• Qur'an

    In Qur'an section, we will upload translations of Qu'an in different languages. The best Urdu translation of Qur'an is "Kanzul Iman", Alhamdulillah it has been translated in many languages of the world. In this section you can also read online the great Tafaseer (Commentary) of Qu'ran, including TAFSEER-E-NAEEMI and others.

    more »

     
  • Hadith

    In Hadith section, you will be able to read online the different collections of Hadith, translation and commentary on Hadith (Sharha). We will try to upload upload Hadith with Urdu translations and Urdu Sharha of Hadiths, in scanned and unicode format, In Sha Allah.

    more »

     
  • Fiqh

    Fiqh section contains big collection of Fatawa written by Sunni Ulema (Scholars of Islam). Alhamdulillah most of the fatawa collections are brought online for the first time. You can find solution of any issue as per the guidance of Qur'an and Sunnah. It includes, Fatawa Ridawiyyah, Fatawa Amjadiyyah, Fatawa Mustafviyyah and a lot more.

    more »

     
  • Dedication

    This website is particularly dedicated to the Revivalist of Islam in the 14th century, i.e. Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi Alaihir Rahmah. We want to bring online the uttermost research work being carried out over his personality and works around the globe. For further details visit "Works on Alahazrat" Section

    more »

     
  • Books of Alahazrat

    Books written by Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi contain extensive research on various branches of Islamic arts & sciences. This website gives you an opportunity to explore this hidden treasure. You can dip into this sea of knowledge by visiting this section

    more »

     
  • Fatawa Ridawiyyah

    Fatawa Ridawiyyah is one of the greatest writtings of Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi. The new translated version of this historical Fatawa consists of 30 volumes and more than 21000 pages. Reading this fatawa with care and memorizing the principles mentioned therein, can take the reader to a big height in Islamic Jurisprudence.

    more »

     
  • Sunni Library

    - Sunni Library is a collection of core Islamic Literature. You can read online the great work and contribution of Sunni Islamic scholars worldwide in general and by the Scholars of Sub Continent in particular.

    more »

     
Login
Username:

Password:

Remember me



Lost Password?

Register now!
Main Menu
Themes

(2 themes)
Fiqh > Q. & Ans. > Imam / امامت > کیا متولی اپنی مسجد میں جسے چاہے امام کر سکتا ہے؟

کیا متولی اپنی مسجد میں جسے چاہے امام کر سکتا ہے؟

Published by Admin2 on 2012/7/31 (953 reads)

New Page 1

مسئلہ نمبر ۷۸۹: از راب گڈھ صدربازار بر دکان امیر بخش ٹیلر     مرسلہ شیخ طالب حسین  ۱۴ شوال بروز پنجشنبہ ۱۳۳۸ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان ِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ راب گڈھ میں دومسجدیں ہیں جن میں سے ایک مسجد کا متولی جو روزہ نماز کا پابند نہیں ہے اُس نے ایک پیش امام جو قوم کاصدیقی اور علم کا حافظ مولوی حکیم مقرر تھا اس کو متولی نے بلاوجہ الگ کردیا اور بجائے اس کے بلارائے مقتدیوں کے دوسرا امام جوصرف حافظ وقوم کا قصاب ہے اور ہنوزان کے یہاں پیشہ جاری ہے مقرر کردیا جس پر میں نے متولی صاحب سے پُوچھا کہ سابق پیش امام کس قصور پر علیحدہ کئے گئے تو متولیعبدالصمد صاحب نے بہت غصہ ے ساتھ جواب دیا کہ ہماری مسجد ہم جو چاہیں سو کریں مقتدی پوچھ نہیں سکتے ،ایسے امام کے پیچھے اورایسی مسجد میں نماز جائز ہے یا نہیں؟بینواتوجروا۔

الجواب: اگرپہلا امام معاذاﷲ بدمذہب ہو تو اُس کا معزول کرنا اشد ضروری تھا اور اگردوسرا بدمذہب ہو تو اس کامقررکرنا حرام ہوا، اور معزول کرنا لازم ہے،یوں ہی اُن میں جو قرآن مجید غلط پڑھتا ہو یا طہارت صحیح نہ کرتا ہو اُس کا معزول کرنا فرض ہے، ایک ہو یا دونوں،اور اگرصحت مذہب وقرأت وطہارت میں بقدرجوازِ نماز ہیں اور امام وظیفہ پاتا ہے تو بلا قصور پہلے کو معزول کرنا گناہ ہوا کہ بلا وجہ ایذائے مسلم کہلایعزل صاحب وظیفۃ بغیرجنحۃ ۱؎ ( کسی صاحب وظیفہ کو بغیر کسی گناہ کے معزول نہیں کیاجاسکتا۔ت)

 (۱؎ ردالمحتار ،  مطلب لایصح عزل صاحبِ وظیفہ    مطبوعہ مصطفی البابی مصر ،    ۳/۴۲۳)

اور متولی کا کہنا کہ مسجد ہماری ہے ہم جو چاہیں کریں محض باطل ہے،مسجدیں اﷲ عزوجل کی ہیں

ان المسٰجد ﷲ فلا تدعوامع اﷲاحدا۲؎ (یقینا مسجدیں اﷲ تعالٰی کی ہیں تو اﷲ کے ساتھ کسی کی بندگی نہ کرو۔ت)

(۲؎ القرآن ، ۷۲/۱۸)

اُس میں وہی کیا جائے گا جوبحکم شرع ہے اور اس کا یہ زعم باطل ہے کہ مقتدی پُوچھ نہیں سکتے بلکہ امام ومؤذن مقرر کرنے میں متولی کا اختیار نہیں جبکہ خود بانی مسجد اس کے اقارب میں نہ ہو امام ومؤذن کے نصب میں پہلا اختیار بانی پھر اس کی اولاد واقارب کا ہے اور دوسرااختیار مقتدیوں کاہے یہ بھی جبکہ جس کو بانی مقرر کرنا چاہتا ہے اور جسے مقتدی چاہتے ہیں دونوں یکساں ہوں، اور اگر جسے یہ چاہتے ہیں وہی شرعاً اولیٰ ہے تو انھیں کا اختیار مانا جائے گا متولی اس بارے میں کوئی چیز نہیں۔

دُرمختار (میں ہے) :البانی للمسجد اولی من القوم بنصب الامام والمؤذن فی المختار۱؎ (وکذاولدہ وعشیرتہ اولی من غیرھم اشباہ ۲؎اھ شامی)الااذاعین القوم اصلح ممن عینہ البانی ۳؎ (لان منفعۃ ذلک ترجع الیھم ،انفع الوسائل۴؎اھ ش)مختار قول کے مطابق امام اور مؤذن مقرر کرنے کا حق دیگر لوگوں کی بنسبت بانی مسجد کو زیادہ ہے(اسی طرح اسکی اولاد اورخاندان بھی دیگر حضرات سے زیادہ حقدار ہیں اھ شامی) البتہ اس صورت میں کہ جب قوم بانی مسجد سے اعلیٰ و صالح امام مقرر کرے تو ہی بہتر ہوگا، (کیونکہ اس کا نفع قوم کو پہنچے گاانفع الوسائل اھ ش)(ت)

 (۱؎ درمختار    کتاب الوقف فصل یراعی شرط الواقف فی اجارتہ     مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی    ۱/۳۹۰)

(۲؎ ردالمحتارکتاب الوقف فصل یراعی شرط الواقف فی اجارتہ / مصطفی البابی مصر     ۳/۴۵۴)

(۳؎ درمختار    کتاب الوقف فصل یراعی شرط الواقف فی اجارتہ /مطبع مجتبائی دہلی     ۱/۳۹۰)

(۴؎ ردالمحتار    کتاب الوقف فصل یراعی شرط الواقف فی اجارتہ /مصطفی البابی مصر    ۳/۴۵۴)

ور اگر امامت بلا وظیفہ ہے اور پہلا امام شرعاً اس دوسرے امام سے اولیٰ تھا تو متوفی نے دوہرا ظلم کیا راجح کو ہٹانا اور مرجوح ک وبڑھانا،اور دونوں برابر ہیں جب بھی بلاوجہ پہلے کو ایذا دہی کا مرتکب ہوا اور اگریہ دوسرا اولیٰ بایں معنی پہلے کے پیچھے نماز میں کچھ کراہت تھی اس کے پیچھے نہیںتو متولی نے اچھا کیا مقتدیوں کا اس پر اعتراض بے جا ہے نماز اس کے پیچھے ہی مطلقاً جائز ہے جبکہ مذہب وقرأت وطہارت واعمال صحیح ہوں، اورمسجد کو تو کوئی جرم ہی نہیں اس میں بہر حال جائز ہے ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔


Navigate through the articles
Previous article امام پر چوری کا شبہ ہو تو اسکے پیچھے نماز کا حکم سفر میں امام کے عقائد کی تصدیق کریں؟ Next article
Rating 2.94/5
Rating: 2.9/5 (297 votes)
The comments are owned by the poster. We aren't responsible for their content.
show bar
Quick Menu