Encyclopedia

بابُ السَّلام:مسجد الحرام کا وہ دروازہ مبارکہ جس سے پھلی بار داخل ہونا افضل ہے اور یہ جانب مشرق واقع ہے۔
بابُ الصَّفا:مسجد الحرام کے جنوبی دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے ۔جس کے نزدیک ”کوہ صفا ہے
بابُ الکعبہ:یعنی خانہء کعبہ کا دروازہ۔ رکن اسودا ور رکن عراقی کے بیچ کی مشرقی دیوار میں زمین سے کافی بلند سو نے کا دروازہ ہے ۔
بانوں :مُونج (ایک قسم کی گھاس)وغیرہ کی رسی جس سے چارپائی بُنتے ہیں۔
تَبِیْع:سال بھرکابچھڑا
تبیعَہ:سال بھرکی بچھیا
وه اعتقاد يا وه اعمال جو حضور عليه الصلٰوة والسلام كے زمانه ء حياتِ ظاہري ميں نہ ہوں بعد ميں ايجاد ہوئے جاء الحق ص 221.
ہروہ نیاکام جوشریعت میں منع نہ ہواوربغیرکسی نیتِ خیرکے کیاجاوے جیسے مختلف قسم کے کھانے کھاناوغیرہ۔ جاء الحق ،ص ۲۲۶
وہ نیاکام جس سے کوئی واجب چھوٹ جاوے،یعنی واجب کومٹانے والی ہو جاء الحق ،ص ۲۲۸
جوبدعت اسلام کے خلاف ہو یاکسی سنت کومٹانے والی ہووہ بدعت سیئہ ہے۔ جاء الحق ،ص ۲۲۶
وہ نیاکام جوشریعت میں منع نہ ہواوراس کوعام مسلمان کارِ ثواب جانتے ہوں یاکوئی شخص اس کونیت خیرسے کرے ،جیسے محفل میلاد وغیرہ جاء الحق، ص ۲۲۶
وہ نیا کام جس سے کوئی سنت چھوٹ جاوے اگرسنت غیرمؤکدہ چھوٹی تویہ بدعت مکروہ تنزیہی ہے اوراگرسنت مؤکدہ چھوٹی تویہ بدعت مکروہ تحریمی ہے جاء الحق، ص ۲۲۸
وہ نیاکام جوشرعاًمنع نہ ہواور اس کے چھوڑنے سے دین میں حرج واقع ہو،جیسے کہ قرآن کے اعراب اوردینی مدارس اورعلمِ نحو وغیرہ پڑھنا۔ جاء الحق ،ص ۲۲۸
دنيا اور آخرت كے درميان ايك اور عالم ہے جس كو برزخ كہتے ہيں بهارِ شريعت ج 1 حصه 1 ص 98
:ایک بیماری ہے جس کی وجہ سے جسم پر سفید دھبے پیدا ہوجاتے ہیں۔
بلغار :ایک ملک کا نام ہے اس کے بعض علاقوں میں سال میں کچھ راتیں ایسی ہوتی ہیں جن میں عشاء کا وقت آتا ہی نہیں اور بعض دنوں میں سیکنڈوں اور منٹوں کے لئے ہوتاہے ۔
بنت لَبُون:اونٹ کامادہ بچہ جودوسال کاہوچکاہواورتیسرے برس میں ہو۔
بِنْتِ مخاض:اونٹ کامادہ بچہ جوایک سال کاہوچکاہو،دوسرے برس میں ہو۔
بنی ہاشم یا بنو ہاشم:ان سے مراد حضرت علی وجعفروعقیل اورحضرت عباس وحارث بن عبدالمطلب کی اولادیں ہیں۔ (بہارشریعت ،حصہ۵،ص۶۵)
بہار شریعت، مولانا محمد امجد علی اعظمی کی وہ کتاب جو دوسرے مصنفین کی جملہ تصانیف پر بھاری ہے۔ یہ ان کی معرکۃ آرا تصنیف ”بہار شریعت“ ہے اس کتاب کے سبب وہ زندہ جاوید ہوئے اس کتاب میں انہوں نے فقہ حنفی کو اردو قالب میں ڈھال کر وقت کی اہم ضرورت کو پورا […]
:شاہین کی طرح ایک شکاری پرندہ جواکثرکبوتروں کاشکارکرتاہے اورشاہین کے برخلاف نیچے سے بلندہوکرشکارکواوپرسے پکڑتاہے۔
بِہی:ایک پھل کا نام ہے جو ناشپاتی کے مشابہ ہوتاہے۔
بَید:ایک قسم کادرخت جس کی شاخیں نہایت لچکدار ہوتی ہیں۔ ایک قسم کے درخت کا نام جسے ہندی میں بیت کہتے ہیں۔ اہل لغت نے اس کی سترہ قسمیں لکھی ہیں ان درختوں کی شاخوں میں ازحد خمیدگی اور لچک پائی جاتی ہے اور شاخیں بھی اکثر لمبی لمبی اور سیدھی ہوتی ہیں
بیسن :چنے کاآٹا،یہ پہلے بطورصابن استعمال ہوتاتھا۔
بیع وفا:اس طورپربیع کرناکہ جب بائع مشتری کوثمن واپس کرے تومشتری مبیع کوواپس کردے۔ (ماخوذ ازبہارشریعت ،حصہ۵،ص۵۵)
Yeh Raza Ka Chaman Hai Raza Ka Chaman
Ziyarat around the world

Google Map locations of famous shrines