• Qur'an

    In Qur'an section, we will upload translations of Qu'an in different languages. The best Urdu translation of Qur'an is "Kanzul Iman", Alhamdulillah it has been translated in many languages of the world. In this section you can also read online the great Tafaseer (Commentary) of Qu'ran, including TAFSEER-E-NAEEMI and others.

    more »

     
  • Hadith

    In Hadith section, you will be able to read online the different collections of Hadith, translation and commentary on Hadith (Sharha). We will try to upload upload Hadith with Urdu translations and Urdu Sharha of Hadiths, in scanned and unicode format, In Sha Allah.

    more »

     
  • Fiqh

    Fiqh section contains big collection of Fatawa written by Sunni Ulema (Scholars of Islam). Alhamdulillah most of the fatawa collections are brought online for the first time. You can find solution of any issue as per the guidance of Qur'an and Sunnah. It includes, Fatawa Ridawiyyah, Fatawa Amjadiyyah, Fatawa Mustafviyyah and a lot more.

    more »

     
  • Dedication

    This website is particularly dedicated to the Revivalist of Islam in the 14th century, i.e. Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi Alaihir Rahmah. We want to bring online the uttermost research work being carried out over his personality and works around the globe. For further details visit "Works on Alahazrat" Section

    more »

     
  • Books of Alahazrat

    Books written by Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi contain extensive research on various branches of Islamic arts & sciences. This website gives you an opportunity to explore this hidden treasure. You can dip into this sea of knowledge by visiting this section

    more »

     
  • Fatawa Ridawiyyah

    Fatawa Ridawiyyah is one of the greatest writtings of Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi. The new translated version of this historical Fatawa consists of 30 volumes and more than 21000 pages. Reading this fatawa with care and memorizing the principles mentioned therein, can take the reader to a big height in Islamic Jurisprudence.

    more »

     
  • Sunni Library

    - Sunni Library is a collection of core Islamic Literature. You can read online the great work and contribution of Sunni Islamic scholars worldwide in general and by the Scholars of Sub Continent in particular.

    more »

     
Login
Username:

Password:

Remember me



Lost Password?

Register now!
Main Menu
Themes

(2 themes)
Fiqh > Q. & Ans. > Imam / امامت > وہابی المذیب جو سنی بنتا ہو اسے امام بنانا کیسا ہے؟

وہابی المذیب جو سنی بنتا ہو اسے امام بنانا کیسا ہے؟

Published by Admin2 on 2012/7/29 (979 reads)

New Page 1

مسئلہ ۷۱۷ : ازموضع کوتانہ ضلع میرٹھ مرسلہ شیخ وجیہ الدین احمد ومحمد عبد اﷲ خاں ومحمد واسمٰعیل خاں ۲۷ ربیع الاول شریف ۱۳۳۷ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین محمدی ومفیتان شرع احمدی حنفی المذہب اہلسنت وجماعت اس مسئلہ میں کہ ایک شخص وہابی فرقہ کا حنفی المذہب اہل سنت وجماعت کے محلہ کی مسجد کا ایک ماہ و چند روزسے پیش امام ہے اور اس کے باپ دادا بھی اسی فرقہ وہابیہ میں مرگئے ۔ حسن اتفاق سے اس مسجد میں دو عالم واعظ تشریف لائے اور وعظ میں حضرت رسول مقبول محبوب رب العالمین شفیع المذنبین صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی حمد وثنا بیان فرمائی اور امام مسجد نے ان کے پیچھے نماز پڑھنی ترک کردی اسی روز شب کو ایک شخص باشندہ محلہ نے اپنے مکان پر مولوی صاحبان نووارد سے مجلس مولود شریف کرائی۔ امام مسجد شامل نہ ہوا ، صبح کو بوقت ظہر دریافت کیا کہ تم مجلس مولود شریف کی نسبت کیا کہتے ہو؟ جواب دیا کہ اچھا کہتا ہوں، پھر کہا گیا تم اچھا کہتے ہو تو تم کیوں نہیں کرتے ہو؟ امام نے جواب دیا کہ میرے باپ دادا نے اس فعل کو نہیں کیا میں بھی نہیں کرتا، پھر کہا گیا کہ شب کو جو مجلس ہوئی تھی اس میں شامل کیوں نہ ہوئے؟ جواب دیا کہ وہاں پر قیام ونعت ہوتی ہے اس لئے میں شامل نہیں ہوا۔ پھر کہا گیا کہ نعت کے معنی حمد وثناء تعریف کے ہیں ۔ حضرت رسول کریم رحمۃ للعالمین کی تعریف سے کیوں بھاگتے ہو؟ کچھ جواب نہ دیا سکوت کیا ۱۵ ربیع الاولی۱۳۳۷ھ مقدسہ کو بعد نماز فجر بمواجہہ جملہ نمازیان مسجد امام سے کہا کہ جناب مولانا ومولوی حاجی قاری احمد رضا خاں صاحب کی تصنیفات سے یہ کتاب ''تجلی الیقین'' موجود ہے تمام و کمال انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام حضرت نبی کریم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی تعریف فرماتے ہیں تم حضرت کی تعریف ونعت سے کیوں گریز کرتے ہوں؟ جواب نہ دیا خاموش رہا؟ اس مبارک کتاب'' تجلی الیقین'' کے چند موقع پڑھ کر سنائے مگر کچھ اثر نہ ہوا اب حضور والا مفصل ومشرح تحریر فرمائیں کہ حنفی المذہب اہلسنت وجماعت کی نماز ایسے بد عقیدہ وہابی مذہب کے پیچھے جائز ہے یا نا جائز ہے بدلائل وبرہان قرآن شریف وحدیث شریف جواب مرحمت فرمائیں اﷲ جل شانہ نے حضور والا کی ذات ستودہ صفات کو مثل آفتاب عالمتاب کے روشن ومنّور کیا ہے اسی طرح تایوم القیامۃ روشن رکھے، مکرر عرض ہے کہ کمترین وجیہ الدین کا یا اور کسی باشندہ محلہ کا کوئی دنیاوی تعلق نہیں ہے نہ کسی کا کوئی عزیز امامت کے لائق ہے صرف بغضﷲ وحب ﷲ پر عمل ہے۔

الجواب:  بیان سوال سے ظاہر کہ وہ شخص وہابی بلکہ وہابیوں میں بھی اونچی چوٹی کا ہے ، وہابیہ کا اصل عقیدہ نعت اقدس سے جلنا ہے مگر مسلمانوں کو دھوکا دینے کے لئے یوں صاف نہیں کہتے جو اس نے کہی کہ '' وہاں نعت ہوتی ہے اس لئے شامل نہ ہوا'' رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم سے نفرت نہ کرے گا مگر کافر اورکافر کے پیچھے نماز محض باطل ، اگر مسلمان ہوتا نعت اقدس کو درست رکھتا ۔ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:من احب شینا اکثر ذکرہ۱؎۔ رواہ ابو نعیم ثم الدیلمی عن مقاتل ابن حیان عن داؤد ابن ابی ھند عن الشعبی عن ام المؤمنین الصدیقۃ رضی اﷲ تعالیٰ عنھا ثلاثتھم من رجال مسلم والاربعۃ۔جو کسی شی سے محبت رکھتا ہے اس کا ذکر زیادہ کرتا ہے اسے ابو نعیم پھردیلمی نے مقاتل بن حیان ، انھوں نے داؤد بن ہند ، انھوں نے شعبی سے ، انھوں نے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کیا ہے اس کے تینوں روای مسلم شریف کے اور اصحاب اربعہ کے رجال ہیں۔ (ت)(یعنی اسے بلند مرتبہ محدثین نے ان سے روایت کی ہے لہٰذا راوی معتمد ہیں۔ نذیر احمد)

(ا ؎ اتحاف السادۃ المتقین     بحوالہ ابی نعیم ثم الدیلمی،  فضیلۃ الشیخ ،  مطبوعہ دارالفکر بیروت ،   ۵/۲۰)

جسے محبت درکنار نفرت ہو ظاہر ہے کہ اسے حضور انور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم سے محبت نہیں پھر وہ مسلمان کیسے ہوسکتا ہے ، رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:لا یومن احدکم حتی اکون احب الیہ من والدہ وولدہ والناس اجمعین ۱؎۔ رواہ الائمۃ احمد والبخاری ومسلم والنسائی وابن ماجۃ عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ ۔تم میں سے کوئی شخص مسلمان نہیں ہوتا جب تک میں اسے اس کے ماں باپ اولاد اور تمام آدمیوں سے زیادہ پیارا نہ ہوں ۔ اسے ائمہ کرام امام احمد، بخاری ، مسلم ، نسائی ۔ اور ابن ماجہ نے حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے

 (۱؎ صحیح البخاری        باب حب الرسول صلی اﷲ علیہ وسلم من الایمان    مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی    ۱/۷)

''تجلی الیقین ''کے کلمات سن کر اثرنہ ہونا اور نعت شریف کے ان سوالوں پر خاموش رہنا اس کے دل کی دبی آگ کو اور ظاہر کررہاہے۔

قال اﷲ

قد بدت البغضاء من افواھھم وماتخفی صدورھم اکبر قد بینا لکم الایات ان کنتم تعقلون ۲؎۔اﷲ تعالیٰ نے فر مایا: دشمنی ان کے مونہوں سے ظاہر ہوگئی اور وہ جو ان کے سینوں میں (غیظ وعناد) چھپا ہے اور زیادہ ہے ہم نے تم پر نشانیاں کھول دیں اگر تمھیں عقل ہو۔ (ت)

 ( ۲؎ القرآن    ۳/۱۱۸)

بالجملہ وہ یقیناوہابی ہے اور وہابیہ قطعابے دین ،اور بے دین کے پیچھے نماز محض ناجائز۔

فتح القدیر میں ہے :روی محمد عن ابی حنیفۃ وابی یوسف رضی اﷲ تعالیٰ عنھما ان الصلاۃ خلف اھل الاھواء لاتجوز۳؎۔امام محمد نے امام ابو حنیفہ اور امام ابویوسف رضی اﷲ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا کہ اہل بدعت کے پیچھے نماز جائز نہیں ہے۔ (ت)

 (۳؎ فتح القدیر        باب الامامۃ    مطبوعہ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر    ۱/۳۰۴)

نماز درکنا ربنص قران عظیم اس کے پاس بیٹھنا حرام۔

  قال اﷲ تعالیٰ

واما ینسینک الشیطان فلا تقعد بعدالذکری مع القوم الظالمین۱؎۔واﷲ تعالٰی اعلم ۔ اﷲ تعالیٰ کا فرمان مبارک ہے: اور جو کہیں تجھے شیطان بھلادے تو یاد آنے پر ظالموں کے پاس مت بیٹھ (ت)

 (۱؎ القرآن        ۶/۶۸)


Navigate through the articles
Previous article امام کی حرکتیں اچھی نہ ہوں اسکی امامت کا حکم؟ اپنے بیٹے کا دوسرا نکاح کرنے والے کے پیچھے نماز Next article
Rating 3.00/5
Rating: 3.0/5 (285 votes)
The comments are owned by the poster. We aren't responsible for their content.
show bar
Quick Menu