Encyclopedia

سائبان :مکان یاخیمے کے آگے دھوپ اوربارش سے بچنے کے لیے ٹین کی چادریں یاپھوس(خشک گھاس) کاچھپر ۔
سائمہ :وہ جانور ہے جوسال کے اکثرحصہ میں چَر کرگزاراکرتاہواوراس سے مقصود صرف دودھ اوربچے لینایافَربہ کرناہو۔ (ماخوذ ازبہارشریعت، حصہ ۵،ص۲۷
سایہ اصلی :وہ سایہ جونصفُ النَّہارکے وقت (ہر چیزکا)ہوتاہے۔ فتاوی امجدیہ ،حصہ۱،ص۴۷
سجدہ شکر:کسی نعمت کے ملنے پرسجدہ کرنا۔ (ماخوذ ازبہارشریعت ،حصہ۴،ص۸۷ 
سَعْی:”صفا ”اور ”مروہ” کے مابین سات۷ پھیرے لگا نا (صفا سے مروہ تک ایک پھیر اہوتا ہے یو ں مروہ پر سات۷ چکر پورے ہوں گے ۔  
سِل :ایک بیماری کانام ہے۔
وہ عمل جس پر حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے مداومت(ہمیشگی) نہیں فرمائی ،اور نہ اس کے کرنے کی تاکیدفرمائی لیکن شریعت نے اس کے ترک کو ناپسند جاناہواور آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے وہ عمل کبھی کیاہو ۔ بہارشریعت ،حصہ۲،ص ۵ فتاوی فقیہ ملت، ج۱،ص۲۰۴
وہ ہے جس کوحضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ہمیشہ کیا ہوالبتہ بیان جواز کے لیے کبھی ترک بھی کیاہو۔(فتاوی فقیہ ملت، ج۱،ص۲۰۴
کئی سوپَدم ،سوکھرب کاایک نیل ہوتاہے اورسونیل کاایک پدم اورسوپدم کاایک سنکھ ہوتاہے
موچی کاایک اوزار جس سے چمڑے میں سوراخ کرتے ہیں اوراس کے کٹاؤ میں سوت یاچمڑے کی ڈوری ڈال کر سیتے ہیں۔  
:ایک قسم کی دریائی مخلوق جس کے اندر سے موتی نکلتے ہیں ۔
سیسہ :ایک دھات کانام جورانگ کی قسم سے ہے۔  رَانگ :ایک نرم دھات جس سے ظروف(برتنوں)پرقلعی کی جاتی ہے۔    
سیندھا :پہاڑی نمک
Yeh Raza Ka Chaman Hai Raza Ka Chaman
Ziyarat around the world

Google Map locations of famous shrines