• Qur'an

    In Qur'an section, we will upload translations of Qu'an in different languages. The best Urdu translation of Qur'an is "Kanzul Iman", Alhamdulillah it has been translated in many languages of the world. In this section you can also read online the great Tafaseer (Commentary) of Qu'ran, including TAFSEER-E-NAEEMI and others.

    more »

     
  • Hadith

    In Hadith section, you will be able to read online the different collections of Hadith, translation and commentary on Hadith (Sharha). We will try to upload upload Hadith with Urdu translations and Urdu Sharha of Hadiths, in scanned and unicode format, In Sha Allah.

    more »

     
  • Fiqh

    Fiqh section contains big collection of Fatawa written by Sunni Ulema (Scholars of Islam). Alhamdulillah most of the fatawa collections are brought online for the first time. You can find solution of any issue as per the guidance of Qur'an and Sunnah. It includes, Fatawa Ridawiyyah, Fatawa Amjadiyyah, Fatawa Mustafviyyah and a lot more.

    more »

     
  • Dedication

    This website is particularly dedicated to the Revivalist of Islam in the 14th century, i.e. Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi Alaihir Rahmah. We want to bring online the uttermost research work being carried out over his personality and works around the globe. For further details visit "Works on Alahazrat" Section

    more »

     
  • Books of Alahazrat

    Books written by Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi contain extensive research on various branches of Islamic arts & sciences. This website gives you an opportunity to explore this hidden treasure. You can dip into this sea of knowledge by visiting this section

    more »

     
  • Fatawa Ridawiyyah

    Fatawa Ridawiyyah is one of the greatest writtings of Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi. The new translated version of this historical Fatawa consists of 30 volumes and more than 21000 pages. Reading this fatawa with care and memorizing the principles mentioned therein, can take the reader to a big height in Islamic Jurisprudence.

    more »

     
  • Sunni Library

    - Sunni Library is a collection of core Islamic Literature. You can read online the great work and contribution of Sunni Islamic scholars worldwide in general and by the Scholars of Sub Continent in particular.

    more »

     
Login
Username:

Password:

Remember me



Lost Password?

Register now!
Main Menu
Themes

(2 themes)
Fiqh > Q. & Ans. > Imam / امامت > غلط نکاح پڑھانے والے امام کی امامت کیسی ہے؟

غلط نکاح پڑھانے والے امام کی امامت کیسی ہے؟

Published by Admin2 on 2012/7/20 (1143 reads)

New Page 1

مسئلہ ۶۱۴: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ(۱) ہندہ زید کی بیوی کچھ روز علیحدہ رہی اب اس نے زید کو چھوڑ کر بکر سے نکاح کرناچاہااوراب ہندہ زید کے پاس جاکر دوچار روز رہی اس سے طلاق نامہ لکھوالائی اس جگہ کے جوصاحب پیش امام ہیں اور وہی قاضی بھی ہیں ان کو طلاق نامہ دکھایا پیش امام صاحب نے خود بھی پڑھا اور لوگوں نے بھی پڑھ کر پیش امام صاحب کو سنایا اور سب نے مع مادر ہندہ پیش امام صاحب سے کہا جب تک عدت کے دن پورے نہ ہوں نکاح نہیں ہوسکتا پیش امام صاحب نے فرمایا کہ تم لوگ نہیں جانتے ہو ضرور نکاح ہوجائےگا۔چنانچہ رات کو مولوی صاحب پیش امام نے بکر کے خود گھرجاکر نکاح پڑھا دیابلکہ ہندہ کی والدہ اس نکاح میں بلانے سے بھی نہیں آئی نکاح بطمع نفسانی پڑھایاگیااورپہلے بھی اس قسم کے دوچار نکاح امام صاحب اور پڑھ چکے ہیں۔امام صاحب مولوی ہیں اوراکثر اس قسم کے فتوے بھی دیتے رہتے ہیں۔(۲) مسجد کے اندربوجہ پمپ ہونے کے پانی کی کثرت ہے بازار اور محلہ کے آدمی اپنے گھر وں کے کپڑے دھوتے ہیں پاک ناپاک چھینٹیں مسجد کے گھڑے لوٹے فرشِ مسجد پر پڑتی ہیں دوسرا آدمی کپڑے دھونے والوں کو منع کرتاہے تو مولوی صاحب منع کرنے والے کوبراکہتے ہیں اور مارنے کواُس آدمی کے آمادہ ہوتے ہیں مسجد میں روزمرّہ دھوبی گھاٹ رہتاہے اکثر لوگ مسجد کے اندر خط یعنی حجامت بھی بنواتے ہیں مگر مولوی صاحب کسی کے مانع نہیں آتے،(۳)دوبرس سے مولوی صاحب اس مسجد میں مقررہیں چارمہینے اس جگہ رہتے ہیں باقی آٹھ ماہ باہراور شہروں میں وعظ کہتے ہیں اور اپنی اوگھائی کرتے ہیں غرض یہاں سے بھی اپنی تنخواہ سال تمام کی لیتے ہیں ۔جو کوئی ان سے کہتا ہے کہ مولوی صاحب پیچھے آپ کے یہاں پر نماز پڑھانے والا میسر نہیں آتا ہم لوگوں کو بہت تکلیف ہوتی تو فرماتے ہیں ہم تو ایسے ہی رہیں گے اس مسجد کی تنخواہ میں پشم پرمارتاہوں۔(۴) اور جن لوگوں کی عورتیں باہر کی پھرنے والی ہیں اُن کو مولوی صاحب نماز پڑھانے کی اجازت فرماتے ہیں ۔فقط،جواب سے مشرف فرمائیے۔

الجواب: جس شخص کے وہ حالات و عادات واقوال وافعال ہوں وہ نِرافاسق ہی نہیں بلکہ کھلا گمراہ بد دین ہے ۔عدّت کے اندر نکاح ناجائز و حرام قطعی ہے جس کی حرمت پر خود عظیم ناطق:

قال اﷲ تعالٰی

والمطلقت یتربصن بانفسھن ثلٰثۃ قروء ۱؎۔اﷲ تعالٰی کا فرمان ہے وہ عورتیں جو مطلقہ ہوجائیں وُہ اپنے آپ کو تین حیض تک روکے رکھیں۔(ت)

(ا؎ القرآن             ۲/۲۲۸)

مسلمانوں پر فرض ہے کہ اُس کو مسجد سے معزول کریں، اسے امام بنانا گناہ ہے اور اس کے پیچھے نماز کم از کم سخت مکروہ ، جب اس کے فسق و بیباکی کی یہ حالت ہے توکیا اعتبار کے بے وضو نماز پڑھادیتاہو یا جاڑے کے دنوں میں خواہ ویسے ہی نہانے کی کاہلی سے بے نہائے امامت کرلیتاہو ،آخر بے غسل کے نماز پڑھنا عدت میں نکاح جائز کردینے سے زیادہ نہیں ہے۔غنیـہ شرح منیہ میں ہے:انھم لوقدموا فاسقایا ثمون بناء علی ان کراھۃ تقدیمہ کراھۃ تحریم لعدم اعتنائہ بامور دینہ وتساہلہ فی الاتیان بلوازمہ فلایبعد منہ الاخلال ببعض شروط الصلاۃ وفعل بماینا فیھا بل ھو غالب بالنظر الی فسقہ ولذا لم تجزالصلٰوۃ خلفہ اصلا عند مالک وھوروایۃ عن احمد۱؎۔کیونکہ اگر لوگوں نے کسی فاسق کومقدم (امام)کردیا تو اس بنا پر گنہ گار ہوں گے کہ اس تقدیم کی کراہت مکروہ تحریمی ہے کیونکہ امورِ دینیہ میں لاپروائی برتتا ہے اور امورِ دینیہ کے تقاضوں اور لوازمات کو پُورا کرنے میں تساہل سےکام لیتا ہے ، بعید نہیں کہ وہ نماز کے بعض شرائط کو خالی چھوڑنے کاارتکاب کرتاہو اورنماز کے منافی بعض اعمال بجالاتاہو ،بلکہ اس کے فسق کے پیش نظر ایساکرناغالب گمان ہے اسی لئے امام مالک کے نزدیک اس کے پیچھے نماز ہوتی ہی نہیں ۔ امام احمد بن حنبل سے بھی ایک روایت یوں ہی ہے(ت)

 (۱؎ غنیـۃ المستملی شرح منیۃ المصلی     فصل فی الامامۃ الخ    مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور        ص ۵۱۳)

اور خود معاملہ نمازمیں اس کی بیباکی اور طہارت نجاست سے بے پروائی اُسی بیان سے ظاہر جوسائل نے لکھے کہ ناپاک کپڑے مسجد میں دھونے والوں کو منع نہیں کرتا بلکہ منع کرنے کوبُرا کہتا ہے اور لڑنے پر آمادہ ہوتا ہے تو جس کی یہ حالت ہے اس کے پیچھے نماز کی اصلاً اجازت نہیں ہوسکتی واﷲ تعالٰی اعلم


Navigate through the articles
Previous article امام جنازہ پڑھانے کا زیادہ مستحق کون ہے؟ مردے نہلانے اور قرآن پر اجرت لینے والی کی امامت؟ Next article
Rating 2.92/5
Rating: 2.9/5 (291 votes)
The comments are owned by the poster. We aren't responsible for their content.
show bar
Quick Menu