استنجاء کے ڈھیلے دوبارہ استعمال کرنا کیسا
Category : Misc. Topics / متفرق مسائل
Published by Admin2 on 2012/5/14

New Page 1

مسئلہ ۲۴۳: از مقام بسوہ اسٹیشن تعلق ملکاپور ضلع بلڈانہ برار مدرسہ اسلامی بسوہ اسٹیشن مسئولہ سراج الدین ۱۳رمضان ۱۳۳۵ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ چکنی مٹی سے کپڑے خراب ہونے کے سبب اینٹ پختہ سے استنجا صاف کرنا، بعد اینٹ کے ٹکڑے جس سے استنجا صاف کیا گیا وہ کسی صورت سے پاک ہوکر پھر استنجا صاف کرنے کے کام میں آسکتی ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔

الجواب:  پختہ اینٹ سے استنجا منع ومکروہ ہے اور اُس میں اندیشہ مرض بھی ہے جس ڈھیلے وغیرہ سے چھوٹا استنجا کیا گیا ہو بعد خشکی دوبارہ کام میں لاسکتے ہیں واللہ تعالٰی اعلم۔