• Qur'an

    In Qur'an section, we will upload translations of Qu'an in different languages. The best Urdu translation of Qur'an is "Kanzul Iman", Alhamdulillah it has been translated in many languages of the world. In this section you can also read online the great Tafaseer (Commentary) of Qu'ran, including TAFSEER-E-NAEEMI and others.

    more »

     
  • Hadith

    In Hadith section, you will be able to read online the different collections of Hadith, translation and commentary on Hadith (Sharha). We will try to upload upload Hadith with Urdu translations and Urdu Sharha of Hadiths, in scanned and unicode format, In Sha Allah.

    more »

     
  • Fiqh

    Fiqh section contains big collection of Fatawa written by Sunni Ulema (Scholars of Islam). Alhamdulillah most of the fatawa collections are brought online for the first time. You can find solution of any issue as per the guidance of Qur'an and Sunnah. It includes, Fatawa Ridawiyyah, Fatawa Amjadiyyah, Fatawa Mustafviyyah and a lot more.

    more »

     
  • Dedication

    This website is particularly dedicated to the Revivalist of Islam in the 14th century, i.e. Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi Alaihir Rahmah. We want to bring online the uttermost research work being carried out over his personality and works around the globe. For further details visit "Works on Alahazrat" Section

    more »

     
  • Books of Alahazrat

    Books written by Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi contain extensive research on various branches of Islamic arts & sciences. This website gives you an opportunity to explore this hidden treasure. You can dip into this sea of knowledge by visiting this section

    more »

     
  • Fatawa Ridawiyyah

    Fatawa Ridawiyyah is one of the greatest writtings of Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi. The new translated version of this historical Fatawa consists of 30 volumes and more than 21000 pages. Reading this fatawa with care and memorizing the principles mentioned therein, can take the reader to a big height in Islamic Jurisprudence.

    more »

     
  • Sunni Library

    - Sunni Library is a collection of core Islamic Literature. You can read online the great work and contribution of Sunni Islamic scholars worldwide in general and by the Scholars of Sub Continent in particular.

    more »

     
Login
Username:

Password:

Remember me



Lost Password?

Register now!
Main Menu
Themes

(2 themes)
Fiqh > Q. & Ans. > Imam / امامت > روافض کے ساتھ رشتہ داریاں رکھنے والے کی امامت؟

روافض کے ساتھ رشتہ داریاں رکھنے والے کی امامت؟

Published by Admin2 on 2012/7/25 (1062 reads)

New Page 1

مسئلہ ۶۶۴: ۸ ذی الحجہ ۱۳۲۹ھ: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں ایک شخص مسجد اہلسنت وجماعت کا امام اور وہ بھی مدعی ہے کہ میں سنی ہوں مگر اس کی رشتہ داری وقرابت روافض سے ہوئی ہے ، اس کی پھُپھاں بھی روافض کو منسوب ہوئیں اور اس کی ہمشیر گان کے روافض سے نکاح ہوئے اور اس نے اپنا نکاح بھی روافض میں کیا ایسی حالت میں اس کا دعویٰ قبول ہوگا یا نہیں، تقیہ جو روافض کا شعار ہے اور اس کے ذریعہ سے اہلسنت کے عبادات کو ضائع کرنا باعث نجات خیال کرتے ہیں محمول ہو کہ ایسے شخص کے پیچھے اہلسنت کو نماز پڑھنا جائز ہے یانہیں ، بفرض محال اس کے دعوی کو سچ سمجھا جائے اور اس کو سنی خیا ل کیا جائے تو نکاح اس کا اور اس کی ہمشیرگان کا صحیح ہوا یا نہیں، اور جو نمازیں اس کے پیچھے پڑھیں اس کا اعادہ ضروری ہے یا نہیں ؟ بینوا توجروا

الجواب: اگر چہ رافضیوں کے یہاں بیاہت کرنے سے خود اس شخص کا خواہی نہ خواہی رافضی ہوناواضح نہیں ہوتا کہ بعض احمق نادان جاہل سنی بھی اس بلائے عظیم میں محض اپنی جہالت سے مبتلا ہیں اور بعض وہ بھی ہیں کہ اسے برا سمجھتے ہیں اور پھر اپنی اگلی رشتہ داریوںوغیرہا بیہودہ وجوہ کے سبب اس میں مبتلا ہوتے ہیں اور پُھپھیوں بہنوں کے نکاح میں وہ بھی عذر کرسکتا ہے کہ یہ فعل اس کے باپ دادا کا ہے بلکہ شاید اپنے نکاح میں بھی یہی کہے کہ باپ نے کردیا اور ایسی وجو سے کسی کے قلب و عقیدہ پر حکم نہیں لگا سکتے، اور جب وہ اپنے آپ کو سنی کہتا ہے اور اس کی کوئی بات عقیدہ اہلسنت کے خلاف نہیں تو بدگمانی کر کے رافضی ٹھہرادینے کی اجازت نہیں۔ اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے:

ولا تقولوالمن القی الیکم السلام لست مومنا۱؎۔اور جو تمھیں سلام کرے اس سے یہ نہ کہو کہ تو مومن نہیں۔

 (۱؎ القرآن            ۴/۹۴)

رسول اﷲ صلی اﷲ تعا لیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں :افلا شققت عن قلبہ ۲؎( کیا نونے اس کا دل پھاڑ کر دیکھ لیا تھا۔ت)

(۲؎ مسند احمد بن حنبل    مروہ عن اسامہ بن زید    مطبوعہ دارالفکر بیروت    ۵/۲۰۷)

مگر امام بنانے کےلئے فقط سنی تصور کرنا ہی کافی نہیں بلکہ فاسق معلن نہ ہونا ضرور ہے اس کی حالت دیکھی جائے اگر رافضیوں سے میل جول خلا ملا دوستی اتحاد کے برتاؤ کرتاہے تو اگر رافضی نہیں تو کم از کم سخت فاسق ہے اور فاسق کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی اور اسے امام بنانا گناہ ، اور جو نمازیں اس کے پیچھے پڑھی ہوں ان کا پھیرنا واجب

کما فی فتاوی الحجۃ والغنیۃ وغیرھما من الاسفار ا لکثیرۃ وقد حققناہ فی النھی الاکید ( جیسا کہ فتاوی الحجہ ، غنیـہ اور دیگرمتعدد کتب میں ہے ، اور ہم نے اس کی تحقیق النہی الاکید میں کی ہے ۔ ت) اور اگر باوصف ان بیاہتوں کے ان لوگوں سے بالکل جدا ہے تو اسے بتایا جائے کہ آج کل کے تبرائی رافضی علی العموم کافر و مرتد ہیں اور ان سے نکاح مرد کا ہو یا عورت کا محض باطل ہے اور اس میں قربت زنائے خالص اور اولاد اولاد الزنا ہے ، یوں نہ سمجھے تو اسے رسالہ ردالرفضہ دکھایا جائے جس میں بکثرت کتب معتمدہ کی صاف تصریحوں سے کفر ثابت کیا گیا ہے اگرپھر بھی نہ مانے تو متمروسرکش فاسق ہوگا اور رافضیہ عورت کے رکھنے سے زناکار ہوگا اور اسے امامت سے معزول کرنا واجب ہوگا اور اگر جاہل نہیں بلکہ جانتا ہے کہ وہ مرتد ہے اور مرتد مرد خواہ عورت کا نکاح کسی سے نہیں ہوسکتا پھر اس عورت کو جدا نہیں کرتا آپ ہی فاسق وزانی اور امامت سے واجب العزل ہے اور اگر رافضیوں کے عقائد کفر یہ خالص پر مطلع ہے اور پھر ان کو مسلمان جانتا ہے جب توفسق درکنار خود کفر ہے ۔ بزازیہ و مجمع الانہر ودرمختاروغیرہا میں ہے :

من شک فی کفرہ وعذابہ فقد کفر ۳؎( جس نے اس کے کفر اور عذاب میں شک کیا وہ خود کافر ہوگیا ت) واﷲ تعالیٰ اعلم

 (۳؎ درمختار        باب المرتد         مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی    ۱/۳۵۶)


Navigate through the articles
Previous article وہابی کے لڑکے کے پیچھے تراویح پڑھنا کیسا ہے؟ دو بہنیں ایک کےنکاح میں ہوںاسکےبیٹےکی امامت کیسی Next article
Rating 2.68/5
Rating: 2.7/5 (246 votes)
The comments are owned by the poster. We aren't responsible for their content.
show bar
Quick Menu