Encyclopedia

حاجتِ اصلیہ :زندگی بسر کرنے میں آدمی کوجس چیزکی ضرورت ہووہ حاجت اصلیہ ہے مثلاًرہنے کامکان،خانہ داری کاسامان وغیرہ۔ (ماخوذ ازبہارشریعت، حصہ ۵،ص۱۵)
جن چیزوں سے صرف وضولازم ہوتاہے ان کوحدث اصغر کہتے ہیں۔ بہارشریعت ،حصہ۲،ص۴
جن چیزوں سے غسل فرض ہوان کوحدث اکبر کہتے ہیں۔ بہارشریعت ،حصہ۲،ص۴
حرام قطعی :جس کی ممانعت دلیل قطعی سے لزوماً ثابت ہو،یہ فرض کا مُقابِل ہے۔ (رکن دین، ص۴،وبہارشریعت ،حصہ۲،ص ۵)
حَرَم :مکہ معظمہ کے چارو ں طر ف میلوں تک اس کی حدود ہیں اور یہ زمین حرمت وتقدس کی وجہ سے ”حرم”کھلاتی ہے۔ ہر جانب اس کی حدو د پرنشان لگے ہیں حرم کے جنگل کا شکار کرنا نیز خود رو درخت اور تر گھاس کا ٹنا ، حاجی ، غیر حاجی سب کے […]
حَطِیم:کعبہ معظمہ کی شمالی دیوار کے پاس نصف دائرے کی شکل میں فصیل (یعنی باؤنڈری )کے اندر کا حصہ ”حطیم”کعبہ شریف ہی کاحصہ ہے اور اس میں داخل ہونا عین کعبۃ اللہ شریف میں داخل ہونا ہے ۔
حِقَّہ:اونٹنی جوتین برس کی ہوچکی ہو،چوتھے سال میں ہو۔
حِل:حدو د حرم سے باہر میقات تک کی زمین کو ”حِل ”کہتے ہیں ۔ اس جگہ وہ چیزیں حلال ہیں جو حرم میں حرام ہیں ۔ جو شخص زمینِ حل کا رہنے والا ہو اسے ”حلّی ”کہتے ہیں ۔
حَلْق:احرام سے باہر ہونے کے لئے حدو د حرم ہی میں پورا سر منڈوانا۔
بالغہ عورت کے آگے کے مقام سے جوخون عادی طور پرنکلتاہے اور بیماری یابچہ پیداہونے کے سبب سے نہ ہوتو اسے حیض کہتے ہیں۔ بہارشریعت ،حصہ۲،ص۹۳
Yeh Raza Ka Chaman Hai Raza Ka Chaman
Ziyarat around the world

Google Map locations of famous shrines