• Qur'an

    In Qur'an section, we will upload translations of Qu'an in different languages. The best Urdu translation of Qur'an is "Kanzul Iman", Alhamdulillah it has been translated in many languages of the world. In this section you can also read online the great Tafaseer (Commentary) of Qu'ran, including TAFSEER-E-NAEEMI and others.

    more »

     
  • Hadith

    In Hadith section, you will be able to read online the different collections of Hadith, translation and commentary on Hadith (Sharha). We will try to upload upload Hadith with Urdu translations and Urdu Sharha of Hadiths, in scanned and unicode format, In Sha Allah.

    more »

     
  • Fiqh

    Fiqh section contains big collection of Fatawa written by Sunni Ulema (Scholars of Islam). Alhamdulillah most of the fatawa collections are brought online for the first time. You can find solution of any issue as per the guidance of Qur'an and Sunnah. It includes, Fatawa Ridawiyyah, Fatawa Amjadiyyah, Fatawa Mustafviyyah and a lot more.

    more »

     
  • Dedication

    This website is particularly dedicated to the Revivalist of Islam in the 14th century, i.e. Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi Alaihir Rahmah. We want to bring online the uttermost research work being carried out over his personality and works around the globe. For further details visit "Works on Alahazrat" Section

    more »

     
  • Books of Alahazrat

    Books written by Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi contain extensive research on various branches of Islamic arts & sciences. This website gives you an opportunity to explore this hidden treasure. You can dip into this sea of knowledge by visiting this section

    more »

     
  • Fatawa Ridawiyyah

    Fatawa Ridawiyyah is one of the greatest writtings of Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi. The new translated version of this historical Fatawa consists of 30 volumes and more than 21000 pages. Reading this fatawa with care and memorizing the principles mentioned therein, can take the reader to a big height in Islamic Jurisprudence.

    more »

     
  • Sunni Library

    - Sunni Library is a collection of core Islamic Literature. You can read online the great work and contribution of Sunni Islamic scholars worldwide in general and by the Scholars of Sub Continent in particular.

    more »

     
Login
Username:

Password:

Remember me



Lost Password?

Register now!
Main Menu
Themes

(2 themes)
Fiqh > Q. & Ans. > Imam / امامت > امام غیرتحقیق شدہ گناہ میںشامل ہو تو اقتداء کا حکم

امام غیرتحقیق شدہ گناہ میںشامل ہو تو اقتداء کا حکم

Published by Admin2 on 2012/7/22 (956 reads)

New Page 1

مسئلہ نمبر ۶۲۷: ازگورا بازار    ۲۲جمادی الاولٰی۱۳۱۸ھ

نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ حافظ کریم بخش امام مسجد گورا بازار یتیموں کا مال پوشیدہ لے جانے میں شریک ہوئے اور اقرار بھی کیا اور ماسوا اس کے اور کچھ بھی نہیں اس سبب سے مقتدیوں نے اقتداکرناچھوڑ دیا اور امام دوسرے کی اقتدا کی تب امام اوّل ایک مولوی کو بلا کر لایا اور کچھ دے کر اور یہ بھی سنا گیا کہ آٹھ آنہ ماہواری بھی دینے کا اقرار کیا ،مولوی صاحب سے کچھ بیان کرایا اور اس نے کچھ حق بھی بیان کیااور کچھ طرف داری بھی کی ،آیا مولوی صاحب اس آیت کے حکم میں داخل ہوئے یا نہیںولاتشترو باٰیتی ثمناقلیلا،اورمولوی صاحب نے مقتدیوں کو سمجھایا اوران کی امامت قائم کرادی اور امام نے مقتدیوں سے معافی چاہی مقتدیوں نے دونوں اماموں کو قائم رکھا اورامام اول کی خطا مقتدیوں کے معاف کرنے سے یتیموں کی حق تلفی جو کی وہ بھی معاف ہوئی یا نہیں یا امام اوّل کو یتیموںکا حق دینا پڑے گا اوردلوانا پڑے گا یا نہیں، اور ایک آدمی خوش الحانی کو ضروریات سے جاننے والا ہے امام کی آیایہ شرط ہے ازروئے شرع شریف کے یا نہیں؟اور ایک شخص پابندی نماز نہیں کرتا ہے فارسی میں دخل بہت ہے وہ امام اوّل کو چاہتے ہیں کہ یہ رہے اور دوسرے کو نہیں چاہتے ،اور امام دوسرے کی حقیقت یہ ہے کہ علم حدیث و تفسیر وفقہ واصولِ عربی میں دخل ہے اب اقتدا واسطے مقتدیوں کے کس کی امامت افضل اور بہتر ہے اور عالم کے پیچھے نماز پڑھنا ایسی ہے جیسے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے پیچھے پڑھی، آیا اس کا ثبوت شرع شریف میں ہے یا نہیں؟ اور امام اول کی اقتداء ابھی تک بعض لوگ مکروہ جانتے ہیں ۔بینواتوجروامع حوالہ کتاب۔

الجواب: پرایا مال بے اذن شرعی لینا چوری اور گناہِ کبیرہ ہے،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں

لایسرق  السارق حین یسرق وھومومن ۱؎چور چوری کرتے وقت ایمان سے الگ ہوجاتا ہے ،

 (۱؎صحیح البخاری    کتاب الاشربہ الخ        مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی         ۲/۸۳۶)

اور یتیموں کا مال ناحق لینا سخت تر کبیرہ ہے،اﷲ تعالٰی فرماتا ہے:ان الذین یاکلون اموال الیتامٰی ظلما انمایاکلون فی بطونہم نارا وسیصلون سعیرا۲؎۔جو لوگ یتیموں کا مال ناحق کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹ میں نری آگ کھاتے ہیں اور عنقریب دوزخ میں جائیں گے۔

 (۲؎ القرآن        ۴/۱۰)

یتیموں کا حق کسی کے معاف کئے معاف نہیں ہوسکتا یہاں تک کہ خود یتیم کا دادا یا ماں کسی نابالغ کے ماں باپ اس کا حق کسی کو معاف کردیں ہر گز معاف نہ ہوگا

فان الولایۃ للنظر لاللضرر (کیونکہ ولایت نگرانی کے لئے حاصل ہوتی ہے نقصان دینے کے لئے نہیں۔ت)بلکہ خود یتیم ونابالغ بھی معاف نہیں کرسکتے نہ ان کی معافی کا کچھ اعتبار ہے

للحجرالتام عماھوضرر (کیونکہ نقصان دہ معاملہ میں تصرف کرنے سے انہیں مکمل روک دیا گیا ہے۔ت) محض یتیموں کا حق ضرور دینا پڑے گا اور جو نکلوا سکتا ہے اسے چاہیے کہ ضرور دلادے ،ہاں یتیم بالغ ہونے کے بعد معاف کرے تو اس وقت معاف ہوسکے گا۔مقتدیوں نے کہ ایسی حرکات نشائستہ کے باعث امام اول کے پیچھے نماز پڑھنی چھوڑ دی بہت اچھا کیا انھیں اسی کا حکم تھا

کما حققہ فی الغنیۃ عن فتاوی الحجۃ واقرہ فی ردالمحتار وقد تکر ربیانہ فی فتاوٰنا (جیسا کہ فتاوٰی حجہ کے حوالے سے غنیـہ میںاس کی تحقیق کی ہے اور ردالمحتار میں اسے برقرار رکھا۔اس مسئلہ کا بیان ہمارے فتاوٰی میں متعدد جگہ پر موجود ہے۔ت)جس شخص نے کچھ لے کر بعض ناحق باتیں امامِ اوّل کی طرفداری کے حق میںملادیں وہ ضرور آیہ کریمہولا تشترو باٰیتی ثمناً قلیلا ۱؎

اور آیہ کریمہ

لا تلبسوا الحق بالباطل۲؎

کا موردہوا،

 (۱؎ القرآن        ۲/۴۱ )            ( ۲؎ القرآن         ۲/۴۲)

امام کے لئے خوش الحانی کچھ ضرورنہیں جو اسے ضروری و شرط بتائے،شرع مطہر پر افتراء کرتا ہے، بلکہ خوش الحانی بعض وقت مضر ہوتی ہے کہ اس کے سبب آدمی اتراتا ہے یا کم سے کم اتنا ہوتا ہے کہ نماز میں خشوع وخضوع کے بدلے اپنے الحان بنانے کا خیال رہتا ہے۔

فتاوٰی قاضی خان و فتاوٰی عالمگیری میں ہے:لا ینبغی للقوم ان یقدموا فی التراویح الخوشخوان ولکن یقد موا الدرستخوان فان الامام اذاقرأبصوت حسن یشغلہ عن الخشوع والتدبروالتفکر۳؎۔قوم کے لئے ایسے شخص کو تراویح میں امام بنانا جو خوش الحان ہو مناسب نہیں البتہ درست پڑھنے والے کو امام بناسکتے ہیں کیونکہ امام جب قرأت کرے گا تو اس کو اچھی آواز خشوع ،تدبراورتفکر سے غافل کردے گی۔(ت)

 (۳؎ فتاوٰی ہندیہ     فصل فی التراویح    مطبوعہ نورانی کتب خانہ پشاور    ۱/۱۱۶)

امامت عالم کاخاص حق ہے اس کے ہوتے ہوئے دوسرے کوترجیح نہیں جبکہ وہ عالم صحیح خواں و صحیح العقیدہ ہو، فاسق نہ ہو۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان سرکم ان تقنل صلاتکم فلیؤمکم علماؤکم فانھم وفدکم فیمابینکم وبین ربکم ۴؎۔رواہ الطبرانی فی الکبیر عن مرثد بن ابی مرثدالغنوی رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔اگر تمہیں اپنی نمازوں کا قبول ہونا پسند ہو تو چاہئے کہ تمہارے علما ء تمہاری امامت کریں وہ تمہارے واسطہ سفیر ہیں تمہارے اور تمہارے رب عزوجل کے درمیان ۔اس کو طبرانی نے المعجمالکبیر میں حضرت مرثد بن ابی الغنوی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔(ت)

 (۴؎ المعجم الکبیر    مروی عن مرثد الغنوی    مطبوعہ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت    ۲/۳۲۸)

نوٹ: اصل کتاب میں فلیؤ مکم علماؤکم کی جگہ فلیؤمکم خیارکمہے۔    نذیر احمد سعیدی

خاص یہ لفظ کہ عالم کے پیچھے نماز ایسی ہے جیسے نبی اکرم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کے پیچھے کسی حدیث میں نظر سے نہیں گزری ،ہاں یہ صحاح کی حدیث ہے کہ:

العلماء ورثۃ الانبیاء۱؎ (علماء انبیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام کے وارث ہیں)

 (۱؎ صحیح البخاری    باب العلم قبل العلم والعمل الخ    مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی    ۱/۱۶)

اور ہدایہ میں ہے:من صلی خلف عالم تقی فکانماصلی خلف نبی۲؎جس نے کسی عالم متقی کے پیچھے نماز پڑھی گویا نبی کے پیچھے پڑھی۔

 (۲؎ الہدایہ        باب الامامۃ    مطبوعہ المکتبۃ العربیہ کراچی        ۱/۱۰۱)

لکن لم یعرفہ المخرجون وقال الزیعلی ھوغریب (لیکن اصحابِ تخریج کے ہاں یہ حدیث معروف نہیں امام زیلعی نے اسے غریب قرار دیاہے۔ت)

امام اول اپنی ا ُس حرکت سے ضرور فاسق ہوا اور فاسق کے پیچھے نماز ضرور مکروہ ہے جبکہ سچی توبہ نہ کرے اور مال لینے والے کی توبہ بغیر مال واپس دئے ہرگز صحیح نہیں تو جب تک وہ یتیموں کا حق نہ پھیرے نماز اس کے پیچھے بیشک مکروہ۔


Navigate through the articles
Previous article سود خور اور رشوت خور کے پیچھے نماز کیسی ہے؟ ندویوں ﴿ندوہ والوں﴾ کے پیچھے نماز کا حکم؟ Next article
Rating 2.69/5
Rating: 2.7/5 (245 votes)
The comments are owned by the poster. We aren't responsible for their content.
show bar
Quick Menu