سال سے اشرفیوں کی زکوۃ نہ دی کتنی زکوۃ ہے۲۵
Category : Zakat / زکٰوۃ
Published by Admin2 on 2014/11/4

New Page 1

مسئلہ ۳۴: از خواجہ قطب ۲۷ ذی القعدۃ الحرام ۱۳۲۱ھ :کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کے پاس انیس اشرفیاں جے پوری وزنی ۱۷تولہ ۵ ماشہ اور چار اشرفیاں انگریزی وزنی ۳ تولہ ۹ ماشہ جملہ ۱۲۳ اشرفیاں وزنی ۲۱ تولہ ۲ ماشے ہیں اور پچیس سال سے اُس نے زکوٰۃ نہ دی اور ان کے سوا کوئی مالِ زکوٰۃ نہ اس کے پاس تھا،نہ ہے ، تو اس صورت میں اس پر کس قدر زکوٰۃ واجب ہے۔ بینو اتو جروا۔

الجواب  : ۹ تولے ۷ ماشے ایک رتی چاول سونا اور ایک چاول کے چار خمس ۴/۵ ، تفصیل یہ ہے کہ نصاب ذہب ۷ تولے ض۶ ماشے ہے ، واجب ۲ ماشے ۲سرخ ،اور خمس نصاب ایک تولہ ۶ ماشے واجب ۳-۳/۵سرخ خمس نصاب سے زائد بچے معاف ہے، ہر سال گزشتہ کی زکوٰۃ سال آئندہ دین ہوکر اس قدر مال کم ہوتا جائیگا یہاں تک کہ اگر دیون زکوٰۃ جمع ہوتے ہوتے باقی مال نصاب سے کم رہ جائے تو اب کچھ تازہ واجب نہ ہوگا واجب مجموع سنین گزشتہ معلوم کرنے کا قاعدہ یہ ہے کہ جو کچھ سال اخیر میں بعد منہائے دیون زکوٰۃ باقی ہے اسے اصل مال اول سے تفریق کرکے باقی میں اس اخیر کا واجب جوڑدیں حاصل جمع برسوں کا مجموعہ واجبات ہوگا۔ طریقہ استخراج اس جدول سے واضح ہے ۔ واﷲتعالیٰ اعلم ۔