• Qur'an

    In Qur'an section, we will upload translations of Qu'an in different languages. The best Urdu translation of Qur'an is "Kanzul Iman", Alhamdulillah it has been translated in many languages of the world. In this section you can also read online the great Tafaseer (Commentary) of Qu'ran, including TAFSEER-E-NAEEMI and others.

    more »

     
  • Hadith

    In Hadith section, you will be able to read online the different collections of Hadith, translation and commentary on Hadith (Sharha). We will try to upload upload Hadith with Urdu translations and Urdu Sharha of Hadiths, in scanned and unicode format, In Sha Allah.

    more »

     
  • Fiqh

    Fiqh section contains big collection of Fatawa written by Sunni Ulema (Scholars of Islam). Alhamdulillah most of the fatawa collections are brought online for the first time. You can find solution of any issue as per the guidance of Qur'an and Sunnah. It includes, Fatawa Ridawiyyah, Fatawa Amjadiyyah, Fatawa Mustafviyyah and a lot more.

    more »

     
  • Dedication

    This website is particularly dedicated to the Revivalist of Islam in the 14th century, i.e. Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi Alaihir Rahmah. We want to bring online the uttermost research work being carried out over his personality and works around the globe. For further details visit "Works on Alahazrat" Section

    more »

     
  • Books of Alahazrat

    Books written by Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi contain extensive research on various branches of Islamic arts & sciences. This website gives you an opportunity to explore this hidden treasure. You can dip into this sea of knowledge by visiting this section

    more »

     
  • Fatawa Ridawiyyah

    Fatawa Ridawiyyah is one of the greatest writtings of Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi. The new translated version of this historical Fatawa consists of 30 volumes and more than 21000 pages. Reading this fatawa with care and memorizing the principles mentioned therein, can take the reader to a big height in Islamic Jurisprudence.

    more »

     
  • Sunni Library

    - Sunni Library is a collection of core Islamic Literature. You can read online the great work and contribution of Sunni Islamic scholars worldwide in general and by the Scholars of Sub Continent in particular.

    more »

     
Login
Username:

Password:

Remember me



Lost Password?

Register now!
Main Menu
Themes

(2 themes)
Fiqh > Q. & Ans. > Imam / امامت > ہندو دیوتا کی تصویریں بنانے والے کی امامت کا حکم

ہندو دیوتا کی تصویریں بنانے والے کی امامت کا حکم

Published by Admin2 on 2012/7/21 (1083 reads)

New Page 1

مسئلہ ۶۱۹:    ۶جمادی الاولٰی ۱۳۱۷ھ: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ بغرض پیشہ کے جو شخص تصاویر دیوتائے اہلِ ہنود کی مثل ٹیسوو رادن  ورام چندر وسیتا وغیرہ کی بناتا ہے اور فوٹوگرافر اور مغلم اور حرامی اور علی العموم جن اشخاص کی عورات بے پردہ سرِبازار پھرتی ہیں تواس حالت میں اشخاص مذکورین کے پیچھے پڑھنا نماز کا جائز ہے یا نہیں؟ اور اگر پڑھ لی تو اعادہ اس کا چاہئے یا نہیں؟بینوا توجروا

الجواب :جاندار کی تصویر بنانی دستی ہو یا خواہ عکسی حرام ہے، اورمعبودانِ کفار کی تصویریں بنانا اورسخت ترحرام واشد کبیرہ ہے،رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں۔ان اشد الناس عذابا یوم القیمۃ المصورون۱؎رواہ الائمۃ والشیخان عن عبداﷲ بن مسعود عن ام المؤمنین عائشۃ الصدیقۃ رضی اﷲ تعالٰی عنھا۔بیشک سب سے زیادہ سخت عذاب روزِقیامت مصوّروں پر ہوگا۔اس کو ائمہ اوربخاری ومسلم نےحضرت عبداﷲ بن مسعود کے حوالے سے حضرت ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے نقل کیا ہے۔

 (۱؎ صحیح البخاری    باب عذاب المصورین یوم القٰی مۃ         مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی        ۲/۸۸۰)

یوں ہی مغلم ،فاسق،فاجر مرتکب کبائر ہے۔ حدیث میں ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:ملعون من یعمل عمل قوم لوط۲؎ ۔رواہ احمد عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ملعون ہے جو قومِ لوط کا کام کرے۔اس کو امام احمد نے حضرت ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔

 (۲؎ مسند احمد بن حنبل    مروی عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ    مطبوعہ دارالفکر بیروت            ۱/۲۱۷)

جس کی عورت بے ستر باہر پھرتی ہے کہ بازو یا گلا یا پیٹ یا سر کے بال یا پنڈلی کا حصّہ غرض جس جسم کا چھپانا فرض ہے کُھلا ہوا ہے یا اس پر ایک باریک کپڑا ہو کہ بدن چمکتا ہو اور وہ اس حالت پر مطلع ہوکر عورت کو اپنی حدِ مقدور تک نہ روکتا ہو بندوبست نہ کرتا ہو وہ بھی فاسق و دیّوث ہے۔ رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:ثلثۃ لاید خلون الجنّۃ العاق لوالدیہ والدیوث ورجلۃ النساء ۳؎۔رواہ الحاکم والبیھقی بسند صحیح عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔تین شخص جنت میں نہ جائیں گے ماں باپ کو ایذا دینے والا اور دیّوث اور مردوں کی صورت بنانے والی عورت۔ اس کوحاکم اوربیہقی نے حضرت ابن عمر رضی اﷲتعالٰی عنہما سے بسند صحیح روایت کیا ہے۔

 (۳؎ السنن الکبرٰی للبیہقی        باب الرجل یتخذ الفلاح والجاریۃ المغنیین الخ    مطبوعہ دارصادر بیروت    ۱۰/۲۲۶)

درمختار میں ہے :دیوث من لایغارعلی امرأتہ او محرمہ۱؎۔جو اپنی عورت یا اپنی کسی محرم پر غیرت نہ رکھے وہ دیوّث ہے۔

(۱؎ درمختار        باب التعزیرات    مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی        ۱/۳۲۸)

اسی طرح اگر عورت جوان اور محل فتنہ ہے اور اس کے باہر پھرنے سے فتنہ اٹھتا ہے اور یہ مطلع ہوکر باز نہیں رکھتاجب بھی کھلا دیوّث ہے اگر چہ پورے ستر کےساتھ باہرنکلتی ہو، ان سب لوگوں کو امام بنانا گناہ ہے اوران کے پیچھے نماز مکروہِ تحریمی قریب بحرام ہے نہ پڑھی جائے اور پڑھ لی تو اعادہ ضرور ہے۔

کماحققہ فی الغنیۃ وفصلناہ فی فتاوٰنا (جیسا کہ اس تحقیق غنیـہ میں ہے اور ہم نے اپنے فتاوٰی میں اس کی تفصیلی گفتگو کی ہے۔ت)اور حرامی کے پیچھے نماز مکروہ تنزیہی اور خلافِ اولٰی ہے جبکہ وہ سب حاضرین سے زیادہ مسائلِ نماز وطہارت نہ جانتا ہو ،اگر امام نہ ملے تو ضرور اس کے پیچھے پڑھی جائے ۔اس عذر سے ترکِ جماعت جائز نہیں

فان الواجب لایترک لاجل (واجب کو کسی وجہ سے ترک نہیں کیا جاسکتا۔ت) خلافِ اولٰی اور دفع کراہت کےلئے اعادہ مستحب ۲؎

کما بینہ فی الدرالمختار (جیسا کہ درمختار میں اس کو بیان کیا ہے۔ت) واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

 (۲؎ درمختار ، باب صفۃ الصلٰوۃ    مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی   ۱/۷۱)


Navigate through the articles
Previous article غلط نکاح پڑھانے والے امام کی امامت کیسی ہے؟ اگر امام کا جھوٹ بولنا ثابت ہو جائے لائق امامت ہے؟ Next article
Rating 2.81/5
Rating: 2.8/5 (293 votes)
The comments are owned by the poster. We aren't responsible for their content.
show bar
Quick Menu