• Qur'an

    In Qur'an section, we will upload translations of Qu'an in different languages. The best Urdu translation of Qur'an is "Kanzul Iman", Alhamdulillah it has been translated in many languages of the world. In this section you can also read online the great Tafaseer (Commentary) of Qu'ran, including TAFSEER-E-NAEEMI and others.

    more »

     
  • Hadith

    In Hadith section, you will be able to read online the different collections of Hadith, translation and commentary on Hadith (Sharha). We will try to upload upload Hadith with Urdu translations and Urdu Sharha of Hadiths, in scanned and unicode format, In Sha Allah.

    more »

     
  • Fiqh

    Fiqh section contains big collection of Fatawa written by Sunni Ulema (Scholars of Islam). Alhamdulillah most of the fatawa collections are brought online for the first time. You can find solution of any issue as per the guidance of Qur'an and Sunnah. It includes, Fatawa Ridawiyyah, Fatawa Amjadiyyah, Fatawa Mustafviyyah and a lot more.

    more »

     
  • Dedication

    This website is particularly dedicated to the Revivalist of Islam in the 14th century, i.e. Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi Alaihir Rahmah. We want to bring online the uttermost research work being carried out over his personality and works around the globe. For further details visit "Works on Alahazrat" Section

    more »

     
  • Books of Alahazrat

    Books written by Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi contain extensive research on various branches of Islamic arts & sciences. This website gives you an opportunity to explore this hidden treasure. You can dip into this sea of knowledge by visiting this section

    more »

     
  • Fatawa Ridawiyyah

    Fatawa Ridawiyyah is one of the greatest writtings of Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi. The new translated version of this historical Fatawa consists of 30 volumes and more than 21000 pages. Reading this fatawa with care and memorizing the principles mentioned therein, can take the reader to a big height in Islamic Jurisprudence.

    more »

     
  • Sunni Library

    - Sunni Library is a collection of core Islamic Literature. You can read online the great work and contribution of Sunni Islamic scholars worldwide in general and by the Scholars of Sub Continent in particular.

    more »

     
Login
Username:

Password:

Remember me



Lost Password?

Register now!
Main Menu
Themes

(2 themes)
Fiqh > Q. & Ans. > Imam / امامت > دو بہنیں ایک کےنکاح میں ہوںاسکےبیٹےکی امامت کیسی

دو بہنیں ایک کےنکاح میں ہوںاسکےبیٹےکی امامت کیسی

Published by Admin2 on 2012/7/25 (983 reads)

New Page 1

مسئلہ ۶۶۶: ۸ ربیع الاول    ۱۳۳۱ھ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک شخص نے اپنا نکاح ایک عورت سے کیا کچھ عرصہ بعد اپنی عورت کی ہمشیرہ سے دوسرا نکاح کیا دونوں عورتیں اس کے پاس رہیں کچھ مدت کے بعد اس دوسری سے ایک لڑکا پیدا ہوا جب وہ بالغ ہو اس نے کلام مجید پڑھا اب اس کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟

الجواب: یہ لڑکا ولد الحرام ہے ولد االزنا نہیں اسے حرامی نہیں کہہ سکتے کہ عرف میں حرامی ولد الزنا کو کہتے ہیں اور یہ شرعاً اپنے اسی باپ کا بیٹا ہے اس کے پیچھے نماز میں حرج نہیں، ہاں اگر جماعت کو اس کے ولد حرام ہونے کے باعث اس کے پیچھے نماز پڑھنے سے نفرت ہو تو اس کی امامت مکروہ ہوگی کہ وجہ تقلیل جماعت ہوگی مگر اس صورت میں کہ یہ لڑکا سب حاضرین سے زیادہ مسائل نماز وطہارت کا علم رکھتا ہو تو اسی کی امامت اولیٰ ہے اور اب اگر عوام کو نفرت ہو تو انھیں سمجھا یا جائے کہ ان کی یہ نفرت خلاف حکم و بے محل و بے جا ہے یہ تو یہ اگر کوئی ولد الزنا بھی ہو تو جب حاضرین سے علم میں زائد ہو وہی مستحق امامت ہے ۔

عالمگیر یہ میں ہے:

ان تزوجھما فی عقد تین فنکاح الاخیرۃ فاسدۃ ویجب علیہ ان یفار قھما وان فارقھا بعد الدخول فعلیھا العدۃ ویثبت النسب ۱؎ (ملخصاً)اگر دو بہنوں کا کسی نے دوعقدوں میں نکاح کیا تو دوسرانکاح فاسد ہوگا اس پر اس آخری کی تفریق واجب ہوگی اگر اس نے دخول کے بعد تفریق کی تو اس خاتون پر عدت لازم ہوگی اور نسب ثابت ہوجائے گا۔ ملخصاً (ت)

 (۱؎ فتاوٰی ہندیۃ        القسم الثالث المربات بالرضاع        مطبوعہ نورانی کتب خانہ پشاور    ۱/۲۷۷)

ہدایہ میں ہے :یکرہ تقدیم العبد لانہ لا یتفرغ للتعلم و الاعرابی لان الغالب فیھم الجہل وولد الزنالانہ لیس لہ اب یشفقہ فیغلبہ علیہ الجھل ولان فی تقدیم ھؤلاء تنفیرالجماعۃ فیکرہ ۱؎ (ملخصا)غلام کی تقدیم مکروہ ہے کیونکہ اسے حصول علم کے لئے وقت نہیں ملتا ، اور اعرابی کی تقدیم بھی مکروہ ہے کیونکہ اکثرطور پر یہ لوگ جاہل ہوتے ہیں ، ولد زنا کی امامت اس لئے مکروہ ہے کہ اس کا والد شفیق نہیں جو تعلیم کا ا نتظام کرے ، ایسے افراد اکثرطور پر جاہل رہتے ہیں اور ان کی تقدیم سے لوگوں کو جماعت میں شمولیت سے نفرت پیدا ہوگی لہٰذا انکو امام بنانا مکروہ ہے (ت)

 (۱؎ الہدایۃ        باب الامامۃ        مطبوعہ المکتبہ العربیہ کراچی        ۱/۱۰۱)

اختیار شرح مختار میں ہے:ان کان الاعرابی افضل من الحضری ، و العبد من الحر، وولد الزنا من ولد الرشدۃ والاعمی من البصیر فالحکم بالضد۲؎۔اگرا عرابی شہری سے ،غلام آزاد سے ، والدزنا ولد نکاح سے او رنابینا بینا افضل ہو تو حکم اس کے برعکس ہوگا۔ (ت)

 (۲؎ الاختیار لتعلیل المختار    باب الجماعۃ        مطبوعہ دار فراس للنشر والتوزیع         ۱/۵۸)

رداالمحتار میں ہے :نحوہ فی الشرح الملتقی للبھنسی وشرح درر البحارولعل وجہ ان تنفیر الجماعۃ بتقدیمہ یزول اذاکان افضل من غیرھ بل التنفیر یکون فی تقدیم غیرہ ۳؎۔شرح الملتقی للنبہنسی اور شرح دررالبحار میں ہے بھی اسی طرح ہے، ممکن ہے اس کی وجہ یہ ہو کہ جب وہ دوسرے سے افضل ہے تو اس کے امام بننے کی صورت میں جماعت سے لوگوں کی نفرت کا ازالہ ہوجائے گا بلکہ اس صورت میں دوسرے کو مقدم کرنا نفرت کا سبب بنے گا۔ (ت)

 (۳؎ ردالمحتار ،   باب الجماعۃ   مطبوعہ مصطفی البابی مصر        ۱/۴۱۴)

درمختار میں ہے:الاان یکون غیرالفاسق اعلم فھو اولٰی ۴؎۔مگر یہ فاسق کے علاوہ قوم سے زیادہ عالم ہو تو وہی امامت کے زیادہ لائق ہے (ت)

 (۴؎ درمختار         باب الجماعۃ     مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی        ۱/۷۳)

اسی میں ہے :لوام قوما وھم لہ کارھون ان الکراھۃ لفسادفیہ اولانھم احق بالامۃ منہ کرہ ذلک تحریما وان ھو احق لا والکراھۃ علیھم ۱؎ ۔ واﷲ تعالٰی اعلماگر کسی نے امامت کرائی حالانکہ لوگ اسے ناپسند کرتے تھے اگر کراہت خود اس میں کسی خرابی کی بنا پر ہو یااس بنا پر کہ دوسرے لوگ اس سے امامت کے زیادہ حقدار تھے دونوں صورتوں میں اس پر کراہت تحریمی ہوگی اگر وہ خود امامت کا زیادہ حقدار تھا تو اس پر کوئی کراہت نہ ہوگی اور لوگوں پر کراہت ہوگی۔ (ت)

 (؎ درمختار    باب الامامۃ        مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی    ۱/۷۳)


Navigate through the articles
Previous article روافض کے ساتھ رشتہ داریاں رکھنے والے کی امامت؟ داڑھی منڈانے والے کو امام بنانا کیسا ہے Next article
Rating 2.82/5
Rating: 2.8/5 (242 votes)
The comments are owned by the poster. We aren't responsible for their content.
show bar
Quick Menu