اِسا ء ت :وہ ممنوع شرعی جس کی ممانعت کی دلیل حرام اورمکروہ تحریمی جیسی تو نہیں مگر اس کاکرنا برا ہے،یہ سنّتِ مؤکدہ کے مقابل ہے۔ ھمارااسلام ص ۲۱۵وبہارشریعت حصہ۲،ص۶
اِسْبَال :تہہ بند یا پائنچے کا ٹخنوں سے نیچے خصوصاً زمین تک پہنچتے رکھنااسبال کھلاتا ہے۔(ماخوذ ازفتاوی رضویہ، ج۲۱،ص ۳۷۶
وہ خون جوعورت کے آگے کے مقام سے کسی بیماری کے سبب سے نکلے تو اسے استحاضہ کہتے ہیں۔ بہارشریعت ،حصہ۲،ص۹۳
نمازِاستخارہ :جس کام کے کرنے نہ کرنے میں شک ہو اس کوشروع کرنے سے پہلے دورکعت نفل پڑھنا پھر دعائے استخارہ کرنا۔ (دیکھئے تفصیل بہارشریعت، حصہ۴،ص۳۰،۳۱
اِستِلام :حجرِا سود کو بو سہ دینا یا ہاتھ یا لکڑی سے چھو کر ہاتھ یا لکڑی کو چوم لینا یا ہاتھوں سے اس کی طر ف اشارہ کر کے انہیں چو م لینا ۔