وہ خون جوعورت کے آگے کے مقام سے کسی بیماری کے سبب سے نکلے تو اسے استحاضہ کہتے ہیں۔ بہارشریعت ،حصہ۲،ص۹۳
نمازِاستخارہ :جس کام کے کرنے نہ کرنے میں شک ہو اس کوشروع کرنے سے پہلے دورکعت نفل پڑھنا پھر دعائے استخارہ کرنا۔ (دیکھئے تفصیل بہارشریعت، حصہ۴،ص۳۰،۳۱
اِستِلام :حجرِا سود کو بو سہ دینا یا ہاتھ یا لکڑی سے چھو کر ہاتھ یا لکڑی کو چوم لینا یا ہاتھوں سے اس کی طر ف اشارہ کر کے انہیں چو م لینا ۔