کسی مسئلے پر فقہیوں یا مفتیوں کا اسلامی شرعی حکم جو کسی امر کے جواز یا عدم جواز کے بارے دیا جائے فتویٰ کہلاتا ہے
فرض اس حکم کو کہتے ہیں جو دلیل قطعی ويقيني سے ثابت ہو. يعني ايسي دليل جس ميں كوئي شبہ نہ هو اور اس میں میں کوئی دوسرا احتمال نہ ہو جیسے فرض نماز۔ روزہ وغیرہ اس کا منکر کافر اور بغیر عذر چھوڑنے والا فاسق ہوتا ہے فتاوی فقیہ ملت، ج۱،ص۲۰۴
فقیر :وہ شخص ہے جس کے پاس کچھ ہومگرنہ اتناکہ نصاب کوپہنچ جائے یانصاب کی مقدار ہوتواس کی حاجت اصلیہ میں استعمال ہورہا ہو۔ (ماخوذ ازبہارشریعت، حصہ۵،ص۵۹