ہاتھی دانت کا استعمال کیسا ہے؟
Category : Misc. Topics / متفرق مسائل
Published by Admin2 on 2012/4/28

New Page 1

مسئلہ ۱۶۴: از مارہرہ مطہرہ باغ پختہ مرسلہ جناب سید محمد ابراہیم صاحب    ۱۳ رجب ۱۳۰۶ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہاتھی دانت کا استعمال کرنا کیسا ہے اگر سُرمہ دانی دندان فیل کی ہو یا چوب دستی پر نصب کیا جائے تو رکھنا ان کا جائز ہے یا نہیں۔ بینوا توجروا۔

الجواب: جائز ہے۔ اخرج البھیقی عن بقیۃ عن عمروبن خالدعن قتادہ عن انس بن مالک رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ ان النبی صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلم کان یمتشط بمشط من عاج ۱بہیقی نے بقیہ سے عمروبن خالد سے قتادہ سے انس بن مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی ہے کہ حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم عاج کا کنگھا کرتے تھے۔ (ت)

 (۱؎ السنن الکبرٰی للبیہقی ،  باب المنع من الادھان فی عظام الفیلۃ، مطبوعہ دار صادر بیروت ، ۱/۲۶)

مراقی الفلاح میں ہے: انہ (یعنی الفیل) کسائر السباع فی الاصح ۲؎ الخ واللّٰہ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔اصح قول کے مطابق ہاتھی باقی درندوں کی طرح ہے واللہ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔ (ت)

(۲؎ مراقی الفلاح علی حاشیۃ الطحطاوی   فصل یطہر جلد المیتۃ    نور محمد کارخانہ تجارت کراچی    ص۸۹)