• Qur'an

    In Qur'an section, we will upload translations of Qu'an in different languages. The best Urdu translation of Qur'an is "Kanzul Iman", Alhamdulillah it has been translated in many languages of the world. In this section you can also read online the great Tafaseer (Commentary) of Qu'ran, including TAFSEER-E-NAEEMI and others.

    more »

     
  • Hadith

    In Hadith section, you will be able to read online the different collections of Hadith, translation and commentary on Hadith (Sharha). We will try to upload upload Hadith with Urdu translations and Urdu Sharha of Hadiths, in scanned and unicode format, In Sha Allah.

    more »

     
  • Fiqh

    Fiqh section contains big collection of Fatawa written by Sunni Ulema (Scholars of Islam). Alhamdulillah most of the fatawa collections are brought online for the first time. You can find solution of any issue as per the guidance of Qur'an and Sunnah. It includes, Fatawa Ridawiyyah, Fatawa Amjadiyyah, Fatawa Mustafviyyah and a lot more.

    more »

     
  • Dedication

    This website is particularly dedicated to the Revivalist of Islam in the 14th century, i.e. Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi Alaihir Rahmah. We want to bring online the uttermost research work being carried out over his personality and works around the globe. For further details visit "Works on Alahazrat" Section

    more »

     
  • Books of Alahazrat

    Books written by Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi contain extensive research on various branches of Islamic arts & sciences. This website gives you an opportunity to explore this hidden treasure. You can dip into this sea of knowledge by visiting this section

    more »

     
  • Fatawa Ridawiyyah

    Fatawa Ridawiyyah is one of the greatest writtings of Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi. The new translated version of this historical Fatawa consists of 30 volumes and more than 21000 pages. Reading this fatawa with care and memorizing the principles mentioned therein, can take the reader to a big height in Islamic Jurisprudence.

    more »

     
  • Sunni Library

    - Sunni Library is a collection of core Islamic Literature. You can read online the great work and contribution of Sunni Islamic scholars worldwide in general and by the Scholars of Sub Continent in particular.

    more »

     
Login
Username:

Password:

Remember me



Lost Password?

Register now!
Main Menu
Themes

(2 themes)
Fiqh > Q. & Ans. > Imam / امامت > جماعت فجر میں ہاتھ اٹھا کر قنوت پڑھنا کیسا ہے؟

جماعت فجر میں ہاتھ اٹھا کر قنوت پڑھنا کیسا ہے؟

Published by Admin2 on 2012/10/15 (1002 reads)

مسئلہ ۱۰۹۶ : ازرنگون گلی نمبر۲۵، دکان نمبر۴۴۵ مسئولہ حافظ محمدیوسف صاحب ۵ذیقعدہ ۳۲۹ھ

ہمارے سنی حنفی عالم لوگ اس مسئلہ میں کیافرماتے ہیں کہ اس شہر میں ایک مسجد کا امام صاحب دوتین روز سے فجرکے فرض دوسری رکعت میںسمع اﷲ لمن حمدہکے بعد ہاتھ اٹھاکر قنوت پڑھتاہے یعنی سلطان کے واسطے دعامانگتاہے اور سب مقتدی لوگ بلندآواز سے پکارتے ہیں پس دریافت طلب یہ بات ہے کہ ہمارامذہب حنفی سے یہ امام صاحب کیسے ہیں اور ان کے پیچھے نماز کاکیاحکم ہے؟

الجواب

اگرچہ متون میں مطلق حکم ہے کہلایقنت فی غیرہ ۱؎غیر وترمیں قنوت نہ پڑھے،

 (۱؎ کنزالدقائق        باب الوتروالنوافل    مطبوعہ ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی    ۱/ ۴۱)

مگرمحققین شراح نے باتباع امام طحاوی وقت نازلہ وحدوث بلائے عام نمازفجرمیں قنوت پڑھنے کی اجازت دی ہے لہٰذا یہ مسئلہ ایسانہیںجس کی بناپر اس عالم کے پیچھے نمازمیں کچھ حرج ہو جبکہ وہ واقع میں سنی المذہب صحیح العقیدہ ہے، اور اگرغیرمقلد ہے توآپ ہی گمراہ بددین ہے اور اس کے پیچھے نمازناجائز محضکماحققناہ فی النھی الاکید عن الصلٰوۃ وراء عدی التقلید (جیسا کہ ہم نے اپنے رسالہ ''النھی الاکید عن الصلٰوۃ وراء التقلید''میں تحقیق کی ہے۔ت) درمختارمیں ہے:لایقنت لغیرہ الالنازلۃ۲؎ (صرف مصیبت میں قنوت نازلہ پڑھے۔ت)

 (۲؎ ردالمحتار            باب الوتروالنوافل    مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی        ۱/ ۹۴)

غنیہ میں ہے:ھو مذھبنا وعلیہ الجمہور۳؎۔ (یہی ہمارا اور جمہورکامذہب ہے۔ت)

 (۳؎ غنیہ المستملی شرح منیۃ المصلی    صلٰوۃ الوتر       مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور        ص۴۲۰)

ردالمحتارمیں کلام امام طحاوی نقل کرکے فرمایا:ھو صریح فی ان قنوت النازلۃ عندنا مختص بصلٰوۃ الفجر دون غیرھا من الصلٰوۃ الجھریۃ والسریۃ۴؎۔یہ اس بات کی صراحت ہے کہ قنوت نازلہ صرف فجر کی نماز کے لئے مختص ہے دوسری جہری یاسری نمازوں میں ہیں ۔ (ت)

 (۴؎ ردالمحتار            باب الوتر والنوافل    مطبوعہ مصطفی البابی مصر        ۱/ ۴۹۶)

امام کوچاہئے کہ یہ قنوت بھی آہستہ پڑھے اور مقتدی بھی دعا ہی میں پـڑھیں، ہاں اگرامام قنوت بآواز پڑھے تو مقتدی آمین کہیں مگربآواز نہ کہیں بلکہ آہستہ کہ جہربآمین نمازمیں مکروہ ہے، پھر علماء کو اختلاف ہواکہ یہ قنوت رکعت ثانیہ کے رکوع کے بعد ہو یاپہلے، اور تحقیق یہ ہے کہ رکوع سے پہلے ہونا چاہئے۔

ردالمحتارمیں ہے:ھل المقتدی مثلہ ام لاوھل القنوت قبل الرکوع اوبعدہ لم ارہ والذی یظھر لی ان المقتدی یتابع امامہ الا اذاجھر فیؤمّن وانہ یقنت بعد الرکوع ثم رأیت الشرنبلالی فی مراقی الفلاح صرح بانہ بعدہ واستظھر الحموی انہ قبلہ والاظھر ماقلناہ واﷲ تعالٰی اعلم۱؎ اقول بل الاحق بالقبول ماقال السید الحموی لقول الفتح ولما ترجح ذلک خرج مابعدالرکوع من کونہ محلا للقنوت۱ھ وقال ایضا وھذا تحقیق خروج القومۃ عن المحلیۃ بالکلیۃ الا اذا اقتدی بمن یقنت فی الوتر بعدالرکوع فانہ یتابعہ اتفاقا ۲؎۱ھ واﷲ تعالٰی اعلم۔کیاقنوت نازلہ پڑھنے میں مقتدی بھی امام کی طرح پڑھے یانہیں، اور کیاقنوت رکوع سے قبل پڑھی جائے یابعدمیں، مجھے یہ تفصیل نظرنہیں آئی، مگرمجھے معلوم ہوتاہے کہ مقتدی امام کی اتباع کرے لیکن جب امام قنوت پڑھنے میں جہرکرے تومقتدی کوچاہئے کہ وہ آمین کہے، اور قنوت رکوع کے بعد پڑھے، اس کے بعد مجھے شرنبلالی کا قول مراقی الفلاح میں ملا جس میں انہوں نے رکوع کے بعد کی تصریح کی ہے اور حموی نے رکوع سے قبل ظاہرقراردیالیکن زیادہ واضح یہی ہے جو میں نے کہاہے واﷲ تعالٰی اعلم۔ اقول بلکہ حموی کاقول زیادہ مقبول ہو کیونکہ فتح القدیر کاقول یہ ہے کہ ''جب رکوع سے قبل کوترجیح ہے تورکوع کے بعد قنوت کامحل نہ رہا''۱ھ اور انہوں نے یہ بھی کہاکہ قومہ کلیۃً قنوت کی محلیت سے باہرہے تحقیق یہی ہے،ہاں اگر کوئی ایسے امام کی اقتداء میں ہے جو رکوع کے بعدوتر میں قنوت پڑھتاہے تونمازی کوچاہئے کہ وہ اس امام کی اتباع کرے اس میںاتفاق ہے۱ھ واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

 (۱؎ ردالمحتار        باب الوتروالنوافل    مطبوعہ مصطفی البابی مصر    ۱/ ۴۹۶)

(۲؎ فتح القدیر        باب صلٰوۃ الوتر    نوریہ رضویہ سکھر    ۱/ ۳۷۴)


Navigate through the articles
Previous article جس پر رافضی ہونے کا شبہ ہو اسکی امامت کیسی؟ امام کافجرمیں بلندآوازسے قنوت وغیرہ پڑھنا کیسا Next article
Rating 2.66/5
Rating: 2.7/5 (280 votes)
The comments are owned by the poster. We aren't responsible for their content.
show bar
Quick Menu