کتاب میں آیاتِ ہوں اسے بلاوضو چھُونا یا پڑھنا کیسا
Category : Misc. Topics / متفرق مسائل
Published by Admin2 on 2012/4/25

New Page 1

مسئلہ ۱۵۵: از پچم گاؤں ضلع پترہ ملک بنگال مرسلہ سید عبدالاغفر    ۱۰۔ ربیع الاول شریف ۱۳۳۸ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر کسی اردو کتاب یا اخبار میں چند آیاتِ قرآن بھی شامل ہوں تو اُس کو بلاوضو چھُونا یا پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب: کتاب یا اخبار جس جگہ آیت لکھی ہے خاص اُس جگہ کو بلاوضو ہاتھ لگانا جائز نہیں اُسی طرف ہاتھ لگایا جائے جس طرف آیت لکھی ہے خواہ اس کی پشت پر دونوں ناجائز ہیں باقی ورق کے چھُونے میں حرج نہیں پڑھنا بے وضو جائز ہے۔ نہانے کی حاجت ہو تو حرام ہے واللہ تعالٰی اعلم۔