Encyclopedia

:وہ شے جوحقیقت شی میں داخل نہ ہولیکن اس کے بغیرشے موجودنہ ہو،جیسے نمازکے لیے وضو وغیرہ۔ (ماخوذازفتاوی رضویہ ،ج۱۰،ص ۷۸۶)
الله تبارك و تعاليٰ كي ذات و صفات ميں كسي دوسرے كو شريك كرنا شرك كہلاتا ہے.  وقار الفتاويٰ ج 1 ص 270
اس كا معنيٰ يه هہ كه جس كے لئے شفاعت كي گئي هہ  شفاعت كرنے والے كو مُشفع اِليه كے سامنے اس كي شفاعت پيش كرنے كي اجازت ہو شفاعتِ مصطفيٰ ترجمه تحقيق الفتويٰ في ابطال الطغويٰ ص140
وه شفاعت جس كي قبوليت كا سبب مُشفع اِليه (جس سے سفارش كي گئي) كي شفاعت كرنے والے سے محبت ہے شفاعتِ مصطفيٰ ترجمه تحقيق الفتويٰ في ابطال الطغويٰ ص142
مُشفع الیہ (جس سے سفارش کی گئی)، کی بارگاہ میں شفاعت کرنے والے کو جو وجاہت (عزت اور مرتبہ) حاصل ہے اس کے سبب شفاعت کا قبول ہونا شفاعت بالوجاھۃ ہے شفاعت مصطفےترجمہ تحقیق الفتوی فی ابطال الطغوی ص 142
چار رکعت والی نماز کی پہلی دو رکعتوں کو شفعِ اول کہتے ہیں (ماخوذازبہارشریعت، حصہ۴،ص۱۸ )
چار رکعت والی نماز کی آخری دو رکعتوں کو شفعِ ثانی کہتے ہیں (ماخوذازبہارشریعت، حصہ۴،ص۱۸ )
شُفعہ:غیرمَنْقول جائیداد کوکسی شخص نے جتنے میں خریدااُتنے ہی میں اس جائیدادکے مالک ہونے کاحق جودوسرے شخص کوحاصل ہوجاتاہے اس کو شفعہ کہتے ہیں۔ (بہارشریعت، حصہ ۱۵، ص۴۷
شَفق : مذہبِ حنفی میں اس سپیدی کانام ہے جوجانب مغرب میں سرخی ڈوبنے کے بعد جنوباً شمالاً صبح صادق کی طرح پھیلی ہوئی رہتی ہے۔ (بہارشریعت، حصہ۳،ص ۱۹
شہادۃ علی الشہادۃ:اس سے مرادیہ ہے کہ جس چیزکوگواہوں نے خودنہ دیکھابلکہ دیکھنے والوں نے ان کے سامنے گواہی دی اوراپنی گواہی پرانھیں گواہ کیاانھوں نے اس گواہی کی گواہی دی۔ (ماخوذازفتاوی رضویہ، ج۱۰، ص ۴۰۶)
شور :وہ زمین جس میں نمک یاشورہ ہو،ناقابل زراعت زمین
سفیدرنگ کاایک مرکب جوپانی کو ٹھنڈاکرتا ہے اور بارود میں استعمال ہوتاہے۔نمکین ہوتاہے۔
شیخِ فَانِی :وہ بوڑھا جس کی عمر ایسی ہوگئی کہ اب روز بروز کمزورہی ہوتاجائے گاجب وہ روزہ رکھنے سے عاجز ہویعنی نہ اب رکھ سکتاہے نہ آئندہ اس میں اتنی طاقت آنے کی امید ہے کہ روزہ رکھ سکے گا(توشیخ فانی ہے)۔(بہارشریعت، حصہ۵،ص۱۴۱
Yeh Raza Ka Chaman Hai Raza Ka Chaman
Ziyarat around the world

Google Map locations of famous shrines