دوکی جماعت میں تیسرا مقتدی آ جائے تو امام کیا کرے؟
Category : Imam / امامت
Published by Admin2 on 2012/7/31

New Page 1

مسئلہ نمبر ۷۷۶: ازمانیا والا ڈاکخانہ قاسم پورگڈھی ضلع بجنور        مرسلہ سیّد کفایت علی صاحب     ۳ربیع الاول شریف ۱۳۳۸ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ امام اور ایک مقتدی نماز پڑھتے ہوں دوسرامقتدی آگیاتو امام کو وہیں رہنا چاہئے یا آگے چلا جائے یا نہیں(اور آگے بڑھنے کی جگہ ہو) بینواتوجروا

الجواب: اگر پہلا مقتدی مسئلہ دان ہے اوراسے پیچھے ہٹنے کی جگہ ہے تو وہ ہٹ آئے دوسرامقتدی اس کی برابر کھڑا ہوجائے اور اگر یہ مسئلہ دان نہیں یا اسے پیچھے ہٹنے کو جگہ نہیں تو امام آگے بڑھ جائے،اوراگر امام کو بھی آگے بڑھنے کی جگہ نہیں تو دوسرا مقتدی بائیںہاتھ کو کھڑاہوجائے مگر اب تیسرامقتدی آکر نہ ملے ورنہ سب کی نماز مکروہ تحریمی اور سب کا پھیرنا واجب۔واﷲ تعالٰی اعلم۔