• Qur'an

    In Qur'an section, we will upload translations of Qu'an in different languages. The best Urdu translation of Qur'an is "Kanzul Iman", Alhamdulillah it has been translated in many languages of the world. In this section you can also read online the great Tafaseer (Commentary) of Qu'ran, including TAFSEER-E-NAEEMI and others.

    more »

     
  • Hadith

    In Hadith section, you will be able to read online the different collections of Hadith, translation and commentary on Hadith (Sharha). We will try to upload upload Hadith with Urdu translations and Urdu Sharha of Hadiths, in scanned and unicode format, In Sha Allah.

    more »

     
  • Fiqh

    Fiqh section contains big collection of Fatawa written by Sunni Ulema (Scholars of Islam). Alhamdulillah most of the fatawa collections are brought online for the first time. You can find solution of any issue as per the guidance of Qur'an and Sunnah. It includes, Fatawa Ridawiyyah, Fatawa Amjadiyyah, Fatawa Mustafviyyah and a lot more.

    more »

     
  • Dedication

    This website is particularly dedicated to the Revivalist of Islam in the 14th century, i.e. Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi Alaihir Rahmah. We want to bring online the uttermost research work being carried out over his personality and works around the globe. For further details visit "Works on Alahazrat" Section

    more »

     
  • Books of Alahazrat

    Books written by Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi contain extensive research on various branches of Islamic arts & sciences. This website gives you an opportunity to explore this hidden treasure. You can dip into this sea of knowledge by visiting this section

    more »

     
  • Fatawa Ridawiyyah

    Fatawa Ridawiyyah is one of the greatest writtings of Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi. The new translated version of this historical Fatawa consists of 30 volumes and more than 21000 pages. Reading this fatawa with care and memorizing the principles mentioned therein, can take the reader to a big height in Islamic Jurisprudence.

    more »

     
  • Sunni Library

    - Sunni Library is a collection of core Islamic Literature. You can read online the great work and contribution of Sunni Islamic scholars worldwide in general and by the Scholars of Sub Continent in particular.

    more »

     
Login
Username:

Password:

Remember me



Lost Password?

Register now!
Main Menu
Themes

(2 themes)
Fiqh > Q. & Ans. > Imam / امامت > اگر امام کا جھوٹ بولنا ثابت ہو جائے لائق امامت ہے؟

اگر امام کا جھوٹ بولنا ثابت ہو جائے لائق امامت ہے؟

Published by Admin2 on 2012/7/21 (1065 reads)

New Page 1

مسئلہ نمبر ۶۲۲: ازبنگالہ سہلٹ موضع پیام مرسلہ جناب سورج میاں صاحب معرفت مولوی سلطان الدین ۱۳شعبان ۱۳۱۷ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ عمرو سے زید دربارہ جائداد مشترک فیہ بینھما نزاع مقدمہ کچہری کیاعمرو فتح یاب ہُوا زید اس گاؤں کا امام ہے اب عمرو نے بوجہ تعصب ومخاصمت کے تمام اس کے مقتدیوں کو کہا کہ زید نے کچہری میں واسطے فتحیابی اپنے مقدمہ کرکے جھوٹ بولا تم لوگ اب اسکے پیچھے نماز مت پڑھو وہ اب امامت کے قابل نہیں رہا، تب مقتدیوں نے عمرو سے کہا کہ تم اس کے جھوٹ بولنے کا کوئی ثبوت پیش کرو ہنوز کوئی شاہد پیش نہیں کیا گیا،دعوٰی بلا دلیل ہے اور آج تک کبھی زید نے جھوٹ کلمہ اپنی زبان سے نہ نکالا اور نہ کسی نے اس پر دروغ گوئی کا کبھی شک کیا ،اگر بالفرض اس کی کذب گوئی پر کوئی گواہ ثابت ہوجائے تو زید قابلِ امامت رہے گا یا نہیں؟ اس کے پیچھے نماز ہوگی یا نہیں؟بینواتوجروا

الجواب: نماز اس کے پیچھے ہوجانے میں تو اصلاً شبہ نہیں بحدیث

صلواکل بر وفاجر(ف) اورکچہری میں مقدمہ ہار جانے سے جھوٹا ہونا ثابت نہیں ہوتا،

ف:حدیث کےالفاظ تفصیلاً یوں ہیں:صلواخلف کل بر وفاجر صلواعلی کل بر وفاجر وجاھدوا مع کل بر وفاجر۔ نذیر احمد سعیدی

کچہریوں میں ہزاروں بار جھوٹے سچّے اورسچّے جھوٹے ٹھہرتے ہیں، انگریزی کچہریاں تو شرع مطہر سے علاقہ رکھتی ہی نہیں بلکہ یہاں کے اسلامی محکمے ہی پوری پابندی شرع سے صراحۃً کنارہ گزیں ، جہاں کامل شرعی عدالتیں تھیں وہاں بھی باآنکہ قاضی شرع جس کے خلاف حکم فرمادے اُسے فقہاء دفع تناقض کے لئے صار مکذبا شرعاًلکھتے ہیں مگر کسی مدعی یا مدعا علیہ کو صرف اس بنا پر کاذب وفاسق ومرتکب کبیرہ نہیں کہہ سکتے کہ حکمِ حاکم بنظرِ ظاہر ہوتاہے اُس سے واقع میں کذب لازم نہیں آتا۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

انما انا بشر وانکم تختصمون الی ولعل بعضکم ان یکون الحن بحجتہ من بعض فاقضی لہ علی مانحوما اسمع منہ فمن قضیت لہ بشیئ من حق اخیہ فلا یاخذنہ فانما اقطع قطعۃ من النار۱؎۔ رواہ الشیخان عن ام سلمۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔میں ایک انسان ہوں اور تم میرے پاس اپنے مقدمات لے کر آتے ہو ممکن ہے تم میں سے کوئی آدمی دلیل پیش کرنے میں ہوشیار ہو اور دلیل کی وجہ سے دوسرے پر غالب آجائے اور میں دلائل سننے کے بعد اس کے مطابق فیصلہ کردوں ،تو جس کے حق میں فیصلہ ہوا ہو وہ اس کو نہ لے کیونکہ وہ ایک آگ کا ایک ٹکڑا ہے ۔اسے بخاری ومسلم نے حضرت ام سلمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے روایت کیا۔(ت)

 (۱؎ صحیح البخاری    باب من اقام البینۃ بعد الیمین    مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی    ۲/۱۰)

علاہ بریں بعض وقت آدمی کسی شبہ یا سہو یا جہل کے باعث اپنے آپ کو حق پر جان کر دعوٰی یا جواب دہی کرتا ہے تو بات واقع میں اگرچہ خلاف ہے مگر اس نے قصدِ کذب نہ کیا حکمِ فسق اس پر نہ ہوا،

ومثل ذلک کثیرفی خصومات الصحابۃ رضی اﷲ تعالٰی عنھم بل ھوالمتعین فیھم ۔اس کی مثالیں مقدمات ِ صحابہ میں بہت ہیں بلکہ یہی ان میں متعین ہیں۔(ت)

علاوہ بریں جب آدمی کا حق مارا جاتا ہو اور وُہ بغیر کسی ایسے اظہار کے جوبظاہر خلاف واقع ہے حاصل نہ ہوسکتا ہو تو اپنے احیائے حق کے لئے ایسی بات کا بیان شرعاً جائز ہے اگر چہ سامع اُسے کذب پر محمول کرے۔درمختار میں ہے:الکذب مباح لاحیاء حقہ ودفع الظلم عن نفسہ ۱؎ الخ وتمام تحقیقہ فی ردالمحتار عن تبیین المحارم عن الامام حجۃ الاسلام۔اپنے حق کے حصول اور اپنے آپ سے ظلم کو دُور کرنے کے لئے کذب مباح ہے الخ اور اس کی پُوری تفصیل امام حجۃ الاسلام کی تبیین المحارم کے حوالے سے ردالمحتار میں ہے۔(ت)

 (۱؎ درمختار    فصل فی البیع من کتاب الحظروالاباحت    مطبوعہ مجتبائی دہلی    ۲/۲۵۴)

بالجملہ صورت مذکورہ میں صرف بیان مدعا علیہ کوئی چیز نہیں اگر کسی گواہ سے بھی ثابت ہو کہ زید نے اپنے دعوٰی یا تائید ِ دعوٰی میں کئی بات خلاف کہی تواس سے واقعی کاذب وفاسق ہونا ثابت نہیں ہوتا،ہاں اگر شہادتِ شرعیہ سے زید کا کذاب فاسق بے حرمت ہونا پایہ ثبوت کو پہنچے تو بے شک اُسے امام بنانا ممنوع اور اس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ ہوگا

کما ھوحکم الفاسق (جیسا کہ فاسق کا حکم ہے۔ت) واﷲ تعالٰی اعلم۔


Navigate through the articles
Previous article مردے نہلانے اور قرآن پر اجرت لینے والی کی امامت؟ سود خور اور رشوت خور کے پیچھے نماز کیسی ہے؟ Next article
Rating 2.84/5
Rating: 2.8/5 (286 votes)
The comments are owned by the poster. We aren't responsible for their content.
show bar
Quick Menu