• Qur'an

    In Qur'an section, we will upload translations of Qu'an in different languages. The best Urdu translation of Qur'an is "Kanzul Iman", Alhamdulillah it has been translated in many languages of the world. In this section you can also read online the great Tafaseer (Commentary) of Qu'ran, including TAFSEER-E-NAEEMI and others.

    more »

     
  • Hadith

    In Hadith section, you will be able to read online the different collections of Hadith, translation and commentary on Hadith (Sharha). We will try to upload upload Hadith with Urdu translations and Urdu Sharha of Hadiths, in scanned and unicode format, In Sha Allah.

    more »

     
  • Fiqh

    Fiqh section contains big collection of Fatawa written by Sunni Ulema (Scholars of Islam). Alhamdulillah most of the fatawa collections are brought online for the first time. You can find solution of any issue as per the guidance of Qur'an and Sunnah. It includes, Fatawa Ridawiyyah, Fatawa Amjadiyyah, Fatawa Mustafviyyah and a lot more.

    more »

     
  • Dedication

    This website is particularly dedicated to the Revivalist of Islam in the 14th century, i.e. Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi Alaihir Rahmah. We want to bring online the uttermost research work being carried out over his personality and works around the globe. For further details visit "Works on Alahazrat" Section

    more »

     
  • Books of Alahazrat

    Books written by Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi contain extensive research on various branches of Islamic arts & sciences. This website gives you an opportunity to explore this hidden treasure. You can dip into this sea of knowledge by visiting this section

    more »

     
  • Fatawa Ridawiyyah

    Fatawa Ridawiyyah is one of the greatest writtings of Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi. The new translated version of this historical Fatawa consists of 30 volumes and more than 21000 pages. Reading this fatawa with care and memorizing the principles mentioned therein, can take the reader to a big height in Islamic Jurisprudence.

    more »

     
  • Sunni Library

    - Sunni Library is a collection of core Islamic Literature. You can read online the great work and contribution of Sunni Islamic scholars worldwide in general and by the Scholars of Sub Continent in particular.

    more »

     
Login
Username:

Password:

Remember me



Lost Password?

Register now!
Main Menu
Themes

(2 themes)
Category
نزہۃ القاری شرح صحیح البخاری  نزہۃ القاری شرح صحیح البخاری
Nuzhatul Qari Sharha Sahi al Bukhari Commentary on the most authentic book of Hadiths

Published by admin on 2011/10/24 (10082 )
حدیث کی اہمیت
چند وہ احکام جو قرآن میں مذکور نہیں
قرآن کا ماننا رسول کے ماننے پر موقوف ہے
احادیث کے بغیر قرآنکی تفسیر نا ممکن ہے
دعویٰ اسلام کے بعد احادیث نہ ماننے کیگنجائش نہیں
منکرین حدیث کی دلیل
اس کا مفصل رد
عہد رسالت میں کتابت حدیث
آنحضور ﷺکے مکتوبات
حدیث لا تکتبواعنی کی بحث
عہد صحابہ میں کتابت حدیث
عہد تابعین میں کتابت حدیث
عمر بن عبدالعزیز کی اس طرف توجہ
تبع تابعین کے دور میں
اس دور میں باقاعدہ کتابیں تصنیف ہوئیں
حفظ حدیث کا شوق اور اہتمام
عہد نبوی میں حفظ احادیث
اہل عرب کا حافظہ
عہد صحابہ میں حفظ حدیث کا منظر
عہد تابعین کا حال
روایت میں احتیاط رواۃ کی تنقید
خلاصہ کلام
  Print article

Published by admin on 2011/10/23 (3868 )
فقیہ اعظم ہند مولانا مفتی شریف الحق امجدی کی خدمت میں
شرح بخاری کی تکمیل پر ہدیہ تبریک
          زندگی اللہ تعالیٰ کا وہ عظیم عطیہ ہے کہ اگر اس کا ایک ایک لمحہ رب کریم کا شکر ادا کرنے کے لیے صرف کر دیا جائے اور ہر بن موصد ہزار زبانوں میں تبدیل ہو کر رب کریم کی حمد اور سپاس گزاری میں محو ہوجائے تو یکے از ہزار بھی ادا نہ ہوسکے۔
          اس جہان رنگ و بو میں ہزاروں افراد پیدائش کے مرحلے سے گزرتے ہیں اور ہزاروں موت کی مہیب وادیوں میں اتر جاتے ہیں۔ ان میں سے کتنے ہیں جو مقصد زندگی کو سمجھتے ہیں اور اسے پورا کرنے کے لیے اپنی سی جدوجہد کرتے ہیں؟ کہنے والے نے سچ کہا ہے ؎
عمر ہا باید کہ تا یک مرد حق پیدا شود
یا جنید اندر خراساں یا اویس اندر قرن
          سر زمین پاک و ہند وہ مردم خیز خطہ ہے جہاں سے ہزاروں ایسے افراد پیدا ہوئے جو نہ صرف خود صراط مستقیم پر گامزن تھے۔ بلکہ ان گنت بندگان خدا کے لیے نقوش کف پائے مصطفی (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم) روشن کر گئے اور بقول شیخ سعدی ’’ویں جہد می کند کہ بگیرد غریق را‘‘ کا مصداق ثابت ہوئے۔
  Print article

Published by admin on 2011/10/23 (4501 )
خصوصیات
(1) کتاب کو بہت طویل ہونے سے بچانے کے لئے میں نے مکرر احادیث کو صرف ایک بار لیا ہے۔ وہ بھی جہاں میں نے مناسب جانا وہاں۔ البتہ حدیث کے مختلف الفاظ کو اکٹھا کر دیا ہے۔ ابتداء جب تک مولانا افتخار احمد اور مولانا یٰسین اختر صاحبان کا تعاون رہا تو کوشش یہ کی۔ کہ مختلف روایتوں کے مختلف الفاظ عربی متن کے ساتھ ایک ہی جگہ جمع کر دیا جائے۔ اور قوسین کے درمیان رکھ کر حوالہ دے دیا جائے۔ مگر ان حضرات کے جانے کے بعد میں یہ تو نہ کرسکا۔ البتہ شرح میں تکمیل کا عنوان قائم کر کے مختلف روایتوں کے الفاظ کے ترجمے کو جمع کر دیا ہے۔
(2) ابواب کو بالکل ذکر نہیں کیا۔ اس لئے کہ پھر احادیث کو مکرر لانا ضروری ہو جاتا۔ مگر اہم ابواب پر شرح میں کلام پورا پورا مذکور ہے۔ نیز ابواب کے ذکر سے جو فائدہ تھا۔ وہ ایک عنوان۔ احکام مستخرجہ قائم کر کے پورا کر دیا گیا ہے۔
(3) جو حدیث جن صحابی سے مروی ہے ان کے حالات بالتزام بیان کر دیئے ہیں۔ کہیں کہیں بعض تابعین کا بھی ذکر آگیا ہے۔
(4) میں نے ہر حدیث پر نمبر لگا دیا ہے اور حدیث کے اہم مضمون کو سامنے رکھ کر اس کا ایک عنوان بھی قائم کر دیا ہے۔
(5) حدیث بخاری شریف میں کہاں کہاں ہے۔ اور صحاح ستہ میں کہاں کہاں ہے۔ اس کے حوالے حاشیے میں دیدیئے ہیں۔ عینی میں اس کی تفصیل ہے۔ مگر علامہ عینی صرف کتاب کا حوالہ دیتے ہیں۔ یہ معلوم کر کے یہ حدیث کس کتاب میں ہے۔ حدیث کی تلاش میں دشواری کم تو ہوجاتی ہے۔ مگر بہت کچھ باقی رہتی ہے۔ اس لئے میں نے باب کا بھی حوالہ دیدیا ہے۔
  Print article

Published by admin on 2011/10/23 (8189 )
جب سے شعور بیدار ہوا اسوقت سے اس کی تڑپ تھی کاش کبھی اللہ کے گھر اور اس کے حبیب کے در کی حاضری نصیب ہو جائے اس تمنا کی تکمیل کے لئے کتنی دعائیں کیں، کتنے آنسو بہائے انکو شمار نہیں کرسکتا۔ جب حجاج اور زائرین کے قافلے حرمین طیبین جاتے دل میں ہوک اٹھتی مگر تڑپ تڑپ کر رہ جاتا۔ اب جبکہ عمر کے اخیر منزل میں ہوں اسباب و وسائل پر نظر کرتا تو سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہ ہوتا مگر اللہ عزوجل اور اس کے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم جس پر چاہیں کرم فرمائیں، اس بے مایہ پر بھی نگاہ کرم ہوگئی اور سال گذشتہ انھوں نے مجھے بلا لیا۔
  Print article

RSS Feed
show bar
Quick Menu