Encyclopedia

مسکین:وہ ہے جس کے پاس کچھ نہ ہویہاں تک کہ کھانے اوربدن چھپانے کے لیے اس کامحتاج ہے کہ لوگوں سے سوال کرے۔ (بہارشریعت، حصہ۵،ص۵۹
مُسِن:دوسال کابچھڑا
مُسِنّہ:دوسال کی بچھیا
وہ خوشبودار سیاہ رنگ کامادہ جو ہرن کی ناف سے نکلتاہے
مَطاف:جس جگہ میں طواف کیا جاتا ہے ۔
نبی سے بعد دعویء نبوت ۔ خلاف عقل و عادت صادر ہونے والی چیز کو جس سے سب منکرین عاجز ہو جاتے ہیں معجزہ کہتے ہیں۔ بہار شریعت ج1 حصہ 1 ص56
:ہر وہ شخص جس کو کوئی ایسی بیماری ہو کہ ایک وقت پورا ایسا گزر گیا کہ وضو کے ساتھ نماز فرض ادا نہ کرسکاتووہ معذورہے۔ بہار شریعت، حصہ۲،ص۱۰۷
عام مومنین  سے جو خلاف ِعادت بات صادر ہو۔ اسے معونت کہتے ہیں   بہار ِشریعت ج  1  ص 58
مفتی کسی دارالافتاء میں فتوی کے منصب پر فائز ذمہ دار اور کسی مسئلے پر شریعت کی روشنی میں رائے دینے والے عالم دین کو مفتی کہتے ہیں۔
مَقامِ اِبراھیم:دروازہ کعبہ کے سامنے ایک قبہ میں وہ جنتی پتھر جس پر کھڑے ہو کر حضرت سیدنا ابراھیم خلیل اللہ علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے کعبہ شریف کی عمارت تعمیر کی اور یہ حضرت سیدنا ابراہیم خلیل اللہ علیہ الصلوٰۃ والسلام کا زندہ معجزہ ہے کہ آج بھی اس مبارک پتھر پر آپ […]
مُکاتب :آقااپنے غلام سے مال کی ایک مقدار مقرر کرکے یہ کہہ دے کہ اتنااداکردے توآزاد ہے اورغلام اس کوقبول بھی کرلے تو ایسے غلام کو مکاتب کہتے ہیں۔ (ماخوذ ازبہارشریعت ،حصہ ۹، ص ۱۱
مکروہ تحریمی :جس کی ممانعت دلیل ظنی سے لزوماً ثابت ہو،یہ واجب کا مقابل ہے۔ (رکن دین ،ص۴،وبہارشریعت حصہ۲، ص ۵)
مکروہ تنزیہی :وہ عمل جسے شریعت ناپسندرکھے مگرعمل پرعذاب کی وعیدنہ ہو۔یہ سنّتِ غیر مؤ کدہ کے قابل ہے۔ (ماخوذازبہارشریعت ،حصہ۲،ص۶)
مُلْتَزَم:رکن اسوداور باب الکعبہ کی درمیانی دیوار ۔
وہ گاڑھا سفید پانی ہے جس کے نکلنے کی وجہ سے ذَکرکی تُنْدی اورانسان کی شہوت ختم ہوجاتی ہے۔ تحفۃ الفقہاء ج ۱، ص۲۷
مِنٰی:مسجد الحرام سے پا۵نچ کلو میٹر پروہ وادی جہا ں حاجی صاحبان قیام کرتے ہیں ”مِنٰی”حرم میں شامل ہے ۔
مہرمعجل:وہ مہر جوخَلوت سے پہلے دیناقرارپائے۔ (بہارشریعت، حصہ۷ ،ص۶۶
مہرمؤجّل:وہ مہرجس کے لیے کوئی میعاد (مدت)مقرر ہو۔ (بہارشریعت ،حصہ۷ ،ص۶۶
مولانا،عربی لفظ مولانا: ہمارے مولا؛ “ہمارا آقا/ مالک”مراد: عالم دین، اسلامی علم کے فاضل اور باشرع بزرگوں کا اعزازی خطاب نیز خطاب کرنے کا تعظیمی کلمہ ایک عنوان ہے جوعالم دین/علما، قابل احترام مسلمان مذہبی رہنماؤں کے نام سے پہلے، زیادہ تر وسطی ایشیا میں اور ہندوستانی برصغیر میں استعمال ہوتا ہے۔
میتھی :ایک قسم کاخوشبودارساگ
مِیْزاب رَحْمت:خانہء کعبہ کا سونے کا پر نالہ۔ یہ رکنِ عراقی وشامی کی شمالی دیوار پر چھت پر نصب ہے اس سے بارش کاپانی ”حطیم ”میں نچھا ور ہوتا ہے ۔
مِیقات:اس جگہ کو کہتے ہیں کہ مکہ معظمہ جانے والے آفاقی کو بغیر احرام وہاں سے آگے جانا جائز نہیں ، چاہے تجارت یا کسی بھی غر ض سے جاتاہو ۔ یہاں تک کہ مکہ مکرمہ کے رہنے والے بھی اگر میقات کی حدو د سے باہر (مثلاً طائف یا مدینہ منورہ)جائیں تو انہیں بھی […]
مِیقاتی:وہ شخص جو ”میقات” کی حدو د کے اندر رہتا ہو۔
مِیْلَیْن اَخْضَرَیْن:یعنی دو۲ سبز نشان صفا سے جانب مروہ کچھ دور چلنے کے بعد تھوڑے تھوڑے فاصلے پر دو۲ نوں طر ف کی دیواروں او رچھت میں سبز لائٹیں لگی ہوئی ہیں ۔ نیز ابتدا اور انتہا پر فر ش بھی سبز ماربل کا پٹا بنا ہوا ہے ۔ ان دو۲ نوں سبز نشانوں کے […]
Yeh Raza Ka Chaman Hai Raza Ka Chaman
Ziyarat around the world

Google Map locations of famous shrines