قَرْنُ الْمَنازِل:نجد (موجودہ ریاض)کی طرف آنے والوں کے لئے میقات ہے ۔ یہ جگہ طائف کے قریب ہے ۔
قمری سال:وہ سال جس کے مہینے چاندکے اعتبارسے ہوتے ہیں۔جیسے محرم الحرام ،ربیع الاول ۔ Lunar Year
قياس كا لغوي معنيٰ هے اندازه لگانا اور شريعت ميں كسي فرعي مسئله كو اصل مسئله سے علت اور حكم ميں ملا دينے كو قياس كہتے ہيں جاء الحق ص 43.
قیمت:کسی چیز کی وہ حیثیت جوبازارکے نرخ کے مطابق ہواسے قیمت کہتے ہیں۔(ماخوذازفتاوی رضویہ ،ج۱۰،ص۱۸۴)