Encyclopedia

نذراصطلاح شرع میں وہ عبادت مقصودہ ہے جوجنس واجب سے ہواوروہ خود بندہ پرواجب نہ ہو،مگربندہ نے اپنے قول سے اسے اپنے ذمہ واجب کرلیا،اوریہ اللہ عزوجل کے لیے خاص ہے اس کاپورا کرناواجب ہے۔ فتاوی امجدیہ، حصہ ۲،ص۳۰۹،۳۱۲
نِصْفُ النَّہار حقیقی(عرفی)طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کے نصف کو نصف النہارحقیقی کہتے ہیں ۔ (فتاوی فقیہ ملت،ج۱، ص۸۵)
نِصْفُ النَّہار شرعی :طلوع صبح صادق سے غروب آفتاب تک کے نصف کونِصْفُ النَّہار شرعی کہتے ہیں ۔ فتاوی فقیہ ملت، ج۱،ص۸۵
وہ خون ہے کہ جو عورت کے رحم سے بچہ پیداہونے کے بعد نکلتاہے اسے نفاس کہتے ہیں ۔ نورالایضاح ،ص ۴۸
نِفْط:وہ تیل جوپانی کے اوپرآجاتاہے۔ مٹی کا تیل
نمازتوبہ:توبہ واِسْتِغْفَارکی خاطرنوافل اداکرنا۔ (دیکھئے تفصیل بہارشریعت، حصہ۴،ص۳۶ 
نمازحاجت:کوئی اہم معاملہ درپیش ہوتواس کی خاطرمخصوص طریقہ کے مطابق دویاچاررکعت نماز پڑھنا ۔(دیکھئے تفصیل بہارشریعت، حصہ۴،ص۳۴ )
نمازواپسی سفر :سفرسے واپس آکرمسجد میں دو رکعتیں اداکرنا۔ (ماخوذازبہارشریعت، حصہ۴،ص۲۶ 
وہ جس کی ضرورت دلیل ظنّی سے ثابت ہو (فتاوی فقیہ ملت، ج۱،ص۲۰۴)
وہ بات جو شیطان کی طرف سے کاہن، ساحر(جادوگر)، کفار و فساق کے دلوں میں ڈالی جائے اسے وحی ء شیطانی کہتے ہیں بہار شریعت ج 1 ص 36
وہ سفیدپانی جوپیشاب کے بعد نکلتاہے۔ تحفۃ الفقہاء ،ج ۱ ،ص۲۷
وطنِ اصلی :وطن اصلی سے مراد کسی شخص کی وہ جگہ ہے جہاں اس کی پیدائش ہے یااس کے گھرکے لوگ وہاں رہتے ہیں یاوہاں سَکُونت کرلی اوریہ ارادہ ہے کہ یہاں سے نہ جائے گا۔ ماخوذازبہارشریعت ،حصہ۴،ص۹۹
وطنِ اِقامت:وہ جگہ ہے کہ مسافر نے پندرہ دن یااس سے زیادہ ٹھہرنے کاوہاں ارادہ کیاہو۔(بہارشریعت، حصہ۴،ص۱۰۰
وقت اِستواء :نصف النہار کاوقت یعنی اسے مراد ضحوہ کبریٰ سے لے کر زوال تک پورا وقت مراد ہے۔ فتاوی رضویہ ،ج۵،ص۱۲۶، حاشیہ فتاوی امجدیہ ، حصہ۱، ص۴۹
وقف :کسی شے کو اپنی مِلک سے خارج کرکے خالص اللہ عزوجل کی مِلک کردینا اسطرح کہ اُس کانفع بند گانِ خدا میں سے جس کو چاہے ملتارہے۔ (بہارشریعت ،حصہ ۱۰،ص ۵۲
یاقوت :ایک قیمتی پتھرجوسرخ ،سبز،زرداورنیلے رنگ کاہوتاہے۔
یَلَمْلَم:پاک وہندوالوں کے لئے میقات ہے ۔
یَوْمُ الشّک:وہ دن جوانتیسویں شعبا ن سے متصل ہوتاہے اور چاندکے پوشیدہ ہونے کی وجہ سے ا س تاریخ کے معلوم ہونے میں شک ہوتاہے یعنی یہ معلوم نہیں ہوتا کہ تیس شعبان ہے یا یکم رمضان۔ اسی وجہ سے اسے یوم الشک کہتے ہیں۔ (ماخوذازنورالایضاح، کتاب الصوم،ص۱۵۴)
Yeh Raza Ka Chaman Hai Raza Ka Chaman
Ziyarat around the world

Google Map locations of famous shrines