انسانی نطفہ کا شرعی حکم
Category : Misc. Topics / متفرق مسائل
Published by Admin2 on 2012/5/11

New Page 1

مسئلہ ۲۱۲:مسئولہ ننھے خاں کانکرٹولہ شہرکہنہ    ۱۴ محرم ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں جو کہ نطفہ آدمی کی پیدائش کا قرار پاتا ہے وہ پاک ہے یا ناپاک؟

الجواب: منی مطلق ناپاک ہی ہے سوا اُن پاک نطفوں کے جن سے تخلیق حضراتِ انبیا علیہم الصّلوٰۃ والسلام ہُوئی اور خواہ انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام کے نطفے کہ اُن کا پیشاب بھی پاک ہے یونہی تمام فضلات واللہ تعالیٰ اعلم۔