Encyclopedia

دَارُ الاسلام :وہ ملک ہے کہ فی الحال اس میں اسلامی سلطنت ہویااب نہیں توپہلے تھی اورغیرمسلم بادشاہ نے اس میں شعائراسلام مثل جمعہ وعیدین واذان واقامت وجماعت باقی رکھے ہوں تووہ دارالاسلام ہے۔(فتاوی رضویہ ،ج۱۷،ص ۳۶۷)
دارُالْحَرب :وہ دار جہاں کبھی سلطنت اسلامی نہ ہوئی یاہوئی اورپھرایسی غیرقوم کا تسلُّط ہوگیاجس نے شعائراسلام مثل جمعہ وعیدین واذان واقامت وجماعت یک لَخْت اٹھادئیے اورشعائرکُفرجاری کردئیے ،اورکوئی شخص اَمان اول پرباقی نہ رہے اوروہ جگہ چاروں طرف سے دارالاسلام میں گِھری ہوئی نہیں تووہ دارالحرب ہے۔ (ماخوذازازفتاو ی رضویہ، ج۱۶، ص۳۱۶،ج۱۷،ص۳۶۷ ٭دارالاسلام کے […]
وہ ہے جس کاثبوت قرآن پاک یاحدیث متواترہ سے نہ ہو،بلکہ احادیث احاد یامحض اقوال ائمہ سے ہو فتاوی فقیہ ملت ،ج۱،ص۲۰۴
وہ ہے جس کاثبوت قرآن پاک یاحدیث متواترہ سے ہو فتاوی فقیہ ملت، ج۱،ص۲۰۴  
دَینِ ضعیف :وہ دین جوغیرمال کابدل ہومثلاًبدلِ خلع وغیرہ۔ (بہارشریعت ،حصہ۵،ص۴۱
دَینِ قوی :وہ دین جسے عرف میں دستْ گَرْدَاں کہتے ہیں جیسے قرض ،مال تجارت کاثمن وغیرہ۔ (ماخوذ ازبہارشریعت ،حصہ۵،ص۴۰)
دَینِ متوسط :وہ دین جوکسی مال غیرتجارتی کابدل ہو،مثلاًگھرکاغلہ یاکوئی اور شے حاجت اصلیہ کی بیچ ڈالی اور اس کے دام خریدار پرباقی ہیں ۔ (ماخوذ ازبہارشریعت، حصہ۵،ص۴۱
دَیْن مُعَجَّل :وہ قرض جس میں قرض دَہنْدہ (قرض دینے والے)کوہروقت مطالبے کااختیارہوتاہے۔ (ماخوذاز فتاوی رضویہ ،ج۱۰،ص۲۴۷)
دَینِ مِیْعادی :ایسا قرض جس کے ادا کرنے کا وقت مقرر ہو۔ (ماخوذاز فتاوی رضویہ، ج۱۰،ص ۲۴۷
Yeh Raza Ka Chaman Hai Raza Ka Chaman
Ziyarat around the world

Google Map locations of famous shrines