• Qur'an

    In Qur'an section, we will upload translations of Qu'an in different languages. The best Urdu translation of Qur'an is "Kanzul Iman", Alhamdulillah it has been translated in many languages of the world. In this section you can also read online the great Tafaseer (Commentary) of Qu'ran, including TAFSEER-E-NAEEMI and others.

    more »

     
  • Hadith

    In Hadith section, you will be able to read online the different collections of Hadith, translation and commentary on Hadith (Sharha). We will try to upload upload Hadith with Urdu translations and Urdu Sharha of Hadiths, in scanned and unicode format, In Sha Allah.

    more »

     
  • Fiqh

    Fiqh section contains big collection of Fatawa written by Sunni Ulema (Scholars of Islam). Alhamdulillah most of the fatawa collections are brought online for the first time. You can find solution of any issue as per the guidance of Qur'an and Sunnah. It includes, Fatawa Ridawiyyah, Fatawa Amjadiyyah, Fatawa Mustafviyyah and a lot more.

    more »

     
  • Dedication

    This website is particularly dedicated to the Revivalist of Islam in the 14th century, i.e. Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi Alaihir Rahmah. We want to bring online the uttermost research work being carried out over his personality and works around the globe. For further details visit "Works on Alahazrat" Section

    more »

     
  • Books of Alahazrat

    Books written by Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi contain extensive research on various branches of Islamic arts & sciences. This website gives you an opportunity to explore this hidden treasure. You can dip into this sea of knowledge by visiting this section

    more »

     
  • Fatawa Ridawiyyah

    Fatawa Ridawiyyah is one of the greatest writtings of Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi. The new translated version of this historical Fatawa consists of 30 volumes and more than 21000 pages. Reading this fatawa with care and memorizing the principles mentioned therein, can take the reader to a big height in Islamic Jurisprudence.

    more »

     
  • Sunni Library

    - Sunni Library is a collection of core Islamic Literature. You can read online the great work and contribution of Sunni Islamic scholars worldwide in general and by the Scholars of Sub Continent in particular.

    more »

     
Login
Username:

Password:

Remember me



Lost Password?

Register now!
Main Menu
Themes

(2 themes)
Fiqh > Q. & Ans. > Namaz Tarweeh / نماز تراویح > تراویح پڑھانے پر ملنے والی رقم سے متعلق سوال

تراویح پڑھانے پر ملنے والی رقم سے متعلق سوال

Published by Admin2 on 2012/10/11 (1057 reads)

New Page 1

مسئلہ ۱۰۷۶: از بنارس رام نگر مرسلہ حافظ امام الدین صاحب ۵ رمضان ۱۳۳۶ھ

جب احقرکاحافظہ ہوگیا تو لوگوں نے

اسی سے پڑھوایا مسجد کے پیش امام صاحب نے بخوشی صـ۵ــہ پانچ روپے احقرکو

عنایت کئے جسےاحقرنے اُسی وقت اپنے استاد مکرم کی نذرکردی میرے ایک مکتبی بھائی کی خواہش تھی کہ ان پانچ میں سے چندہ تبرک میں کچھ دوں مگرحضرت استاذی کی حالت بمقابلہ تبرک قابل ترجیح معلوم ہوئی لہٰذا میں نے چندہ تبرک میں کچھ دوں مگر حضرت استاذی کی حالت بمقالہ تبرک قابل ترجیح معلوم ہوئی لہٰذا میں نے چندہ تبرک میں اس میں سے کچھ نہ دیا دوسرے سال معلوم ہوا کہ اب کے سال امام صاحب معـــ۷ ــ         ہ دیں گے پھرسناگیا کہ صـ۵ــہ ہی دیں گے،

اس پرقوی خیال کی بنا پرسمجھاگیا کہ انہیں مکتبی بھائی صاحب کی بدولت پانچ کردیا گیاہے جن کی غرض کے مطابق چندہ تبرک میں نے نہیں دیاتھا اس لئے میں نے ان سے شکایت کی کہ استاذ میرے بھی ہیں اور آپ کے بھی، پھر آپ ان کی بھلائی کے بجائے ان کی نقصان رسانی کے درپے کیوں ہیں؟ اس پربات بڑھی اور امام صاحب مسجد کے کانوں تک پہنچی، اس کے بعد مجھے روپے کی گفتگو پرسخت افسوس ہو اور دل میں خطرہ پیداہوا کہ کہیں میراثواب نہ زائل ہو جائے اس لئے میں نے باعلان کہا کہ صاحبو میں کوئی اُجرت نہیں مقررکرتا، یہ جس قدرباتیں ہوئی ہیں بھائی صاحب سے بات بڑھ جانے کے سبب ہوئیں، پھرختم کے دن امام صاحب نے سات ہی روپے دئیے جنہیں لیتے وقت احقرکے دل کی عجیب حالت تھی مگربخیال نفع استاد مکرم لے لئے اور اسی وقت اُن کی خدمت میں پیش کردیا تاہم مجھے ہروقت اس کاخطرہ رہتاہے کہ گو ہم اپنے لئے نہیں لیتے پھربھی لیتے ہیں۔ لیکن اس خیال سے کہ اب استاذمکرم کوبھروسا رہتاہوگا کہ اسے سات روپے ملیں گے اور یہ مجھے دے گا اور پھر اس سے میرافلاں فلاں کام چلے گا لینے سے انکار کرتے بھی نہیں بنتا۔ شبینہ کیساہے جوایک دن میں چندحفاظ مل کرختم کرتے ہیں۔

الجواب

مولٰی سبحانہ وتعالٰی ایسے بندوں کوبرکت دے جوقرآن عظیم پر اُجرت لینے سے بچیں آپ صاف کہہ دیں کہ محض ادائے سنت وحصول ثواب کے لئے پڑھتاہوں کوئی معاوضہ نہ چاہتاہوں نہ ہوگا اس کے بعد امام یاجومسلمان کچھ خدمت کریں وہ اُجرت نہیں ہوسکتی اُس کالینا حلال اور استاذ کو دینا سعادت مندی،فتاوٰی امام قاضی خاں میں ہے:الصریح یفوق الدلالۃ۱؎(صریح کودلالت پرفوقیت ہے۔ت)

(۱؎؎ درمختار        کتاب الہبہ            مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی بھارت    ۲ /۱۵۹)

شبینہ کہ ایک یاچند حافظ مل کرکرتے ہیں مکروہ ہے، اکابر نے ایک ایک رات میں برسوں ختم فرمایا ہے مگروہ خاص اپنے لئے نہ کہ جماعت میں جس میں ہرقسم کے لوگ ہوں خصوصاً اکثربلکہ شاید کل وہی ہوں جو اسے بارسمجھیں اور شرما شرمی شریک رہیں۔ حدیث صحیح میں ہے:اذا ام احدکم الناس فلیخفف۲؎(جب تم میں کوئی لوگوں کی امامت کرائے توتخفیف سے کام لے۔ت)

(۲؎ صحیح البخاری    باب اذا صلی لنفسہ فلیطول ماشاء    مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی    ۱ /۹۷)

اور ارشادفرمایا:لایسأم حتی تسأموا۳؎(اﷲ تعالٰی ثواب میں کمی نہیں فرماتا جب تک تم نہ اکتاؤ۔ت) واﷲ تعالٰی اعلم۔

(۳؎ مسند احمدبن حنبل    حدیث سیدہ عائشہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا    مطبوعہ دارالفکر بیروت        ۶ /۲۴۷)


Navigate through the articles
Previous article عشا کی جماعت نہ ملے توتراویح میں کیسے شامل ہو؟ ہر چار رکعت تراویح کے بعد دعا مانگیں یا صرف تسبیح پڑھیں؟ Next article
Rating 2.78/5
Rating: 2.8/5 (239 votes)
The comments are owned by the poster. We aren't responsible for their content.
show bar
Quick Menu