• Qur'an

    In Qur'an section, we will upload translations of Qu'an in different languages. The best Urdu translation of Qur'an is "Kanzul Iman", Alhamdulillah it has been translated in many languages of the world. In this section you can also read online the great Tafaseer (Commentary) of Qu'ran, including TAFSEER-E-NAEEMI and others.

    more »

     
  • Hadith

    In Hadith section, you will be able to read online the different collections of Hadith, translation and commentary on Hadith (Sharha). We will try to upload upload Hadith with Urdu translations and Urdu Sharha of Hadiths, in scanned and unicode format, In Sha Allah.

    more »

     
  • Fiqh

    Fiqh section contains big collection of Fatawa written by Sunni Ulema (Scholars of Islam). Alhamdulillah most of the fatawa collections are brought online for the first time. You can find solution of any issue as per the guidance of Qur'an and Sunnah. It includes, Fatawa Ridawiyyah, Fatawa Amjadiyyah, Fatawa Mustafviyyah and a lot more.

    more »

     
  • Dedication

    This website is particularly dedicated to the Revivalist of Islam in the 14th century, i.e. Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi Alaihir Rahmah. We want to bring online the uttermost research work being carried out over his personality and works around the globe. For further details visit "Works on Alahazrat" Section

    more »

     
  • Books of Alahazrat

    Books written by Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi contain extensive research on various branches of Islamic arts & sciences. This website gives you an opportunity to explore this hidden treasure. You can dip into this sea of knowledge by visiting this section

    more »

     
  • Fatawa Ridawiyyah

    Fatawa Ridawiyyah is one of the greatest writtings of Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi. The new translated version of this historical Fatawa consists of 30 volumes and more than 21000 pages. Reading this fatawa with care and memorizing the principles mentioned therein, can take the reader to a big height in Islamic Jurisprudence.

    more »

     
  • Sunni Library

    - Sunni Library is a collection of core Islamic Literature. You can read online the great work and contribution of Sunni Islamic scholars worldwide in general and by the Scholars of Sub Continent in particular.

    more »

     
Login
Username:

Password:

Remember me



Lost Password?

Register now!
Main Menu
Themes

(2 themes)
Fiqh > Q. & Ans. > Imam / امامت > مردے نہلانے اور قرآن پر اجرت لینے والی کی امامت؟

مردے نہلانے اور قرآن پر اجرت لینے والی کی امامت؟

Published by Admin2 on 2012/7/21 (1144 reads)

New Page 1

مسئلہ ۶۱۷: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک شخص ایک مسجد کا امام ہے اور وہ کارہائے مندرجہ ذیل سے روزی پیدا کرتا ہے : مُردہ نہلانا اس کی اجرت لینا،سوم میں قرآن مجید پڑھنا اور ناخواندہ لوگوں سے قرآن مجید پڑھوانا اور اس کی اجرت لینا،مُردے کے کپڑے وغیرہ لینا اور فروخت کرنا،اور سود کھانا خفیہ طور سے۔اس کے پیچھے نماز جائز ہے یا ناجائز ؟ اور دوسرا شخص جس کو عام لوگ جانتے ہیں کہ اس کی روزی ناجائز ہے اُس کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں۔بینوا توجروا۔

الجواب: سوُد لینا گناہ کبیرہ ہے، یوں ہی جس ناجائز طریقہ سے روزی حاصل کی جائے وہ یا تو سرے سے خود ہی کبیرہ ہوگا یا بعد عادت کے کبیرہ ہوجائے گا ۔ناخواندہ لوگوں سے پڑھواکر اُجرت لیتاہے کے معنی سائل نے یہ بیان کیا کہ بے پڑھوں کو بلالاتا ہے اور براہِ فریب اُن کی قرآن خوانی ظاہر کرکے اُجرت لیتا ہے یہ صورت خودکبیرہ کی ہے اور تلاوتِ قرآن کریم پر اُجرت لینا ہی ناجائز ہے

کما حققہ السید المحقق الشامی فی ردالمحتار وشفاء العلیل (جیسا کہ سیّد محقق شامی نے ردالمحتاراورشفاء العلیل میں اس پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔ت) اور مردے کو نہلانے یا اٹھانے یا قبر کھودنے کی اُجرت لینے میں دوصورتیں ہیں اگر یہ فعل اسی شخص پر موقوف نہ ہو اور لوگ بھی ہیں کہ یہ نہ کرے تو وہ کرسکتے ہیں جب تواُن پر اجرت لینی جائز ہے اوراگر خاص یہی شخص یا جنازہ اُٹھانے کو یہی دو چار اشخاص ہیں کہ یہ نہ کریں تو کام نہ ہوگا اُجرت لینی حرام ہے،

فی الھندیۃ عن الخلاصۃ رجل استاجر قوما یحملون جنازۃ اویغلسون میتا ان کان فی موضع لایجد من یغسلہ غیرھؤلاء فلا اجرلھم وان کان ثمۃ اناس فلھم الاجروحفرالحفار علی ھذا وفی موضع لااجرھم لواخذوا الاجرلایطیب لھم۱؎۔ہندیہ میں خلاصہ سے ہے کہ ایک آدمی نے کچھ لوگوں کو جنازہ اُٹھانے یا میّت کو غسل دینے کے لئے کرایہ پر حاصل کیا اگر تو وُہ ایسی جگہ ہے جہاں ان کے علاوہ اور کوئی دوسراغسل دینے والا نہیں اور نہ ہی جنازہ اٹھانے والا کوئی ہے تو ان کے لئے کوئی کرایہ لینا روا نہیں ہے،اور اگر وہاں دوسرے لوگ ہیں تو پھر ان کے لئے کرایہ لینا جائز ہے ۔قبر کھودنے والے کا معاملہ بھی یہی ہے اگر وہ ایسی جگہ ہے جہاں کرایہ لینا ان کے لئے جائز نہ تھا اور انہوں نے کرایہ لے لیا تو یہ ان کے لئے اچھاکام نہیں ہے ۔(ت)

 (۱؎ فتاوٰی ہندیۃ    الباب السادس عشرفی مسائل الشیوع الخ     مطبوعہ نورانی کتب خانہ پشاور    ۴/۴۵۲)

اور مردے کے کپڑے وغیرہ بہ نیت تصدّق دے دئیے جاتے ہیں اگر یہ لینے والا محتاج ہے یا غنی ہے اور دینے والے کو اس کا غنی ہونا معلوم ہے یا وہاں بطورِ رسم امامِ نماز یا ملّائے مسجد کو یہ چیزیں دی جاتی ہیں خواہ محتاج ہو یا نہیں تو لینا جائز ہے اگرچہ غنی کے لئے کراہت سے خالی نہیں ،اور اگر یہ شخص غنی ہے اور دینے والا محتاج کو دینا چاہتا ہے اوراس نے اپنے آپ کو محتاج جتاکر اُس سے لے لئے توحرام ہے۔

کمالایخفی وقد نبہ فی الحدیقۃ الندیۃ شرح الطریقۃ المحمدیۃ علی ادق من ھذا۔جیسا کہ مخفی نہیں کہ اورحدیقہ ندیہ شرح طریقہ محمدیہمیں اس سے بھی بڑھ کر سخت تنبیہ ہے۔(ت)

اور گناہ کبیرہ خواہ ابتداءً کبیرہ ہویا بعد عادت کبیرہ ہوجائے موجب فسق ہے ،اور فاسق معلن کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ، اسے امام بنانا گناہ ہے

کما حققہ المحقق الحلبی فی الغنیۃ(جیسا کہ محقق حلبی نے غنیـہ میں اس کی تحقیق کی ہے۔ت) ہاں گناہ کبیرہ خفیہ ہو یا اعلانیہ فاسق کردینے میں برابر ہے مگر ایسا خفیہ جس پر بندے مطلع نہ ہوں بندے اس پر حکم نہیں کرسکتے کہ بے جانے حکم کیونکر ممکن

کما اوضحہ فی الدرالمختارمن الشھادۃ فی بیان تقییدھم شرب الخمر بالادمان (جیسا کہ دُرمختار میں شہادت سے متعلق گفتگو میں جہاں انھوں نے فقہاء کا شرب خمر کو دوام شرب کے ساتھ مقید کرنے کو بیان کیا ہے ۔ت)اور مسلمان پر بدگمانی خود حرام ہے جب تک ثبوتِ شرعی نہ ہو،واﷲ تعالٰی اعلم۔


Navigate through the articles
Previous article غلط نکاح پڑھانے والے امام کی امامت کیسی ہے؟ اگر امام کا جھوٹ بولنا ثابت ہو جائے لائق امامت ہے؟ Next article
Rating 2.69/5
Rating: 2.7/5 (280 votes)
The comments are owned by the poster. We aren't responsible for their content.
show bar
Quick Menu