Encyclopedia

صاحبِ ترتیب :وہ شخص جس کی بلوغت کے بعد سے لگاتارپانچ فرض نمازوں سے زائد کوئی نماز قضانہ ہوئی ہو۔ ماخوذازلغۃ الفقہا، ص۲۶۹
صاحبَیْن :فقہ حنفی میں امام ابویوسف اور امام محمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیھما کو صاحبین کہتے ہیں ۔ ( کتب فقہ
صاع :صاع آٹھ رطل کاہوتاہے۔ (فتاوی امجدیہ، ج۱،ص ۳۸۴) دوسو سترتولے کاہوتاہے۔ (فتاوی رضویہ، ج۱۰،ص۲۹۶ تقریباً چارکلوایک سوگرام ۔
 صبحِ صادق :ایک روشنی ہے کہ مشرق کی جانب جہاں سے آج آفتاب طلوع ہونے والا ہے اس کے اوپر آسمان کے کنارے میں جنوباًشمالاًدکھائی دیتی ہے اور بڑھتی جاتی ہے،یہاں تک کہ تمام آسمان پرپھیل جاتی ہے اورزمین پر اجالا ہوجاتاہے۔ ماخوذازبہارشریعت ،حصہ۳،ص ۱۵
صبح کاذب :صبح صادق سے پہلے آسمان کے درمیان میں ایک دراز سفیدی ظاہر ہوتی ہے جس کے نیچے سارا افق سیاہ ہوتاہے پھر یہ سفیدی صبح صادق کی وجہ سے غائب ہوجاتی ہے اسے صبح کاذب کہتے ہیں۔ ماخوذ از بہارشریعت،حصہ۳، ص۱۶
مِہرگان (مہرجان) :ماہ مہر (ساتواں شمسی مہینہ)کا سولہواں دن بعض جگہ اکیسواں درج ہے جس میں پارسی (ایرانی) جشن مناتے ہیں جوچھ دن تک جاری رہتا ہے۔
صَلاۃُ الْاَسْرَار (نمازغوثیہ) :غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول دورکعت نماز جومغرب کے بعدکسی حاجت کے لیے پڑھی جائے ۔(دیکھئے تفصیل بہارشریعت، حصہ۴،ص۳۵ 
صَلَاۃالتَّسْبِیْح :چاررکعت نفل جن میں تین سومرتبہ سبحان اللہ والحمدللہ ولاالہ الااللہ واللہ اکبر پڑھا جاتا ہے ۔(دیکھئے تفصیل بہار شریعت، حصہ۴،ص۳۲ )
صَلاۃُالرّغائِب :رجب کی پھلی شب جمعہ بعدنمازمغرب کے بارہ رکعت نفل مخصوص طریقے سے اداکرنا۔ ( دیکھئے تفصیل رکن دین، ص۱۳۵)
صلاۃُ اللّیل :ایک رات میں بعد نمازعشاجونوافل پڑھے جائیں ان کوصلاۃ اللیل کہتے ہیں۔(بہارشریعت، حصہ۴،ص۲۶ )
صومِ داؤد علیہ السلام :اس سے مراد ایک دن روزہ رکھنااور ایک دن افطارکرناہے۔ (ماخوذازبہارشریعت، حصہ۵،ص۱۰۱)
صومِ دَہر :یعنی ہمیشہ روزہ رکھنا۔ (بہارشریعت ،حصہ۵،ص۱۰۱
صومِ سکوت یا چپ کا روزہ:ایسا روزہ جس میں کچھ بات نہ کرے۔ (بہارشریعت، حصہ۵،ص۱۰۱
صومِ وِصال:روزہ رکھ کرافطارنہ کرنااوردوسرے دن پھرروزہ رکھنا(صوم وصال ہے)۔ (بہارشریعت، حصہ۵،ص۱۰۱)
Yeh Raza Ka Chaman Hai Raza Ka Chaman
Ziyarat around the world

Google Map locations of famous shrines