک نہیں یعنی عقیدہ غیر مقلدی وغیرہ کا رکھتا ہے سنّی صحیح العقیدہ نہیں ہے اس میں جوحکم ہو تحریر فرمائیے کہ نماز اس کے پیچھے پڑھیں یا نہیں اورجواس نے لکھا ہے وہاں لوگ قرآن غلط پڑھتے ہیں تو ایسے سب نہیں ہیں کہ اتنی غلطی کریں کہ نماز نہ ہو، ہاں قاری پُورے طور سے نہیں جیسا کہ حق قاری ہونے کاہے۔

الجواب: فاسق العقیدہ کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے خصوصاً غیر مقلد کہ اُن کی طہارت وغیرہ کسی بات کا کچھ اعتبا ر نہیں تو ان کے پیچھے نماز محض ناجائز ہے

کما حققناہ فی رسالتنا النھی الاکیدعن الصلٰوۃ وراء عدی التقلید(جیسا کہ اس کی تحقیق ہم نے اپنے رسالہ ''النھی الاکید عن الصلٰوۃ واء عدی التقلید''میں کی ہے ۔ت)

پس اگر حال یون ہے تو صورت متفسرہ میں مسلمانوں پر واجب قطعی کہ اس شخص کو امامت سے معزول کریں اور اسکے پیچھے ہرگز پرگز اپنی نمازیں برباد نہ کریں واﷲ سبحٰنہ تعالٰی اعلم۔


Navigate through the articles
Previous article خانساماں نوکر حافظ قران کے پیچھے نماز کا حکم نابینا کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟ Next article
Rating 2.77/5
Rating: 2.8/5 (221 votes)
The comments are owned by the poster. We aren't responsible for their content.
show bar
Quick Menu