• Qur'an

    In Qur'an section, we will upload translations of Qu'an in different languages. The best Urdu translation of Qur'an is "Kanzul Iman", Alhamdulillah it has been translated in many languages of the world. In this section you can also read online the great Tafaseer (Commentary) of Qu'ran, including TAFSEER-E-NAEEMI and others.

    more »

     
  • Hadith

    In Hadith section, you will be able to read online the different collections of Hadith, translation and commentary on Hadith (Sharha). We will try to upload upload Hadith with Urdu translations and Urdu Sharha of Hadiths, in scanned and unicode format, In Sha Allah.

    more »

     
  • Fiqh

    Fiqh section contains big collection of Fatawa written by Sunni Ulema (Scholars of Islam). Alhamdulillah most of the fatawa collections are brought online for the first time. You can find solution of any issue as per the guidance of Qur'an and Sunnah. It includes, Fatawa Ridawiyyah, Fatawa Amjadiyyah, Fatawa Mustafviyyah and a lot more.

    more »

     
  • Dedication

    This website is particularly dedicated to the Revivalist of Islam in the 14th century, i.e. Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi Alaihir Rahmah. We want to bring online the uttermost research work being carried out over his personality and works around the globe. For further details visit "Works on Alahazrat" Section

    more »

     
  • Books of Alahazrat

    Books written by Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi contain extensive research on various branches of Islamic arts & sciences. This website gives you an opportunity to explore this hidden treasure. You can dip into this sea of knowledge by visiting this section

    more »

     
  • Fatawa Ridawiyyah

    Fatawa Ridawiyyah is one of the greatest writtings of Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Bareilvi. The new translated version of this historical Fatawa consists of 30 volumes and more than 21000 pages. Reading this fatawa with care and memorizing the principles mentioned therein, can take the reader to a big height in Islamic Jurisprudence.

    more »

     
  • Sunni Library

    - Sunni Library is a collection of core Islamic Literature. You can read online the great work and contribution of Sunni Islamic scholars worldwide in general and by the Scholars of Sub Continent in particular.

    more »

     
Login
Username:

Password:

Remember me



Lost Password?

Register now!
Main Menu
Themes

(2 themes)
Hadith > نزہۃ القاری شرح صحیح البخاری > Volume 1 > كتاب بدء الوحى، حدیث نمبر1

كتاب بدء الوحى، حدیث نمبر1

The Beginning of the Revelation

Published by admin on 2011/11/29 (7294 reads)
Page:
(1) 2 3 4 ... 6 »

New Page 1

قَالَ الشَّيْخُ الإِمَامُ الْحَافِظُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْبُخَارِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى آمِينَ‏.‏

بسم الله الرحمن الرحيم

باب الوحی

وحی کا بیان

كيف كان بدء الوحي إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم وقول الله جل ذكره إنا أوحينا إليك كما أوحينا إلى نوح والنبيين من بعده

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی طرف وحی کی ابتداء کیسے ہوئی؟ اور اللہ عزوجل کا فرمان کہ ہم نے تمہاری طرف وحی کی جیسے ہم نے نوح اور اس کے بعد والے نبیوں کی طرف وحی کی

حدیث1 ۔         حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيُّ، قَالَ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيُّ، أَنَّهُ سَمِعَ عَلْقَمَةَ بْنَ وَقَّاصٍ اللَّيْثِيَّ، يَقُولُ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ـ رضى الله عنه ـ عَلَى الْمِنْبَرِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ ‏"‏ إِنَّمَا الأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ، وَإِنَّمَا لِكُلِّ امْرِئٍ مَا نَوَى، فَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى دُنْيَا يُصِيبُهَا أَوْ إِلَى امْرَأَةٍ يَنْكِحُهَا فَهِجْرَتُهُ إِلَى مَا هَاجَرَ إِلَيْهِ ‏"‏‏.‏

(بخاری کتاب الایمان ۔ عتق۔ ہجرت ۔کتاب النکاح۔ ایمان والنذر ۔ کتاب الحیل ۔ اکراہ ۔ طلاق ۔ مسلم باب الامارۃ ۔ ابودائود طلاق،نسائی طہارت۔ طلاق۔ ایمان۔ ابن ماجہزہد۔ ترمذی مسندامام احمد دارقطنی ابن حبان بیہقی )

ترجمہ: حمیدی، سفیان، یحیی بن سعید انصاری، محمد بن ابراہیم تیمی، علقمہ بن وقاص لیثی کہتے ہیں کہ مین نے عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ 1سے ممبر پر یہ کہتے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا۔ اے لوگو اعمال 2نیت ہی پر ہیں۔ہر شخص کے لئے وہی ہے جو اس نے نیت کی3 لہٰذا جس کی ہجرت4اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہو اس کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول ہی کی طرف ہے اور جس کی ہجرت دنیا کی طرف ہو5تاکہ اسے حاصل کرے یا کسی عورت کی جانب ہو کہ اس سے شادی کرے تو اس کی ہجرت اسی کی طرف ہے جس کی طرف اس نے ہجرت کی ۔

تشریحات

1:     سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ :

        یہ عام الفیل کے تیرہ سال بعد پیدا ہوئے انتالیس مردوں کے بعد، حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی دعا سے 6نبوی میں ایمان لائے۔13ھ 23جمادی الآخرہ بروز سہ شنبہ مسند خلافت پر متکمن ہوئے۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے غلام ابو لُو لو فیروز مجوسی نے نماز فجر میں زخمی کیا۔ تین دن کے بعد 28ذوالحجہ بروز دو شنبہ شہید ہوئے۔ روضۂ پاک میں حضرت صدیق اکبر کے پہلو میں دفن ہوئے۔ عمر مبارک 63سال ہوئی۔ دس سال چھ مہینے پانچ دن بڑی شان و شوکت کے ساتھ نیابت رسول کا حق ادا کیا۔ انہیں کے عہدخلافت میں وقت کے دو عظیم فرعون، قیصر روم و کسریٰ ایران کی ہزار ہا سالہ جابرانہ ظالمانہ سلطنتیں پاش پاش ہوئیں۔ عراق، ایران، مکران(بلوچستان)، شام ،فلسطین ، مصر وغیرہ بڑے ممالک اسلام کے زیرنگیں ہوئے۔ چار دانگ عالم میں اسلام کی ہیبت و شوکت بیٹھ گئی۔ جیسا کہ خود حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اس کی خبر دی تھی۔ (الاعلام)

        ابو حفص کنیت ، فاروق اعظم لقب ہے ۔ ان سے 537حدیثیں مروی ہیں۔ صحابہ میں عمر بن خطاب نام کے کوئی صاحب نہیں البتہ راویان حدیث میں اس نام کے چھ حضرات ہیں۔ صحابہ کرام میں عمر نام کے 23اور حضرات ہیں۔ اور عَمروْ نام کے دو سو سے زائد صحابہ کرام ہیں۔ عمر اور عَمروْ لکھنے میں یکساں ہی ہے اس لئے امتیاز کے لئے عمرو کے ساتھ واؤ لکھا جاتا ہے اور عمر بغیر واؤ کے جو واؤ کے ساتھ لکھا ہو وہ عمرو ہے۔ عین کے فتحہ اور میم کے جزم کے ساتھ اور جو عمر بغیر واؤ کے ہے یہ عین کے ضمہ اور میم کے فتحہ کے ساتھ ہے۔ اس پر اہلسنت کا اجماع ہے کہ تمام امت سے افضل صدیق اکبر ہیں پھر فاروق اعظم پھر عثمان غنی پھر علی مرتضیٰ پھر عشرہ مبشّرہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین ۔

Page:
(1) 2 3 4 ... 6 »

Rating 2.70/5
Rating: 2.7/5 (197 votes)
The comments are owned by the poster. We aren't responsible for their content.
show bar
Quick Menu