تہجد والے کو وتر بعد فراغتِ تراویح پڑھنا جائزہے؟
Category : Nawafil & Witr / وتر و نوافل
Published by Admin2 on 2012/8/30

New Page 1

مسئلہ۱۰۳۹: کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک شخص نمازِتہجد اداکرتاہے لہٰذا اس کو وتر بعد فراغتِ تراویح پڑھنا جائزہے یانہیں؟ یاکسی کی تراویح اتفاق سے کچھ باقی رہ گئی ہیں تووہ امام کے بعد تراویح پڑھ سکتا ہے  یانہیں؟

الجواب

تہجّد پڑھنے والا بعد تراویح وتر پڑھ سکتاہے بلکہ جاگنے پراعتماد نہ ہو تو پہلے ہی پڑھ لینا بہترہے، جس نے امام کے ساتھ بعض تراویح نہ پائیں تو بعد امام اُن کو پڑھے خواہ وتروں سے پہلے یا بعد، اور اول بہترہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔