حج کےلئے پیسے جمع کئے ان پر زکوۃ ہے؟
Category : Zakat / زکٰوۃ
Published by Admin2 on 2014/11/4

New Page 1

مسئلہ ۳۳: مسئولہ سید ایّوب علی صاحب ساکن بریلی     محلہ بہا ری پور کا سگر

زید بشوقِ زیارت حرمین طیبین کچھ پس انداز کرتا جاتاہے، اس طرح پر اب وہ صاحب نصاب عرصہ ڈیڑھ سال سے ہوگیا تو اس کو صدقہ فطر وزکوٰۃ قربانی عید الاضحی کرنا چاہئے یا نہیں ؟بینو اتوجروا

الجواب: اس پر زکوٰۃ فرض ہے اور صدقہ قربانی واجب۔ واﷲتعالیٰ اعلم