Encyclopedia

خراج مُقاسمہ :اس سے مرادیہ ہے کہ پیداوارکاکوئی آدھاحصہ یاتہائی یاچوتھائی وغیرہامقررہو۔ (ماخوذازفتاوی رضویہ، ج۱۰،ص ۲۳۷)
خراج مؤظّف :اس سے مرادیہ ہے کہ ایک مقدارمعیّن لازم کردی جائے خواہ روپے یاکچھ اورجیسے فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مقررفرمایاتھا۔ (ماخوذازفتاوی رضویہ ،ج۱۰،ص۲۳۷
خُروج بصُنْعِہ :قعدہ اخیرہ کے بعد سلام وکلام وغیرہ کوئی ایسا فعل جومنافی نماز ہوبقصد کرنا۔ (بہارشریعت، حصہ۳،ص۸۴)
یہ وہ خطاء اجتہادی ہے جس سے دین میں کوئی فتنہ پیدانہ ہوتاہو ،جیسے ھمارے نزدیک مقتدی کاامام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنا بہارشریعت ،حصہ ۱،ص۱۲۸
خطامُنکَر :یہ وہ خطااجتہادی ہے جس کے صاحب پر انکار کیا جائے گا کہ اس کی خطاء باعث فتنہ ہے۔ بہارشریعت ،حصہ ۱،ص۱۲۸
خطمی یا گلِ خیروایک پوداجس کے پتے بڑے اورکھردرے اورپھول سرخ ،سفیداورمختلف رنگوں کے ہوتے ہیں
وہ عمل جس کانہ کرنابہترہو۔یہ مستحب کا مقابل ہو بہارشریعت ،حصہ۲،ص۶
نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے بعد خلیفہ برحق وامام مطلق حضرت سیدناابوبکرصدیق ،پھرحضرت عمرفاروق،پھرحضرت عثمان غنی ،پھرحضرت مولی علی ،پھرچھ مہینے کے لیے حضرت امام حسن مجتبی رضی اللہ تعالیٰ عنھم ہوئے ،ان حضرات کوخلفائے راشدین اوران کی خلافت کوخلافت راشدہ کہتے ہیں۔ بہارشریعت ،حصہ۱،ص۱۲۴
خُلع :عورت سے کچھ مال لے کر اس کا نکاح زائل کردیناخلع کھلاتاہے۔(ماخوذازبہارشریعت ،حصہ ۸، ص ۸۶
خُنْثیٰ مشکِل :جس میں مردوعورت دونوں کی علامتیں پائی جائیں اور یہ ثابت نہ ہوکہ مرد ہے یاعورت۔ (بہارشریعت حصہ۷ ،ص۵)
خَود :لوہے کی ٹوپی جولڑائی میں پہنتے ہیں۔
خِیارِرؤیت :مشتری کابائع سے کوئی چیز بغیردیکھے خریدنااوردیکھنے کے بعداس چیز کے پسندنہ آنے پربیع کے فَسْخ (ختم)کرنے کے اختیار کوخیاررؤیت کہتے ہیں۔ (ماخوذازبہارشریعت ،حصہ۱۱، ص۴۹
خیارِشرط :بائع اورمشتری کاعقد میں یہ شرط کرنا کہ اگرمنظور نہ ہوا توبیع باقی نہ رہے گی اسے خیارشرط کہتے ہیں (ماخوذازبہارشریعت ،حصہ۱۱ ،ص۳۶)
خیارِعیب:بائع کا مبیع کو عیب بیان کئے بغیر بیچنا یامشتری کا ثمن میں عیب بیان کیے بغیر چیز خریدنااور عیب پر مطلع ہونے کے بعداس چیز کے واپس کردینے کے اختیار کو خیار عیب کہتے ہیں۔(ماخوذازبہارشریعت، حصہ۱۱، ص۶۰
Yeh Raza Ka Chaman Hai Raza Ka Chaman
Ziyarat around the world

Google Map locations of famous shrines