وہ نجاست جس میں فقہا کااختلاف ہواوراس کاحکم ھلکاہے جیسے گھوڑے کاپیشاب وغیرہ۔ بدائع الصنائع ،ج ۱،ص ۲۳۴،وبہارشریعت ،حصہ۲ص۱۱۱
وہ نجاست جس پرفقہا کااتفاق ہواوراس کاحکم سخت ہے،مثلاًگوبر،لید ،پاخانہ وغیرہ۔ بہارشریعت ،حصہ۲،ص۱۱۱وماخوذ ازبدائع الصنائع ج ۱ص ۲۳۴
نذراصطلاح شرع میں وہ عبادت مقصودہ ہے جوجنس واجب سے ہواوروہ خود بندہ پرواجب نہ ہو،مگربندہ نے اپنے قول سے اسے اپنے ذمہ واجب کرلیا،اوریہ اللہ عزوجل کے لیے خاص ہے اس کاپورا کرناواجب ہے۔ فتاوی امجدیہ، حصہ ۲،ص۳۰۹،۳۱۲
نِصْفُ النَّہار حقیقی(عرفی)طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کے نصف کو نصف النہارحقیقی کہتے ہیں ۔ (فتاوی فقیہ ملت،ج۱، ص۸۵)
نِصْفُ النَّہار شرعی :طلوع صبح صادق سے غروب آفتاب تک کے نصف کونِصْفُ النَّہار شرعی کہتے ہیں ۔ فتاوی فقیہ ملت، ج۱،ص۸۵
وہ خون ہے کہ جو عورت کے رحم سے بچہ پیداہونے کے بعد نکلتاہے اسے نفاس کہتے ہیں ۔ نورالایضاح ،ص ۴۸
نمازحاجت:کوئی اہم معاملہ درپیش ہوتواس کی خاطرمخصوص طریقہ کے مطابق دویاچاررکعت نماز پڑھنا ۔(دیکھئے تفصیل بہارشریعت، حصہ۴،ص۳۴ )